نتائج تلاش

  1. ابن جمال

    پاکستان کو نیوزی لینڈ سے سبق حاصل کرنا چاہیے از پرویز ہودبھائی

    پرویز ہود صاحب کی اسپشالٹی یہ ہے کہ اپنے موضوع کے علاوہ ہرموضوع پر بے تکان بولتے ہیں
  2. ابن جمال

    ایس ای کالج کے انگریزی کے استاد خالد حمید کا شاگرد کے ہاتھوں قتل

    فوری اشتعال کا یہ مطلب نہیں ہوتاکہ اشتعال فوری ختم ہوجاتاہے،اس کا دورانیہ طویل بھی ہوسکتاہے،میں اپنی آنکھوں دیکھی بات کررہاہوں، دونوجوانوں میں جھگڑاہوا، دونوں نے ہاتھاپائی، جس کو زیادہ پٹائی لگی، وہ بھاگ کر گھر گیا،گھر تقریباایک ڈیڑھ کلومیٹر دور تھا اور وہاں سے دیسی کٹہ (ریوالور)لے کر آیا،اس...
  3. ابن جمال

    ایس ای کالج کے انگریزی کے استاد خالد حمید کا شاگرد کے ہاتھوں قتل

    یہ بھی ممکن ہے کہ طالب علم اس سلسلے مین زیادہ حساس ہو اور جب اس نے استاد سے بات کرنے کی کوشش کی ہو تو استاد نے اس کی حساسیت کا ٹھیک سے اندازہ نہ لگایاہو،دنیا میں نہ جانے کتنے قتل فوری اشتعال کے تحت رونماہوتے ہیں،ہوسکتاہے کہ یہ واقعہ بھی اس میں سے ایک ہو۔
  4. ابن جمال

    ایس ای کالج کے انگریزی کے استاد خالد حمید کا شاگرد کے ہاتھوں قتل

    یہ واقعہ افسوسناک ضرور ہے لیکن اس کے پیچھے کسی تنظیم اورنصاب پر واویلا کرنا درست نہیں، یہ ایک انفرادی کارروائی بھی ہوسکتی ہے، جیسے امریکہ میں اسکولوں میں فائرنگ کی رسم بدستور قائم ہے لیکن کوئی یہ نہیں کہتاکہ امریکی شدت پسند ہوگئے ہیں، نصاب خراب ہے،امریکی نصاب کی وجہ سےشدت پسندی آرہی ہے وغیرذلک
  5. ابن جمال

    ایران اورسعودی پاکستان کیلئے کتنے مفید یامضر؟

    میں ایک خاموش قاری ہوں، پوسٹ کرنے سے زیادہ پڑھناپسند کرتاہوں، حال میں سعودی پرنس کے دورے پر جوسرکاری نوٹیفکیشن جاری ہوا،اس ضمن مین ایک سوال میرے دل میں ہے،اسے تحریر کی شکل دے رہاہوں،ویسے یہ بتادوں کہ میرا تعلق انڈیا سے ہے،لہذا سعودی اور ایران دونوں سے دور ہوں۔ ایران پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے اور...
  6. ابن جمال

    ڈرامے باز پکوڑے فروش ہڈی مافیا

    یہ "ہلقان زدہ" کیاہے؟:sneaky:
  7. ابن جمال

    شہنشاہ کونین کے دربار میں

    امیرشریعت مفکر اسلام حضرت مولانا محمد ولی صاحب رحمانی سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر گذارے ہیں خوشی کے چند لمحے انہیں کی یاد اپنی زندگی ہے ہاں! زندگی کے چند لمحے جو شہر جلال مکہ مکرمہ میں بیتے، جو دن شہر جمال مدینہ طیبہ میں گذرے، بڑے قیمتی ہیں وہ دن ، بڑی یاد گار ہیں وہ راتیں ، ان دونوں کی...
  8. ابن جمال

    ڈونلڈ ٹرمپ: پاکستان نے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا

    ساحر لدھیانوی کے شعر میں تھوڑی ترمیم کرکے کہاجاسکتاہے امریکہ نے جھوٹ اوردھوکے کی شکل میں جوکچھ پاکستان کو دیاتھا،وہ لوٹارہاہے پاکستان
  9. ابن جمال

    بھارتی کابینہ نے بیک وقت تین طلاق دینے پر تین سال قید کے بل کی منظوری دے دی!

    بہت پہلے کی بات ہے کہ پاکستان فورم پر ایک صاحب نے بڑی اچھی بات کہی تھی کہ جتنا علماء کرام نے تین طلاق کے تین ہونے یاتین طلاق کے ایک ہونے پر بحث اورمناظرہ کیاہے،اگراتنی محبت طلاق کے قوانین واحکام سے ناواقف اورلاعلم افراد کو واقف کرانے پر صرف کرتے توشاید اس طرح کے معاملات اورمسائل -اگربالکلیہ ختم...
  10. ابن جمال

    بھارتی کابینہ نے بیک وقت تین طلاق دینے پر تین سال قید کے بل کی منظوری دے دی!

    اس بل پر مسلم پرسنل لابورڈ کے ایک ذمہ دارمولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی تحریر پیش کی جارہی ہے،جس میں بل پر تفصیلی تونہیں لیکن خاصی بحث موجود ہے : قوموں کی بدبختی اور زوال کے اسباب میں سے ایک سبب یہ بھی ہوتا ہے کہ وہ اپنے حقیقی مسائل سے غافل ہوجائیں اور اپنی صلاحیتیں ایسے کاموں میں صرف کرنے لگیں...
  11. ابن جمال

    بھارتی کابینہ نے بیک وقت تین طلاق دینے پر تین سال قید کے بل کی منظوری دے دی!

    یہ بڑی حیرت کی بات ہے کہ میں نے کبھی نہیں سنا آس پاس اور دوردراز میں جاننے والوں میں سے کسی کے یہاں تین طلاق کا سنگین واقعہ پیش آیاہے،پاکستان کی صورت حال میں نہیں جانتا؛لیکن انڈیا میں تین طلاق کے واقعات بہت کم ہیں، اصل میں میڈیا کسی خبر کو بڑھاچڑھاکو پیش کرتاہے جس سے ایک ایساتاثر بنتاہے کہ ہر...
  12. ابن جمال

    بھارتی کابینہ نے بیک وقت تین طلاق دینے پر تین سال قید کے بل کی منظوری دے دی!

    مسلم پرسنل لابورڈ تین طلاق پر جرمانہ کی مخالفت نہیں کرتاہے،اس نے خود ایک تجویز میں کہاہے کہ تین طلاق دینے والوں کا معاشرتی اورسماجی بائیکاٹ کیاجائے، اگر حکومت تین طلاق دینے والوں پر کوئی جرمانہ عائد کرتی ہے اوراس جرمانہ کی رقم سے مطلقہ کی کچھ مدد کرتی ہے تو اس کی ہم مخالفت نہیں کرتے۔ مضحکہ خیزی...
  13. ابن جمال

    بھارتی کابینہ نے بیک وقت تین طلاق دینے پر تین سال قید کے بل کی منظوری دے دی!

    دیگر علوم سے موازنہ نہیں ہے، صرف جزئی تشبیہ مقصود ہے،یہی تو سارے خرابی کی جڑ ہے کہ لوگ اہلیت کے بغیر دخل اندازی کرتے ہیں، رسول اللہﷺ نے قرب قیامت کی علامات میں سے یہ بھی بیان کی ہے کہ نااہل لوگ ذمہ داربنادیئے جائیں گے اور جاہلوں سے مسائل دریافت کئے جائیں گے تووہ خود بھی گمراہ ہوں گےا ور دوسروں...
  14. ابن جمال

    بھارتی کابینہ نے بیک وقت تین طلاق دینے پر تین سال قید کے بل کی منظوری دے دی!

    آپ ہی ذرا بتائیں کہ اس تھریڈ میں کس موضوع پرعلمی اورمدلل بحث ہوئی ہے سوائے اس کے کہ ایک صاحب نے کاپی پیسٹ سے کام لیاہے،آپ ذرا ان مراسلات کی نشاندہی فرمادیں۔ اورکوئی بھی بات جب کہی جاتی ہے تو مجموعی طورپر کہی جاتی ہے فردافردا نہیں کہی جاتی،اگرآپ بھی اس کا خیال رکھتے تو شاید یہ اعتراض نہ کرتے۔
  15. ابن جمال

    بھارتی کابینہ نے بیک وقت تین طلاق دینے پر تین سال قید کے بل کی منظوری دے دی!

    یہ ایک مثال ہے،کوئی باضابطہ قاعدہ نہیں ہے، آپ کوئی دوسری مثال بھی اخذ کرسکتے ہیں میراتعلق شرعی علوم سے ہے تومیں شرعی علوم کے تعلق سے ہی بات کروں گا،انجینئرنگ اورمیڈیکل سائنس کے مباحث میں دخل نہیں دوں گا،اوریہی بات ہر سلیم الفطرت انسان کہے گا۔ جہاں تک اختلاف کی بات ہے تو دنیا کے ہرعلم کے ماہرین...
  16. ابن جمال

    بھارتی کابینہ نے بیک وقت تین طلاق دینے پر تین سال قید کے بل کی منظوری دے دی!

    یہ تو آپ نے الٹی بات کردی ،پہلے سیکھیں پھر دخل دیں،یہی مناسب اورفطری طریقہ ہے ورنہ پہلے دخل دینا اورپھر سیکھنا مجھے تونہیں معلوم یہ کس کا طریقہ ہے؟
  17. ابن جمال

    بھارتی کابینہ نے بیک وقت تین طلاق دینے پر تین سال قید کے بل کی منظوری دے دی!

    میرے کہنے کا مطلب یہ تھاکہ ہر شخص ہرمسئلہ میں دخل دینے کا اہل نہیں ہوتا، اورہرمسئلہ میں ہرشخص کو رائے زنی نہیں کرنی چاہئے، میں نے کبھی فونٹ اور ٹکنالوجی کے مسائل میں دخل نہیں دیاہےکیونکہ اس بارے میں میری معلومات انتہائی محدود ہیں، توجن لوگوں کا دینی سرمایہ علم محدود ہے وہ بھی اس معاملہ میں خاموش...
  18. ابن جمال

    بھارتی کابینہ نے بیک وقت تین طلاق دینے پر تین سال قید کے بل کی منظوری دے دی!

    اولاً تویہ بات معلوم رہنی چاہئے کہ زیر بحث مسئلہ انڈیا کا ہے،اس کو انڈیا کے مخصوص حالات میں سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے،انڈیا میں اس وقت بی جے پی کی حکومت ہے، بی جے پی بظاہر اس مسئلہ میں مسلمانوں کی ہمدردبنتی نظرآتی ہے؛لیکن جولوگ بی جے پی سے واقف ہیں، وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ گجرات کے فسادات میں...
  19. ابن جمال

    بھارتی کابینہ نے بیک وقت تین طلاق دینے پر تین سال قید کے بل کی منظوری دے دی!

    اس پوری بحث کو پڑھ کر تاریخ پر کیاگیا تبصرہ یاد آگیاکہ ’’تاریخ سے انسان نے یہ سیکھاہے کہ اس نے تاریخ سے کچھ نہین سیکھا‘‘،کئی بحث آپس میں گڈ مڈ کردیئے گئے، علمی اورمدلل بحث کا نام تک نہیں، ہرایک اپنی ذاتی رائے کی راگ الاپ رہاہے، میری رائے میں ایساہوناچاہئے اورمیری رائے میں ویساہوناچاہئے،شریعت...
  20. ابن جمال

    بھارتی کابینہ نے بیک وقت تین طلاق دینے پر تین سال قید کے بل کی منظوری دے دی!

    مجبوری میں کسی کام کو براسمجھتے ہوئے کرنا الگ مسئلہ ہے،یہ حقیقت ہے کہ انڈیا میں اگر شریعت کے خلاف کوئی قانون بنتاہے تواس کی پیروی یامخالفت پر متعلقہ سزا ہوگی لیکن دل سے بھی اس کو برانہ سمجھنا یہ دوسرا مسئلہ ہے۔ آج دانشور قسم کے لوگ چاہتے ہیں کہ ہم ’’مجبوری‘‘ کو’’خوشی‘‘بنالیں،حدیث میں واضح طورپر...
Top