ہر وہ خیال اور ہر وہ عمل جو انسان کو اس کے شرف سے گرا دے، پستی کہلائے گا۔ وہ سفر جو اسے اللہ سے دور کر دے، پستی کا سفر ہے۔ خود پسندی، غرور، ہوس، حسد اور بغض یہ سب پستی کی باتیں ہیں۔ بعض اوقات دنیاوی طور پر بلند ہونے کی خواہش انسان کو پستی کی طرف دھکیل دیتی ہے۔ بڑا مرتبہ چاہتے چاہتے انسان...