حضرت انسان کی خود اپنے ہی ہم نواؤں اور ہم شکلوں سے ناراضگی (کسی صورت مطمئن نہ ہونا) اس کے لباسِ خاکی کی خصلتِ اصل ہے۔ حرکت، اس کائنات میں بہتے وقت کا پرتو ہے۔ اور وقت ہی سب کچھ ۔ مطمئن ہونا، ایک خود فریب ایجاد کے علاوہ کچھ نہیں کیوں کہ مطمئن ہونے جیسی کسی شے کا کوئی وجود نہیں ہے۔ اطمینان حرکت...