صفحہ ۔۔۔ 91
تیرھویں فصل
میر متقیؔ کا مبتلاؔ کو سمجھانا اور اس کی اصلاحِ حال میں کوشش کرنا
پچھلے بیانات سے بخوبی ظاہر ہو گیا ہو گا کہ غیرتؔ بیگم کے جتنے معاملات تھے، سب ہی تو خدا نے میر متقیؔ کے ہاتھ سے درست کرائے۔ اور کیسی عمدگی اور خوش اسلوبی کے ساتھ کہ نہ لڑائی نہ جھگڑا، نہ قصہ نہ فساد، نہ...