نغمہ
نغمہ نگار : کیف بھوپالی
آواز : لتا منگیشکر
آج ہم اپنی دعاؤں کا اثر دیکھیں گے
تیر ِ نظر دیکھیں گے زخم ِ جگر دیکھیں گے
آپ تو آنکھ ملاتے ہوئے شرماتے ہیں
آپ تو دل کے دھڑ کنے سے بھی ڈر جاتے ہیں
پھر بھی یہ ضد ہے کہ زخمِ جگر دیکھیں گے
پیار کرنا دل ِ بیتاب برا ہوتا ہے
سنتے آئے ہیں کہ یہ خواب برا...
غزل
(بھارتیندو ہریش چندر - وارانسی، 1850-1885ء)
ہندی کی تجدیدِ نو کے مبلغ، کلاسیکی طرز میں اپنی اردو غزل گوئی کے لیے مشہور تھے۔
بُتِ کافر جو تو مجھ سے خفا ہے
نہیں کچھ خوف، میرا بھی خدا ہے
یہ درِ پردہ ستاروں کی صدا ہے
گلی کوچہ میں گر کہیے بجا ہے
رقیبوں میں وہ ہوں گے سُرخ رو آج
ہمارے قتل کا...
غزل
(بھارتیندو ہریش چندر - وارانسی، 1850-1885ء)
ہندی کی تجدیدِ نو کے مبلغ، کلاسیکی طرز میں اپنی اردو غزل گوئی کے لیے مشہور تھے۔
آگئی سر پر قضا لو سارا ساماں رہ گیا
اے فلک کیا کیا ہمارے دل میں ارماں رہ گیا
باغباں ہے چار دن کی باغِ عالم میں بہار
پھول سب مرجھا گئے، خالی بیاباں رہ گیا
اتنا احساں...
غزل
(تلوک چند محروم)
اس کا گلہ نہیں کہ دُعا بے اثر گئی
اک آہ کی تھی وہ بھی کہیں جا کے مر گئی
اے ہم نفس، نہ پوچھ جوانی کا ماجرا
موجِ نسیم تھی، اِدھر آئی، اُدھر گئی
دامِ غمِ حیات میں الجھا گئی اُمید
ہم یہ سمجھ رہے تھے کہ احسان کر گئی
اس زندگی سے ہم کو نہ دنیا ملی نہ دیں
تقدیر کا مشاہدہ کرتے گزر...
سلامِ حسرت قبول کر لو
مری محبت قبول کر لو
اُداس نظریں تڑپ تڑپ کر تمہارے جلوؤں کو ڈھونڈتی ہیں
جو خواب کی طرح کھو گئے، اُن حسین لمحوں کو ڈھونڈتی ہیں
اگر نہ ہو ناگوار تم کو، تو یہ شکایت قبول کر لو
مری محبت قبول کر لو
تمہی نگاہوں کی آرزو ہو، تمہی خیالوں کا مدّعا ہو
تمہی مرے واسطے صنم ہو، تمہی مرے...
غزل
(مصحفی غلام ہمدانی امروہوی)
یہ آنکھیں ہیں تو سر کٹا کر رہیں گی
کسو سے ہمیں یاں لڑا کر رہیں گی
اگر یہ نگاہیں ہیں کم بخت اپنی
تو کچھ ہم کو تہمت لگا کر رہیں گی
یہ سفاکیاں ہیں تو جوں مرغ بسمل
ہمیں خاک و خوں میں ملا کر رہیں گی
کیا ہم نے معلوم نظروں سے تیری
کہ نظریں تری ہم کو کھا کر رہیں گی...
غزل
(مصحفی غلام ہمدانی)
دل چیز کیا ہے، چاہئے تو جان لیجئے
پر بات کو بھی میری ذرا مان لیجئے
مریے تڑپ تڑپ کے دلا کیا ضرور ہے
سر پر کسی کی تیغ کا احسان لیجئے
آتا ہے جی میں چادر ابرِ بہار کو
ایسی ہوا میں سر پہ ذرا تان لیجئے
میں بھی تو دوست دار تمہارا ہوں میری جاں
میرے بھی ہاتھ سے تو کبھو پان...