نتائج تلاش

  1. نعمان

    نظر ثانی کمیٹی

    اب صرف شاکر القادری کی طرف سے جواب آنا رہ گیا ہے۔ تب تک ہم بات آگے بڑھاتے ہیں۔ 1۔ کمیٹی کو ایک ای میل ایڈریس کی ضرورت ہوگی۔ اس ایڈریس پر آنے والے پیغامات کمیٹی کے دیگر ممبران کو فارورڈ کردئے جائیں گے۔ تاکہ دیگر مترجم اپنے تراجم کمیٹی کو ارسال کرسکیں۔ 2۔ انٹرانس پر کمیٹی کے ارکان کو...
  2. نعمان

    ورڈ پریس کی تھیمزاور ان کی اردو میں کسٹمائزیشن

    ورڈ پریس ایک آزاد سوفٹویر ہے اور آزادی اظہار کی دعوت دیتا ہے۔ اس سے بڑھ کر متنازعہ بات کیا ہوسکتی ہے؟ ویسے بلاگ اسپاٹ پر بھی ایسا کچھ نہیں ہے مگر وہ بھی ہنوز بند ہے۔ ہاں البتہ ان دی لائن آف فائر اکثر کتابوں کی دکانوں پر تمام پاکستان میں باآسانی دستیاب ہے اس کا اردو ترجمہ مزید کم قیمت پر دستیاب...
  3. نعمان

    ورڈ پریس کی تھیمزاور ان کی اردو میں کسٹمائزیشن

    اس سلسلے میں ورڈ پریس کوڈیکس پر تفصیلات موجود ہیں مگر ورڈ پریس کوڈیکس حکومت پاکستان کے بین کردہ سائٹس کی فہرست میں شامل ہے اسلئے پاکستان سے قابل رسائی نہیں۔
  4. نعمان

    نظر ثانی کمیٹی

    تو جناب شاکر عزیز اور اعجاز صاحب کیا آپ نظر ثانی کمیٹی کی ذمہ داری سنبھالنے کو راضی ہیں؟‌ (محض رسمی مگر ضروری کاروائی ہے)۔ آصف، شاکر القادری اور تلمیذ صاحب بھی آکر حامی بھریں تو کمیٹی کی تشکیل تکمیل پائے اور ہم طریق کار پر بحث کریں۔
  5. نعمان

    ورڈ بینک کا تجزیہ۔

    مہوش آپ کا خیال بہت عمدہ ہے۔ مگر یہ تھوڑا مشکل کام ہے۔ آپ دیکھ رہی ہیں ورڈ بینک کی قابلییت استعمال اتنی عمدہ نہیں۔ جیسے اعجاز اور دوست نے لکھا ہے کہ تراجم پر مباحثے کی آسان شکل نہیں بن رہی۔ اس کے لئے محفل پر ورڈ بینک کی انٹگریشن پہلی ترجیح ہے۔ پھر مختلف فارمیٹ میں ڈیٹا کی تقسیم۔ آپ نے اپنی...
  6. نعمان

    ترجمہ مطلوب ہے

    میرے خیال میں بھی متنوع زیادہ مناسب ہے۔ connection کا ترجمہ قرابت مجھے صحیح معلوم نہیں ہوتا۔ میرے خیال میں کنیکٹ کا ترجمہ متصل اور کنکشن کا اتصال بنتا ہے۔ مگر میری اردو کوئی ایسی قابل رشک نہیں ذرا پر گفتگو کرلیں۔ (میری اردو پر نہیں کنکٹ اور کنکشن کے ترجمے پر)
  7. نعمان

    نظر ثانی کمیٹی

    جیسا کہ اردو ویب لوکلائزیشن پالیسی گائیڈ لائن میں بیان ہوا ہے کہ ایک نظر ثانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو کہ ترجموں کو اردو ویب کی پالیسی سے ہم آہنگ رکھنے کے خاطر کام کرے گی۔ نظر ثانی کمیٹی کے قیام اور اس کے انتظام کے حوالے سے تجاویز مطلوب ہیں۔ میری تجاویز: کمیٹی کتنے ممبران پر مشتمل ہو۔ میری...
  8. نعمان

    ترجمہ مطلوب ہے

    زکریا find کے معنی پانے کے بنتے ہیں۔ جب کہ تلاش کے معنی کھوج کے۔ اگر ہم ایک ہی لفظ تلاش دونوں کے لئیے استعمال کریں تو کوئی خاص فرق تو نہیں پڑتا لیکن میرے خیال میں اچھا ہوگا کہ ہم ان میں فرق کریں۔
  9. نعمان

    نئی اردو ترجمہ ٹیم

    درخواست: براہ مہربانی لفظ key کے لئیے کلید کا ترجمہ استعمال کریں۔ کیونکہ کئی اور جگہ استعمال کیا جاچکا ہے اور اس پر اتفاق رائے ہوچکا ہے۔ ایسے ہی ٹیکسٹ کے لئیے عبارت استعمال کریں۔
  10. نعمان

    ترجمہ مطلوب ہے

    ترجموں کے دوران ہمیں کئی جگہ پر find اور search کا ترجمہ کرنا ہوتا ہے۔ بہتر ہوگا کہ ہم ان تراجم کو فائنل کرلیں اور اس پر بھی گفتگو کرلیں کہ دونوں میں کس طرح فرق کرنا ہے۔ یہی صورتحال spell, spelling, grammar وغیرہ کے لئیے بھی ہے۔
  11. نعمان

    نئی اردو ترجمہ ٹیم

    خیال رکھنے کی باتیں:‌ ترجمے کے دوران %s اور \n کا خصوصی خیال رکھیں۔ %s کا مطلب ہے کہ وہاں کسی فائل، شے، کلید، وغیرہ کا نام ہوگا یا کوئی پیغام ہوگا۔ اسے سیاق و سباق کے مطابق استعمال کیجئیے۔ \n کا مطلب ہے نئی لائن اگر آپ ترجمے میں \n نہیں لگائیں گے تو پو فائل قابل استعمال نہ رہے گی۔ دوسری...
  12. نعمان

    جن بھوت؟

    تو پھر جن بھوت نہیں ہوتے۔ تاوقتیکہ انہیں ریاضی یا سائنس سے ثابت کیا جاسکے۔ ویسے ضیاالحق کے دور حکومت میں ہمارے ایک ایٹمی سائنسدان نے اس سلسلے میں ایک مقالہ اسلامی سائنس کانفرنس میں پڑھا تھا کہ جنوں کو بطور ایندھن اور توانائی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ صد افسوس کہ ان کے پاس کوئی ایسا کلیہ نہیں تھا جس...
  13. نعمان

    جن بھوت؟

    شمشاد گویا عیسائیوں کا بھی ہم اعتقاد ہونا دلیل ٹہرا ہے؟ اور جو چیز نظر نہیں آتی جیسے مثال کے طور پر ہوا اس کا وجود بھی بذریعہ دلیل، تجربات اور ریاضیاتی طرز تفکر سے ثابت کیا جاسکتا ہے۔ قرآن کی آیات پر مسلمانوں کا ایمان بجا لیکن ایمان دلیل تو نہیں۔
  14. نعمان

    نئی اردو ترجمہ ٹیم

    آصف بھائی بہت خوب، اب آپ کونسی فائل کا ترجمہ کررہے ہیں؟ میں نے گنوم پینل کا ترجمہ قریبا پورا کرلیا ہے کوئی بیس کے قریب ڈورے رہ گئے ہیں۔ وہ میں ترجمہ کرنے سے قاصر ہوں اس لئے وہ نظر ثانی کمیٹی کے لئیے چھوڑ دونگا۔
  15. نعمان

    حیرت کدہ

    یہ تصویر سراسر بوگس معلوم ہوتی ہے عین ممکن ہے کسی انگریزی فلم سے چرائی گئی ہو۔ ویسے کیا غار حرا میں حج کے دوران کیمرہ لے جانا ممنوع نہیں ہوتا؟ جہاں تک میرا خیال ہے غار حرا اتنا بھی بڑا نہیں جتنا اس تصویر میں موجود غار معلوم پڑتا ہے۔ وہ تو بس اتنا بڑا ہے کہ ایک آدمی اس میں عبادت کرسکے جبکہ تصویر...
  16. نعمان

    جن بھوت؟

    شاکر یہ کیا دلیل ہوئی کہ ان کا ذکر قرآن اور حدیث میں موجود ہے؟ فرض کریں کوئی غیر مسلم آپ سے پوچھتا ہے تو آپ یہ کہہ دیں گے کہ جی قرآن اور حدیث میں ایسے بیاں ہوا ہے۔ اس سے اس کی تو کیا کسی بھی عقل مند انسان کے تجسس کی تشفی نہ ہوگی۔
  17. نعمان

    نئی اردو ترجمہ ٹیم

    شاکرالقادری بھائی خوش آمدید آپ کو Dasher کے ترجمے کی ذمے داری سونپی جاتی ہے۔ فائل ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئیے یہاں کلک کیجئیے۔ یا اگر آپ انٹرانس پر کام کرنا چاہیں تو فائل اس صفحے پر موجود ہے۔
  18. نعمان

    نئی اردو ترجمہ ٹیم

    محترم سیدہ شگفتہ، اگلے وقتوں کی خواتین فرصت کے اوقات سوئٹر بننے میں گذارا کرتی تھیں۔ کبھی ایسا ہوتا تھا کہ پڑوس کی کوئی بڑی بی کوئی نیا ٹانکہ لگانا سکھادیتیں تو بس پھر اسی پر کام شروع ہوجاتا۔ ترجمے کا کام سوئٹر بننے جیسے ہی ہے۔ بس شروع کے ٹانکے لگانے میں ذرا ہاتھ کو تامل ہوتا ہے بعد ازاں...
  19. نعمان

    نئی اردو ترجمہ ٹیم

    قیصرانی بھائی آپ کو فائل بذریعہ ذاتی پیغام روانہ کردی گئی ہے۔ فائل ہے Ekiga.head.ur.po یوں اب کام کی صورتحال یہ ہے: نعمان: Gnome applets, Gnome Panel شاکر: GDM شارق مستقیم: Gedit قیصرانی: Ekiga ابھی ڈھیروں کام پڑا ہے اور ہمیں مزید رضاکاروں کی ضرورت ہے۔
  20. نعمان

    ترجمہ مطلوب ہے

    شاکر محفل میں درخؤاستیں شامل کرنے کے لئیے نبیل بھائی ہی تعاون کریں گے تو کچھ ہوگا۔
Top