نتائج تلاش

  1. منذر رضا

    اصلاح کی گزارش۔نظم( عنوان: سکوت)

    شکیب یہ واقعی وزن میں نہیں تھا۔۔۔۔البتہ اب تدوین کر دی ہے۔۔۔۔
  2. منذر رضا

    اصلاح کی گزارش۔نظم( عنوان: سکوت)

    السلام علیکم، اساتذہ سے اصلاح کی گزارش الف عین ، فلسفی ، یاسر شاہ ، محمد خلیل الرحمٰن یہ سکوت کیسا ہے آدمی کی چیخوں میں عاشقوں کے نالوں میں رہبروں کے دعووں میں مطربوں کے سازوں میں شور کے حجابوں میں یہ سکوت کیسا ہے نیم شب کی آہوں میں شامِ غم کے نوحوں میں سازِ دل کے نغموں میں شاعروں کے شعروں...
  3. منذر رضا

    نظم کی اصلاح کی گزارش(عنوان: جدائی)

    محمد خلیل الرحمٰن صاحب آج اہلِ محفل مجھ پر کچھ زیادہ ہی مہربان ہیں۔۔۔خلیل صاحب آپ بھی تشریف لائے۔۔۔۔شاہ صاحب بھی۔۔۔۔میں سب حضرات کا بہت ممنون ہوں ۔۔۔ اور خوب تصحیح کی خلیل صاحب آپ نے، بالکل بجا ہے، میں تبدیلی نوٹ کر لیتا ہوں۔۔۔۔ ایک بار اہلِ محفل کا شکریہ،امید ہے آئندہ بھی یہی رویہ اپنائیں...
  4. منذر رضا

    نظم کی اصلاح کی گزارش(عنوان: جدائی)

    واااہ یاسر شاہ وہ اس ادا سے جو آئے تو کیوں بھلا نہ لگے۔۔۔۔ بھلا آپ کا دیا مصرعہ کیوں بھلا نہیں لگے گا؟ بلاشبہ بہت ہی زبردست ہے، میں تصحیح کر لیتا ہوں۔۔۔۔ باقی نظم پر بھی رائے سے نوازیے۔۔۔ممنون ہوں گا۔۔۔۔
  5. منذر رضا

    نظم کی اصلاح کی گزارش(عنوان: جدائی)

    حضور الف عین صاحب مصرعہ یوں ٹھیک ہے؟ بے سوز ہے صدا مرے سازِ حیات کی اور گما دیے ٹھیک یے؟
  6. منذر رضا

    نظم کی اصلاح کی گزارش(عنوان: جدائی)

    الف عین حضور، گما دیے پر کیا فرماتے ہیں؟ مزید یہ کی گستاخی اور جسارت معاف، مگر مولانا آزاد نے جہاں سید انشا اور مرزا مظہر جانجناں کی ملاقات لکھی ہے، وہیں فارسی عبارت میں ایک ترکیب ستارِ سرخ استعمال کی ہے۔۔۔۔۔۔۔ تو کیا ستارِ حیات کی کچھ گنجائش نکل سکتی ہے؟ یہ فقط طالبعلمانہ استفسار ہے، قطعاً...
  7. منذر رضا

    نظم کی اصلاح کی گزارش(عنوان: جدائی)

    محمد خلیل الرحمٰن عظیم میں نہایت ممنون ہوں آپ کی آرا اور تجاویز کا۔۔۔ اولا تو عظیم صاحب نے خوب فرمایا چشمِ خونبار کے بجائے چشمِ خوں فشار کر دیتا ہوں۔۔۔ دوسرے وہ مصرعہ بھی درست کیے دیتا ہوں آخری بند کا دوسرا، مراسلے میں تدوین کر کے۔۔۔ جہاں تلک دیگر مسائل کا تعلق ہے تو عظیم صاحب کی تجاویز کی...
  8. منذر رضا

    نظم کی اصلاح کی گزارش(عنوان: جدائی)

    السلام علیکم! اساتذہ سے اصلاح کی گزارش ہے الف عین، یاسر شاہ ، محمد تابش صدیقی ، فلسفی بے رنگ ہے جریدۂ دل کا ہر اک ورق بے نور ہے چراغِ دل و جاں کی ہر کرن بے سوز ہے صدائے ستارِ حیات بھی بے کار ہےمرے دلِ بیکس کی آہ بھی وہ عشق کے گہر، وہ محبت کے لعل بھی وہ درد کے عقیق، وہ حسرت کے سب نگیں جو مثلِ...
  9. منذر رضا

    غزل

    سعید احمد سجاد صاحب آپ نے پھر غلط ٹیگ کیا ہے۔۔۔۔۔ یوں کیجیے۔۔ سر الف عین
  10. منذر رضا

    غزل

    الف عین سعید احمد سجاد بھائی آپ نے ٹیگ نہیں کیا تھا۔۔میں نے کر دیا
  11. منذر رضا

    غزل براے اصلاح

    پہلی غزل میں ردیف آپ سے نبھائی نہیں گئی۔۔۔۔۔ البتہ الف عین صاحب کی رائے کا انتظار کیجے۔۔۔میرے خیال میں تو ردیف بدل کر کوشش کریں۔۔۔۔۔
  12. منذر رضا

    غزل براے اصلاح

    Rehan Ahmed بھائی میری گزارش ہے کہ بہتر ہے کہ الگ الگ پوسٹ کیجیے غزلیات۔۔۔۔ مزید یہ کہ استادِ محترم کو ضرور ٹیگ کیا کیجے۔۔۔میں کر دیتا ہوں۔ ۔ الف عین بہرحال۔۔۔ پہلے دوسری غزل پر تبصرے کی جسارت کرتا ہوں۔۔۔۔ مطلع کا مفہوم واضح نہیں۔۔۔۔مدعا صحیح طور پر ادا نہیں ہو پا رہا۔۔۔۔۔۔ دوسرا شعر۔۔ کس خلا...
  13. منذر رضا

    غزل برائے اصلاح

    ارشد چوہدری صاحب۔۔۔۔حضورِ والا، میرے خیال میں "جو" بطور ہجائے کوتاہ زیادہ فصیح ہے، آپ نے دو حرفی باندھا ہے، اس سے اشعار کی فصاحت متاثر ہو رہی ہے۔۔۔۔۔
  14. منذر رضا

    غزل براے اصلاح

    Rehan Ahmed بھائی کچھ گزارشات ہیں اول تو مطلع عجیب سا لگا۔۔۔دو لخت سا۔۔۔۔ دوسرے شعر کا مصرعہ اولی بھی تھوڑا بہتر کیجیے۔۔۔ تیسرے شعر کا مصرعہ اولی بحر سے خارج۔۔۔۔۔۔ چوتھے شعر میں تبدیلی کی جا سکتی ہے جیسے شہرِ ویراں میں مجھ کو اے ہمدم! صرف تیری صدا نے روکا ہے (دوسرا مصرعہ کوئی بہتر سا خود بھی...
  15. منذر رضا

    برائے اصلاح - بے رنگ بھی تو رنگ ہے گو خوشنما نہیں

    فلسفی صاحب غزل اچھی لگی، لیکن چند اشعار دوبارہ کوشش کریں بہتر کرنے کی مطلع،آخری شعر، اور چھٹا شعر عاجزانہ رائے ہے، حقِ عمل تو آپ محفوظ رکھتے ہیں۔۔۔گستاخی کا برا نہ مانیے گا ۔۔
  16. منذر رضا

    غزل برائے اصلاح

    ارشد چوہدری حضور نہایت ادب سے عرض کروں۔۔۔۔غزل میں ایک ہی بات کی تکرار معلوم ہوتی ہے اور کلام پر آورد کا گماں گزرتا ہے۔۔۔۔۔۔ حقیر کی گستاخی معاف کر دیجیے گا۔۔۔
  17. منذر رضا

    غزل برائے اصلاح ۔۔۔ احمد فراز کی زمین پر

    یاسر شاہ حضور بے حد عنایت، آپ کی التفات کا بہت مشکور ہوں، آپ کی ہدایات پر عمل کرنے کی کوشش کروں گا!
  18. منذر رضا

    غزل برائے اصلاح ۔۔۔ احمد فراز کی زمین پر

    یاسر شاہ حضور نے بجا فرمایا، مگر شاید حقیر کا مدعا صحیح طور سے ادا نہ ہو سکا میرا مطلب تھا کہ شعر وہ ٹھیک ہے جو پہلے لکھا تھا یا یہ نیا شعر تا کر نہ سکوں مے کا تقاضا بھی دوبارہ ساقی! مجھے اب زہر پلا کیوں نہیں دیتے؟ زیادہ بہتر ہے۔۔۔۔ آپ کی عنایت کا منتظر ہوں!
  19. منذر رضا

    غزل برائے اصلاح ۔۔۔ احمد فراز کی زمین پر

    اور یاسر شاہ صاحب۔۔۔ایک اور تبدیلی بھی ذرا دیکھ دیجے یہ زیادہ بہتر ہے یا پچھلا؟ تا کر نہ سکوں مے کا تقاضا بھی دوبارہ ساقی! مجھے اب زہر پلا کیوں نہیں دیتے؟ ممنونِ احسان ہوں!
Top