نتائج تلاش

  1. نعمان

    اوبنٹو کا نیا ورژن

    اپنے دوست احباب کو یہ سی ڈیز بانٹیں۔ فیسٹی انسٹال کرنا کئی لحاظ سے اچھا نہیں کیونکہ یہ لانگ ٹرم سپورٹڈ ورژن نہیں ہے۔ اس لئے اگر آپ پہلی بار ابنٹو آزما آرہے ہیں تو کوشش کریں کہ ڈیپر آزمائیں یا پھر ڈیبیان کا نیا ورژن etch جو ابھی حال ہی میں ریلیز ہوا ہے اور ابنٹو کے مقابلے میں بہت تیز رفتار ہے۔...
  2. نعمان

    ایم کیو ایم کیا؟کیوں ؟کیسے؟

    دہلی سے آنے والے لوگوں نے کاروبار ہی نہیں، تعلیمی ادارے، بیوروکریسی، بینکنگ اور کئی دیگر شعبے سنبھالے۔ مگر اس میں سب ہی دہلی والے نہیں تھے۔ یو پی کے دیگر اضلاع کے لوگ بھی کافی پیش پیش رہے ہیں۔ مشرقی پنجاب کو تو آپ بھول ہی رہے ہیں وہاں سے آنے والے مہاجرین نے بھی ملک کی بہت خدمت کی ہے اور ادب، فن...
  3. نعمان

    یوم سیاہ

    میں وہاب کی پوسٹ کہ کراچی کو ایک اور نصر اللہ بابر کی ضرورت ہے پر لکھنے ہی لگا تھا کہ آصف کا جواب نظر آگیا۔ شکریہ آصف کہ آپ نے حق کی بات کہی۔ کراچی میں جو کچھ گذشتہ دنوں ہوا وہ بے حد ظالمانہ تھا اور ایم کیو ایم کی جانب سے وحشت کا مظاہرہ تھا۔ مگر میرے خیال میں ہمارے شہر کے لوگوں کو اعتدال کی...
  4. نعمان

    کیا قصور چیف جسٹس کا ہے

    یہ کہنا کہ لوگوں کو ایم کیو ایم کے خلاف لکھتے ہوئے ڈر لگتا ہے انتہائی احمقانہ بات ہے۔ لوگ ہمیشہ سے ایم کیو ایم کے خلاف لکھتے رہے ہیں۔ (اب آپ یہ کہیں گے کہ ان لوگوں کا انجام اچھا نہیں ہوتا)۔ ابھی پچھلے ایک ہفتے ہی میں اتنا کچھ ایم کیو ایم مخالفت میں لکھا جاچکا ہے ہر طرف ان کی مخالفت میں ہی بات...
  5. نعمان

    کیا قصور چیف جسٹس کا ہے

    میرے خیال میں کسی کو یہ تسلیم کرنے میں کوئی عار نہیں ہونا چاہئے کہ بارہ مئی کو ایم کیو ایم نے جان بوجھ کر تصادم کی راہ اختیار کی، کھلے عام دہشت گردی کی اور چیف جسٹس کو بار سے خطاب نہیں کرنے دیا گیا۔ بنیادی انسانی، جمہوری حقوق کی دھجیاں اڑائی گئیں، خون کی ہولی کھیلی گئی۔ یہ سب انتہائی شرمناک ہے...
  6. نعمان

    فائر فاکس اردو اپڈیٹ برائے لینکس

    لینکس استعمال کرنے والے، ڈیلیٹ کرنے کے بجائے بہتر ہوگا کہ پہلے سے موجود en-US فولڈر کا بیک اپ بنالیں تاکہ اگر چاہیں تو بعد میں اس پر واپس آسکیں۔
  7. نعمان

    مقامیانے کے کام کی صف بندی نو

    آصف آپ کا بتایا ہوا طریقہ کار بھی بہت اچھا ہے۔ فی الحال آپ جس فائل پر کام کررہے ہیں وہ یہاں لکھ دیں۔ تاکہ باقی سب بھی آپ کا اس میں ہاتھ بٹاسکیں۔ ویسے ڈپلیکیشن، تضاد اور تنازعات سے بچنے کے لئے ہم ورڈ بینک اور ریویو کمیٹی کے اوزار استعمال کرتے ہیں۔ اس سے ہر کام کرنے والے کو یہ آزادی ہے کہ وہ جب...
  8. نعمان

    مقامیانے کے کام کی صف بندی نو

    میں لکھنا بھول گیا۔ آپ ترجمے کا کام جاری رکھیں آپ کے تراجم پر نظر ثانی کی جاتی رہے گی۔ ویسے انٹرانس خود بھی ترجمے تجویز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ تجویز کردہ ترجمے وہ ہوتے ہیں جو پہلے ہی انٹرانس پر دیگر مقامات پر منظور کرے جاچکے ہیں۔
  9. نعمان

    مقامیانے کے کام کی صف بندی نو

    آصف، کام کا طریقہ کار۔ مقامیانے کے منصوبوں کو ہم انٹرانس پر رکھتے ہیں۔ یہ ایک ویب سوفٹویر ہے جہاں آپ الگ الگ اسٹرنگز کے ترجمے شامل کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر گنوم میں کئی فائلیں ہیں۔ آپ ان میں سے کوئی ایک چن لیں، جب وہ پوری ہوجائے تو آپ نظر ثانی کمیٹی کو آگاہ کردیں۔ نظر ثانی کمیٹی آپ...
  10. نعمان

    مقامیانے کے کام کی صف بندی نو

    ہمیں نہایت خوشی ہے کہ آپ اس کام میں ہمارے ساتھ تعاون کرنا چاہتے ہیں۔ اس فورم، اردو محفل پر کئی بار پہلے بھی اردو ویکیپیڈیا پر جاری کام کو سراہا گیا ہے اور یقینا اس میں کوئی شک نہیں کہ اردو ویکیپیڈیا، اردو زبان میں معلومات کی فراہمی کی ایک اچھی کوشش ہے اور جو محنت لوگ وہاں کررہے ہیں وہ قابل ستائش...
  11. نعمان

    مقامیانے کے کام کی صف بندی نو

    میں موجود ہوں۔ براہ مہربانی ترجمہ مطلوب ہے کی تھریڈ کا آخری صفحہ ملاحظہ فرمائیں وہاں ایک پیغام فوری توجہ کا متقاضی ہے۔
  12. نعمان

    ترجمہ مطلوب ہے

    ورڈ بینک پر کچھ اصطلاحات کے نئے ترجمے شامل کرے گئے ہیں۔ غالبا انہیں اردو ویکیپیڈیا کی ٹیم نے شامل کیا ہے۔ میری گذارش ہے کہ تمام ممبران اس کا جائزہ لیں۔ کیونکہ یہ تراجم اسقدر دشوار اور ناقابل فہم ہیں کہ پر ضرور مباحثہ ہونا چاہئے۔ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ ایسے تراجم سے لوکلائزیشن بے مقصد ہوجائیگی...
  13. نعمان

    اردو پیڈ لنکس کے لئیے

    جی ہاں دیکھیں اور خوب کڑی پڑتال کریں۔ جو فیچرز کم نظر آئیں یا کوئی خامی نظر آئے تو مجھے ضرور بتائیں۔
  14. نعمان

    اردو پیڈ لنکس کے لئیے

    سعادت سعید کے پائی اردو ایڈیٹ‌ میں کافی تبدیلیاں آچکی ہیں اور میں کافی عرصے سے اسے ابنٹو پر استعمال کررہا ہوں۔ گرچہ یہ ابھی بیٹا فیز ہی میں ہے مگر نہایت عمدہ کام کررہا ہے۔ میں اس کی کافی ٹیسٹنگ کرچکا ہوں۔ اگلے چند نسخوں بعد امید ہے ہم اسے ڈیبیان پر بطور پیکیج شامل کروادیں گے۔
  15. نعمان

    پاکستان کی اقتصادی حالت

    گرچہ مجھے اس بات سے اتفاق ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں غربت میں کمی کی کوششیں بالکل بارآور نہ ثابت ہوئی۔ لیکن مجھے نہیں لگتا کہ ملک کی اقتصادی حالت دگرگوں ہے۔ میں اعداد و شمار کی بات نہیں کرونگا وہی لکھوں گا جو میں دیکھتا ہوں۔ کیونکہ میں پاکستان کی معاشی ریڑھ کی ہڈی کراچی کے فنانشل ڈسٹرکٹ میں...
  16. نعمان

    باطل قیامت پی ڈی ایف

    بہت خوشی ہوئی یہ جان کر کہ اشتیاق احمد کے ناول برقیائے جارہے ہیں۔ اور یہ ناول تو بہت ہی اچھا ہے۔
  17. نعمان

    انٹرویو انٹرویو ود دوست

    میرے اندر ایک یہ بہت خامی ہے کہ میں محفل کے دیگر گوشوں کی تھریڈز سے بے خبر رہ جاتا ہوں۔ خیر اب آرام سے انٹرویو ایک ہی نشست میں پڑھ لیا۔ شاکر میاں جہاں تک میں نے سمجھا ہے تم ان بزرگان (شہاب، مفتی، اشفاق) کے صوفیانہ فلسفوں سے متاثر ہو۔اور اکثر و بیشتر موقع بہ موقع اداس ہوجاتے ہو۔ کچھ ایسی ہی...
  18. نعمان

    پاک نستعلیق: لینیکس پر منتقلی

    محسن معاف کیجئے اگر میری پوسٹس سے آپ کو دکھ پہنچا میں بعض مرتبہ خواہ مخواہ جذباتی ہوجاتا ہوں۔ بہر حال صفائی پیش نہیں کررہا لیکن آپ نے ہی تو لکھا تھا کہ یہ فونٹ ایسے فیچرز استعمال کرتا ہے جو ابھی لنکس ڈسٹری بیوشنز میں دستیاب نہیں اور خود مائیکروسوفٹ کو دو فیچر اسے سپورٹ کرنے کے واسطے شامل کرنا...
  19. نعمان

    پاک نستعلیق: لینیکس پر منتقلی

    شاکر میں بھی لانچ پیڈ پر ایک سپورٹ‌ درخواست سے آغاز کرچکا ہوں۔ #2617 محسن اگر آپ چاہیں تو مذکورہ بالا صفحے پر جاکر ذرا وضاحت سے ہمارا مدعا بیان کرسکتے ہیں۔ خصوصا یہ بیان کردیں کہ لنکس میں درست طرح سے رینڈر ہونے کے لئے اسے کیا درکار ہوگا۔
  20. نعمان

    پاک نستعلیق: لینیکس پر منتقلی

    چلیں جی۔ ٹھیک ہے۔ یعنی قصہ مختصر یہ فونٹ ونڈوز کے پلیٹ فارمز کے لئے ڈیولپ کیا جارہا ہے۔ وہیں ٹیسٹ کیا جارہا ہے اور ونڈوز کے پلیٹ فارمز ہی کے بگز سے نمٹا جارہا ہے۔ ہم خواہ مخواہ ہی ایکسائٹڈ ہورہے تھے۔
Top