نتائج تلاش

  1. نعمان

    ترجمہ مطلوب ہے

    alert, alert type کا ترجمہ کیا ہو؟‌ لغت میں الرٹ کا ترجمہ ہوشیار یا چوکس درج ہے۔
  2. نعمان

    ترجمہ مطلوب ہے

    سلیکٹر کا ترجمہ مُنْتَخِب مجھے مناسب معلوم نہیں ہوتا کیا اس سے بہتر ترجمہ نہیں ہوسکتا؟ کیونکہ ہم کئی جگہ پر سلیکٹ کے لئیے منتخب استعمال کررہے ہیں تو سلیکٹر کے لئیے مُنْتَخِب کنفیوزن پیدا کرے گا۔
  3. نعمان

    ورڈ پریس کی تھیمزاور ان کی اردو میں کسٹمائزیشن

    شمیل میرے خیال میں تم اپنے بلاگ کی تھیم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کرو۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ تم اپنے بلاگ کا تھیم بگاڑ بیٹھو۔ شاکر شمیل کے بلاگ کا تھیم کسٹمائز کرنے سے اچھا ہے، کہ ورڈ پریس کا ڈیفالٹ تھیم ترجمہ کرڈالا جائے۔ یہ تھیم ورڈ پریس وڈگیٹس کو بھی سپورٹ کرتا ہے اور کئی دیگر پلگ انز بھی اس پر...
  4. نعمان

    پوایڈٹ اردو میں

    پو ایڈیٹ کا اردو میں ابنٹو پر اسکرین شاٹ:
  5. نعمان

    ترجمہ مطلوب ہے

    آگے ایک جگہ میں نے گیٹ ٹیکسٹ ہی رہنے دیا ہے صرف وہاں بدلا ہے جہاں میرا خیال تھا کہ اصطلاح کی انگریزی میں ضرورت پڑے گی جیسے جی این یو gettext اوزار تاکہ لوگ گوگل سرچ کریں تو آسانی سے ڈھونڈ سکیں۔ آپ چاہیں تو اسے بدلنے میں تکلف نہ کریں۔ انجذاب ٹھیک معلوم ہوتا ہے۔
  6. نعمان

    ترجمہ مطلوب ہے

    ریسورس کا ترجمہ وسیلہ بنتا ہے ریسورسز کا وسائل۔ لیکن تراجم کے سیاق و سباق کے لحاظ سے ذرائع بھی برا نہیں۔ کی ورڈ‌ کا ترجمہ کلیدی الفاظ آسان ہے، کلیدی کلمات بھی درست ہے۔
  7. نعمان

    پوایڈٹ اردو میں

    اپلوڈ کردی ہے۔
  8. نعمان

    پوایڈٹ اردو میں

    شاکر انٹرانس پر عجیب مسئلہ یہ ہے کہ وہاں ایڈمنسٹریٹرز یعنی جو فائلیں اپلوڈ کرسکتے ہیں وہ ویلیڈیٹ نہیں کرسکتے اور جو ویلیڈیٹ کرسکتے ہیں وہ اپلوڈ نہیں کرسکتے۔ میں خود دو دو اکاؤنٹ‌ استعمال کرتا ہوں۔ اور اگر آپ زکریا بھائی کے بجائے مجھے تکلیف دیں تو مجھے خوشی ہوگی۔
  9. نعمان

    پوایڈٹ اردو میں

    نظر ثانی شدہ ترجمہ شاکر کو ارسال کردیا ہے۔
  10. نعمان

    پوایڈٹ اردو میں

    مجھے اس ترجمے میں ایک سے زیادہ غلطیاں نظر آئی ہیں۔ جو کہ اردو ویب کی لوکلائزیشن پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ مثلا: Delete کے لئے ختم کریں تجویز ہوا تھا آپ نے حذف کریں استعمال کیا ہے۔ Add کا ترجمہ شامل ہے نہ کہ داخل، داخل تو Insert کا ترجمہ ہے۔ ایسی کئی غلطیاں ہیں۔ میں فائل اتار کر اس میں...
  11. نعمان

    ترجمہ مطلوب ہے

    ابھی ابھی پتہ چلا ہے کہ کسی زمانے میں جب ریاضی اردو میں پڑھائی جاتی تھی تو نسبتا بہتر طریقے سے پڑھائی جاتی تھی۔ میں تو پڑھا لکھا ہوں نہیں اور ریاضی میں تو اتنا کورا ہوں کہ دو کے چار کرنے کی ازحد کوشش کرنے کے باوجود چار تو کیا وہ دو بھی نہیں بچا پاتا۔ زیادہ تر حساب کتاب انگلیوں پر پہ کرتا ہوں اور...
  12. نعمان

    ترجمہ مطلوب ہے

    ہمارے پاس انٹرانس پر ایک پیکیج gcalctool کا ہے۔ جس کے لئے میں فکر مند ہوں کیونکہ اس کے لئے ضروری ہے کہ اردو میں ریاضی پڑھے ہوئے ارکان اس کا ترجمہ کریں۔ میرے خیال میں یہ ضروری ہے کہ کوئی صاحب اس کی ذمے داری لے لیں۔ جیسے جیسے وہ ترجمہ کرتے رہیں گے ویسے ویسے دیگر ترجموں کی کئی گتھیاں سلجھتی رہیں گی۔
  13. نعمان

    ترجمہ مطلوب ہے

    ریاضی میں سیٹ مجموعہ کہلاتا ہے؟ کیا یہاں کسی نے اردو میں ریاضی نہیں پڑھی؟
  14. نعمان

    انٹرانس پر کام کرنے کا طریقہ

    شاکر اچھی ترکیب ہے۔
  15. نعمان

    ترجمہ مطلوب ہے

    animation کے لئیے تو آپ نے متحرکیت کا ترجمہ تجویز کیا تھا۔ جو میرے خیال میں کافی صحیح ہے۔ انیمیشن، موشن، موومنٹ یہ سب ایک ہی سے انگریزی لفظ ہیں جن کی غالبا ایک ہی سی یونانی بنیاد ہوگی۔ ٹول ٹپ کے لئے بھی آپ نے اوزاری گر استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ خیر ٹوٹکا بھی برا نہیں۔ کوکب خانم کے...
  16. نعمان

    انٹرانس پر کام کرنے کا طریقہ

    انٹرانس پر کام کرنا انٹرانس پر کام کرنا بہت آسان ہے۔ ترجمہ کرنے والوں کے لئے یہ رہنما کتابچہ لکھا جارہا ہے۔ تاکہ وہ انٹرانس پر ترجمے کے کام کو آسانی سے انجام دے سکیں۔ انٹرانس پر کام کرنے کے لئیے سب سے پہلے تو آپ کو انٹرانس پر اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔ اکاؤنٹ بنانے کے بعد، اب آپ صفحہ اول میں...
  17. نعمان

    ترجمہ مطلوب ہے

    نہیں میرے خیال میں معنی اور استعمال کے حساب سے صارف ان دو جگہوں میں باآسانی فرق کرلے گا۔ ویسے نشان زد بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مثال Bookmark this page یہ صفحہ نشان زد کیجئیے۔
  18. نعمان

    ترجمہ مطلوب ہے

    bookmark کا ترجمہ نشانی صحیح معلوم نہیں ہوتا کیونکہ یہ تو صرف mark کا ترجمہ لگتا ہے۔ اس لئے میں بک مارک کے لئیے نشان زدگی کی تجویز پیش کرتا ہوں۔ مثالیں: Bookmark this page یہ صفحہ نشان زدہ کریں Bookmarks نشان زدگیاں Add new bookmark نئی نشان زدگی شامل کریں
  19. نعمان

    نظر ثانی کمیٹی

    زکریا بھائی، ایک فارورڈنگ ای میل ایڈریس درکار ہوگا۔ اراکین کمیٹی کے ای میل پتے آپ کو بذریعہ ای میل روانہ کردونگا۔ فارورڈنگ اس لئے ضروری ہے کہ کمیٹی کے ڈسکشن محفل پر ہی ہوں اور دیگر لوگ بھی اسے پڑھ سکیں۔ اس ای میل پتے کو ہم مترجمین اور نظر ثانی کمیٹی کے درمیان رابطے کے لئے استعمال کریں گے اور...
  20. نعمان

    ورڈ پریس کی تھیمزاور ان کی اردو میں کسٹمائزیشن

    شمیل تمہارے بلاگ کی تھیم میں ایک ٹیمپلیٹ ہوگا footer کا یہ وہ جگہ ہے جہاں تھیم بنانے والوں کے حوالہ جات نظر آتے ہیں۔ بس وہیں یہ کوڈ پیسٹ کردو۔ مگر یہ خیال رکھنا کہ اردو ویب کے لئے تم جو تھیم بناؤ اس میں اس کوڈ کی ضرورت نہیں۔
Top