ملک عرفان سا گبھرو جوان کے جسے دور سے دیکھ کر شہر کی لڑکیاں سانس لینا بھول جاتی تھیں، اور کئی تو اپنی پھٹی آنکھوں اور کھُلے منہ سے بے خبر اُس پر ٹکٹکی جمائے رکھتیں، نہ شرم نہ لحاظ آس پاس والوں کا۔ پھر یہ جوانی بھی خوب ہے اور جوانی بھی وہ جو ملک عرفان پر چڑھی تھی، اب کیا کیا نہ گُل کھلاتی، کوئی...