نتائج تلاش

  1. چودھری مصطفی

    پنجابیوں کی مذہب پسندی اور مہاجروں کا سیکولرزم

    آپ کے گردشی رقص میں خلل اندازی کی کی معذرت چاہتا ہوں۔
  2. چودھری مصطفی

    پنجابیوں کی مذہب پسندی اور مہاجروں کا سیکولرزم

    محترم آپ ایک گول دائرے میں گھوم رہے ہیں، علت و معلول سے کس کو انکار ہے۔ سوال صرف یہ ہے کہ ایسا کیوں ہے۔ کئی مرتبہ کہہ چکا ہوں کہ کسی پہ حکم لگانا قصد نہیں، وجہ جاننا مقصد ہے۔ پورے دھاگے میں عثمان صاحب کے علاوہ کسی نے اس طرف توجہ نہیں کی۔
  3. چودھری مصطفی

    پنجابیوں کی مذہب پسندی اور مہاجروں کا سیکولرزم

    جائز ایک "ریلیٹو" چیز ہے۔ آپ درست کہتے ہیں کہ اقلیتیں عموماً بائیں بازو کی جانب ہوتی ہیں اور اکثریت دائیں جانب۔ اور یہ سیدھی سی مفادات کی بات ہے۔ مہاجر اقلیت اس لحاظ سے ذرا مختلف ہے کہ ان کا تاریخی وجود دائیں بازو کے بیانیہ سے جڑا ہوا ہے، اس لئے مہاجر انٹیلیجینسیا کے بیانیہ میں ایک تضاد پایا...
  4. چودھری مصطفی

    پنجابیوں کی مذہب پسندی اور مہاجروں کا سیکولرزم

    بجا فرمایا۔ گو کہ میرے خیال میں شناخت سے زیادہ دخل اس میں مقام، معاشیات اور وسائل پہ تصرف حاصل کرنےکی سعی کو ہے۔ اکثر و بیشتر وسائل پہ تصرف کیلئے جب گروہ بنانے کی ضرورت پیش آتی ہے تو پہلے شناخت پہ زور دیا جاتا ہے اور پھر اس شناخت کے حوالے سے حقوق اور وسائل کی جنگ لڑی جاتی ہے۔ شناخت کے ان...
  5. چودھری مصطفی

    پنجابیوں کی مذہب پسندی اور مہاجروں کا سیکولرزم

    جناب میں نے یہ بات پہلے کچھ مراسلوں میں کہی ہے کہ انفرادی مذہبی رجحان میں مہاجروں اور پنجابیوں میں کچھ ایسا فرق نہیں ہے۔ بات مذہبی بیانیہ کے حوالے سے ووٹ کی ہو رہی ہے۔ بلوچ انفرادی طور پہ خاصے مذہبی ہیں مگر سیاست میں ان کا رجحان بائیں بازو کی طرف ہے۔ میری لاجک سے غیر متفق ہونا آپ کا حق ہے لیکن...
  6. چودھری مصطفی

    پنجابیوں کی مذہب پسندی اور مہاجروں کا سیکولرزم

    جناب آپ خاصے تکلف سے کام لے رہے ہیں، مجھے کم از کم اس موضوع پر دسترس کا دعوی نہیں۔ جو بات میری سمجھ میں آئی میں نے کہہ دی اور اگر کوئی بہتر بات سمجھا دے تو قبول کرنے میں مضائقہ نہیں۔ باقی آپ کا تمام جماعتوں کو مطعون کر کے دامن جھاڑ دینا، میری ذاتی رائے میں لوگوں کا رویہ جانچنے میں کوئی مدد نہیں...
  7. چودھری مصطفی

    پنجابیوں کی مذہب پسندی اور مہاجروں کا سیکولرزم

    کسی حد تک میں آپ کی بات سے متفق ہوں۔
  8. چودھری مصطفی

    پنجابیوں کی مذہب پسندی اور مہاجروں کا سیکولرزم

    جی ہاں میرا یہی خیال ہے کہ مہاجر پہلے دائیں بازو کی جماعت کو ووٹ دیتے تھے اور اب بائیں کو۔ جن جماعتوں کی آپ بات کر رہے ہیں وہ انتہائی دائیں یعنی الٹرا رائٹ ونگ ہیں۔ پی پی کا جھکاؤ بائیں اور نواز کا دائیں طرف ہے۔ ایک جماعت کو اسی بازو کا مانا جاتا ہے جس بیانیہ کا استعمال وہ ووٹ حاصل کرنے کیلئے...
  9. چودھری مصطفی

    پنجابیوں کی مذہب پسندی اور مہاجروں کا سیکولرزم

    میرے لئے اس طرح انفرادی اعتراضات کا جواب دینا مشکل ہے، اگر آپ یہ بیان کر دیں کہ مہاجروں میں دائیں سے بائیں بازو کی جماعت کا فروغ کیوں ہوا اور پنجابیوں میں سوائے ایک آدھ استثناء کے دائیں بازو کی سیاست کیوں مقبول رہی، تو بہتر ہے۔
  10. چودھری مصطفی

    پنجابیوں کی مذہب پسندی اور مہاجروں کا سیکولرزم

    سیکیولر ہونا اور اینٹی مذہب ہونا مترادف نہیں
  11. چودھری مصطفی

    پنجابیوں کی مذہب پسندی اور مہاجروں کا سیکولرزم

    نیشلسٹ جماعتوں کی اصطلاح ہمارے ہاں علاقائی جماعتوں کیلئے استعمال ہوتی ہے، جیسے اے، این، پی یا بلوچ، یا سندھی قوم پرست وغیرہ۔ یہ سب بائیں بازو کی ہیں۔
  12. چودھری مصطفی

    پنجابیوں کی مذہب پسندی اور مہاجروں کا سیکولرزم

    عام عوام سیاسی جماعتوں کی لگائی بجھائی سے بہت جلد متاثر ہو تی ہے، وقتا فوقتا مختلف جھگڑے اس کا ثبوت ہیں۔ خاصی حیرت انگیز بات ہے کہ اس فورم کی اکثریت ایک لسانی اور بائیں بازو کی سیاست کرنے والی جماعت کی پے در پے الیکشن کامیابی سے یکسر آنکھ چرا کے سب اچھا ہے کا راگ الاپے جا رہی ہے۔ ابھی چند سال...
  13. چودھری مصطفی

    پنجابیوں کی مذہب پسندی اور مہاجروں کا سیکولرزم

    پہلے لکھ چکا ہوں کہ یہ بات مہاجروں کے بائیں بازو اور پنجابیوں کے دائیں بازو کی جماعتوں کو ووٹ دینے کے حوالے سے کہی ہے۔
  14. چودھری مصطفی

    پنجابیوں کی مذہب پسندی اور مہاجروں کا سیکولرزم

    محترم اس بات کا جواب دو تین مرتبہ پہلے دے چکا ہوں، کتنی بار دہراؤں۔ نجانے ہمارے ہاں اختلافِ رائے کو کب تک جرم سمجھا جاتا رہے گا، کب تک ایک مصنوعی ہم آہنگی کو آئیڈیل مانا جائے گا۔ نہ مجھے مہاجر اصطلاح پہ اعتراض ہے نہ مہاجروں سے کوئی پرخاش۔ زیادہ تر عمر پاکستان سے باہر گزری جہاں سارے صوبوں کے...
  15. چودھری مصطفی

    پنجابیوں کی مذہب پسندی اور مہاجروں کا سیکولرزم

    محترمہ آپ کی خامہ فرسائی میں ایک جذباتی ردِ عمل جھلک رہا ہے، اور میں اس کا جواب دینے سے قاصر ہوں۔ البتہ کوئی منطقی استدلال ہو تو مکالمہ ہو سکتا ہے۔ باقی دشنام طرازی تو آپ کر ہی چکی ہیں، امید ہے اس سے دل کی بھڑاس نکل گئی ہو گی۔ نہیں نکلی تو کچھ ہجو گیری و ہرزہ سرائی مزید کر لیجئے ، افاقہ ہو گا۔
  16. چودھری مصطفی

    راجہ گدھ

    یہ بزرگ کی خواہشات لگتی ہیں۔
  17. چودھری مصطفی

    جبلِ نُور

    اچھی تحریر ہے، گو کہ اس مرتبہ وہ لطف نہیں محسوس ہوا جو پہلی تحریروں میں تھا، شاید میں ابھی احساس کی اس منزل تک نہیں پہنچا۔
  18. چودھری مصطفی

    لٹو

    پہلے کی طرح بے حد خوبصورت تحریر۔ اللہ آپ کے جذبوں کو آپ کیلئے نفع بخش بنائےاور اتمامِ ذات کا ذریعہ بھی۔ آگ کچی مٹی کو مضبوط اینٹ بنا دیتی ہے جس سے عمارت کی تعمیر ہو اور وہی آگ عمارت کو خاکستر بھی کر سکتی ہے۔ سب لوگ اپنے جذبات کو درست سمت نہیں دے پاتے، اللہ نے شعور دے کر، اپنا راستہ متعین کرنے...
  19. چودھری مصطفی

    دعا دعا کی درخواست

    اللہ آپ کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے
Top