نتائج تلاش

  1. چودھری مصطفی

    کیا یہی پیار ہے؟

    اسی گانے پہ کڑی کا عنوان ہے۔
  2. چودھری مصطفی

    نواز شریف اور جہانگیر ترین تاحیات نااہل

    حضورِ والا، جونیجو نے کتنی ٹرم پوری کی تھیں؟ بے نظیر کو دو مرتبہ نکالا دیا گیا تھا؟ مسئلہ پرانے سیاستدانوں کا نہیں بذاتِ خود سیاستدانوں سے اور سیاست سے ہے۔
  3. چودھری مصطفی

    نواز شریف اور جہانگیر ترین تاحیات نااہل

    متفق۔ باقی سیاستدانوں کو ساتھ رکھنے کی ضرورت ہے، اس لئے جب تک کوئی زیادہ مضبوط نہیں ہوتا، اسے نہیں چھیڑا جائے گا۔
  4. چودھری مصطفی

    کیا یہی پیار ہے؟

    عدنان بھائی یہاں اختلاف کی جسارت کروں گا، یہ وقتی ابال نہیں۔ یہ وہ کیڑا ہے جو لوگوں کو ساری عمر چین نہیں لینے دیتا۔ عمران خان کی تیسری شادی ہی دیکھ لیں۔
  5. چودھری مصطفی

    کیا یہی پیار ہے؟

    بیوی س: ان کی شادی پھوپھی کے دیور کی ساس کے بھتیجے سے بچپن میں ہی طے پائی تھی۔ ان کو بھی لڑکا پسند تھا۔ ان کی خوبی ہے کہ یہ بہت “صاف گو” ہیں۔ وقت کہ ساتھ ساتھ جب ان کی یہ خوبی نمایاں ہوئی تو ہونے والی ساس نے پس و پیش شروع کر دی، مگر لڑکے نے اصرار جاری رکھا۔ یہ بھی منگیتر کی دلجوئی میں کوئی کسر...
  6. چودھری مصطفی

    کیا یہی پیار ہے؟

    بیوی ج: ان کے مجازی خدا اچھا کماتے ہیں، شہزادہ گلفام تو نہیں لیکن پر کشش ہیں۔ کبھی بیمار پڑ جائیں تو خوب خیال بھی رکھتے ہیں، مگر جناب کو بات چیت سے گویا کوئی بیر ہے۔ اپنے پروفیشن، کرکٹ اور سیاست کے علاوہ ان کے خیال میں دنیا میں کچھ بھی نہیں۔ اوّل تو گھر آ کر ٹی وی دیکھنے کے علاوہ ان جناب کا...
  7. چودھری مصطفی

    کیا یہی پیار ہے؟

    شادی شدہ جن کو میں اکثر شادی زدہ خواتین بھی کہتا ہوں؛ کا پیار ان کا خاوند ہوتا ہے۔ جیسے اللہ نے ہو انسان کو اچھوتا تخلیق کیا ہے، بعینہ ہر شادی زدہ خاتون کا پیار بھی یکتا ہے۔ چونکہ ہم تمام خواتین کو نہیں جانتے لہذا سب کے مسائل سے بھی واقف نہیں، لیکن جو ہماری نظر میں آئی ہیں ان میں سے کچھ درج ذیل...
  8. چودھری مصطفی

    نیگٹو پازیٹو

    کچھ ایسے ہی انداز میں آپ دلہا بھائی کو عرضداشت پیش کرتیں تو خود میکے چھوڑ آتے۔
  9. چودھری مصطفی

    یوم پاکستان پریڈ میں پہلی بار بھارتی افسران کی شرکت

    قبلہ ایک ایسی جنگ جس میں صرف انڈیا کو “تنگ” ہی کیاُ جا سکتا ہے اور کچھ نہیں، اس کیلئے لاکھوں کشمیریوں کی زندگی اجیرن کرنا میں گناہ سمجھتا ہوں۔ انڈیا کیلئے وہ کشمیری کچھ نہیں، مگر وہ ہمارے بھائی ہیں۔ ان کی تکلیف ہماری تکلیف ہے۔ ان کو امن و سکون سے جینے کا موقع ملنا چاہیے۔
  10. چودھری مصطفی

    پاکستان کا لبیک دھرنا

    اصولی طور پہ آپ کی بات سے اتفاق ہے، گو کہ وہاں ایک آرڈیننس جاری کیا گیا، جو کہ ایک غیر قانونی کام کا قانونی طریقہ ہے، مگر یہ تو اس تکلف سے بھی ماورا ہے۔
  11. چودھری مصطفی

    پاکستان کا لبیک دھرنا

    کیا ہمارے آئین یا کسی بھی ملک کے آئین میں گنجائش ہے کہ ایک قابلِ تعزیر جرم کو ایک معاہدے کے ذریعے معاف کر دیا جائے؟ ایک شخص ملکی املاک کو نقصان پہنچاتا ہے اور معاہدہ کے ذریعے بری الذمہ ہو جائے؟
  12. چودھری مصطفی

    پاکستان کا لبیک دھرنا

    معاف کیجئے گا حضور مگر اس معاہدے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، میری ناقص رائے میں۔ دھونس دھاندلی سے کرائے گئے معاہدے جو آئینی اور قانونی دائرۂ کار سے باہر ہوں، کالعدم ہی ہوتے ہیں۔ ریاست ایسا نہیں کر سکتی کہ دو ہزار بندے سڑک بند کر کے بیٹھ جائیں تو ان کے ساتھ معاہدے شروع کر دے۔
  13. چودھری مصطفی

    گواچیاں گاواں

    لڑکے کیلئے، کیا لڑکا ہونا ہی کافی ہے؟ اس کا قد، اس کی شکل و صورت، خاندان، تعلیم، روزگار ، کچھ نہیں دیکھا جاتا؟ بس بھائی لڑکے کو انکار کیا جائے تو وہ بد دل نہیں ہوتے۔
  14. چودھری مصطفی

    پاکستان کا لبیک دھرنا

    آپ کی بات سے کافی حد تک اتفاق ہے۔ بہت سے علما ایسے دیکھے ہیں جو انتہائی شفیق، مخلص، ایماندار، اور متقی ہیں۔
  15. چودھری مصطفی

    چوہدری نثار کو الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ نہیں مل سکتا، پرویز رشید

    مجھے نہیں لگتا کہ شہری علاقوں میں اگلے الیکشن میں آزاد امیدوار جیت سکے۔
  16. چودھری مصطفی

    بھگت سنگھ کا قرض

    یہ بھی ایک لمبی بحث ہے، اس زلفِ گرہ گیر کو سلجھایا نہیں جا سکتا۔ کون مقامی ہے، کون حملہ آور؟ کس تاریخ اور کس علاقہ سے اس کا تعین کیا جائے؟
  17. چودھری مصطفی

    بھگت سنگھ کا قرض

    ہیرو بنانا یا نہ بنانا ضروری ہی کیوں ہے؟ آپ ایک شخص کے بعض اعمال کی تائید اور بعض کی مخالفت کر سکتے ہیں۔ بلکہ ایک ہی عمل کے کسی پہلو کی تائید اور کسی کی مخالفت بھی۔ بھگت سنگھ کی کہانی کے بھی کئی پہلو ہیں۔ ہمارے بعض لبرل دوست بھگت سنگھ کو پنجابیوں کی انگریز مخالفت اور بعض آزادی کی تحریک میں...
  18. چودھری مصطفی

    باجوہ ڈکٹرائین

    بچاری عوام ہاتھ جوڑ کے منت ہی کر سکتی ہے۔
Top