نتائج تلاش

  1. غزل قاضی

    مصطفیٰ زیدی گریہ تو اکثر رہا ، پَیہم رہا ۔ غزل

    انتخاب پسند فرمانے کا بےحد شکریہ ، نایاب بھائی ، سارہ خان جی ، محمد احمد صاحب ۔ :)
  2. غزل قاضی

    مصطفیٰ زیدی ‎"یہ آدمی کی گُزر گاہ "

    ‎"یہ آدمی کی گُزر گاہ " زندگی آج تُو کِس طرف آگئی صُبح کی سِیپیا روشنی چھوڑ کر مدھ بھری شام کی کم سِنی چھوڑ کر اوس پِیتی ہُوئی چاندنی چھوڑ کر اُس کے مُکھڑے کی مِیٹھی نمی چھوڑ کر زندگی آج تُو کِس طرف آگئی اِس نئے دیس کے اجنبی راستے کِتنے تاریک ، کِتنے پُر اسرار ہیں آج تو جیسے وحشی...
  3. غزل قاضی

    مصطفیٰ زیدی اے صُبح کے غمخوارو !

    10 hours ago اے صُبح کے غمخوارو ! اے صُبح کے غمخوارو ، اِس رات سے مت ڈرنا جس ہات میں خنجر ہے اس ہات سے مت ڈرنا خورشید کے متوالو ذرات سے مت ڈرنا چنگیز نژادوں کی اوقات سے مت ڈرنا ہاں شامل ِ لب ہو گی نفرت بھی ، ملامت بھی یارانہ کدورت بھی ، دیرینہ عداوت بھی گزرے ہُوئے لمحوں کی مرحوم رفاقت...
  4. غزل قاضی

    محفل اسٹاف میں تبدیلیاں

    میری جانب سے تینوں نئے منتظمین کو بہت بہت مبارک ۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت ساری نیک تمنائیں اور دعائیں ۔۔۔ بہت خوش رہیں ۔ :)
  5. غزل قاضی

    مصطفیٰ زیدی ہونٹوں کے ماہ تاب ہیں ، آنکھوں کے بام ہیں ۔ غزل

    جی ، بجا فرمایا الف عین صاحب ، ابھی آپ کی ویب سائیٹ دیکھی ہے ، اور کتابیں ڈاؤن لوڈ بھی کر لی ہیں ، بےحد شکریہ ۔۔ اس سے کافی آسانی ہو گئی ہے ، اب ان شاء اللہ جو کلام ٹائپ شدہ نہیں وہی یہاں پیش کروں گی ۔ سلامت رہئے ! ،۔
  6. غزل قاضی

    مصطفیٰ زیدی گریہ تو اکثر رہا ، پَیہم رہا ۔ غزل

    آپ کا بھی بہت شکریہ وارث صاحب !
  7. غزل قاضی

    مصطفیٰ زیدی گریہ تو اکثر رہا ، پَیہم رہا ۔ غزل

    گریہ تو اکثر رہا ، پَیہم رہا پھر بھی دل کے بوجھ سے کچھ کم رہا قمقمے جلتے رہے ، بُجھتے رہے رات بھر سینے میں اک عالم رہا اُس وفا دشمن سے چُھٹ جانے کے بعد خود کو پا لینے کا کِتنا غم رہا اپنی حالت پر ہنسی بھی آئی تھی اِس ہنسی کا بھی بڑا ماتم رہا اِتنے ربط ، اِتنی شناسائی کے بعد کون کس کے حال...
  8. غزل قاضی

    مصطفیٰ زیدی اُدھر اسی سے تقاضا ئے گرمیؑ محفِل ۔ غزل

    انتخاب پسند فرمانے کا بہت شکریہ وارث صاحب ! ، محمد احمد صاحب ! ،۔
  9. غزل قاضی

    مصطفیٰ زیدی ہونٹوں کے ماہ تاب ہیں ، آنکھوں کے بام ہیں ۔ غزل

    بہت خوب الف عین صاحب ! ،۔ جی بالکل اس وقت وہ تیغ الہ آبادی کے نام سے ھی لکھتے تھے ، برقی مجموعہ جات ، یہ تو بہت اچھی بات ہے ، مصطفی زیدی کی کلیات ابھی حال ہی میں خریدی ہے ، جیسے جیسے وقت ملتا ہے روزانہ ایک کلام ٹائپ کرتی ہوں جو بھی ویب سائیٹس میں دستیاب نہ ہو ، میں کوشش کروں گی کہ زیادہ کلام...
  10. غزل قاضی

    مصطفیٰ زیدی ہونٹوں کے ماہ تاب ہیں ، آنکھوں کے بام ہیں ۔ غزل

    انتخاب پسند فرمانے کا بہت بہت شکریہ فر خ صاحب ! ۔
  11. غزل قاضی

    مصطفیٰ زیدی اُدھر اسی سے تقاضا ئے گرمیؑ محفِل ۔ غزل

    انتخاب پسند فرمانے کا شکریہ فرخ صاحب !
  12. غزل قاضی

    مصطفیٰ زیدی اُدھر اسی سے تقاضا ئے گرمیؑ محفِل ۔ غزل

    اُدھر اسی سے تقاضا ئے گرمیء محفِل اِدھر جگر کا یہ عالم کہ جیسے برف کی سِل نہ جانے کون سی عجلت تھی اے تصّوُرِ دوست ابد کا لمحہ بھی مشکل سے ہو سکا شامِل ہم اپنے پاسِ روایاتِ عاشقی میں رہے ہمارے پاس سے ہو کر گزر گیا محمِل ابھی اُمنگ میں تھوڑا سا خُون باقی ہَے نچوڑ لے غمِ دنیا ، نچوڑ لے غمِ دل...
  13. غزل قاضی

    مصطفیٰ زیدی ہونٹوں کے ماہ تاب ہیں ، آنکھوں کے بام ہیں ۔ غزل

    انتخاب پسند فرمانے کا بیحد شکریہ نایاب بھائی ! اور وارث صاحب ! :)
  14. غزل قاضی

    ذوق پابند جوں دخاں ہیں پریشانیوں میں ہم ۔ استاد ابراہیم ذوق

    کیوں جی کے ہجر میں ہوئے شرمندہ یار سے اب مر رہے ہیں اس کی پشیمانیوں میں ہم سینہ کا چاک سینے کی فرصت کہاں کے ہیں مصروف زخمِ دل کی مگس رانیوں میں ہم جا سکتے ضعف سے نہیں کوچے میں اس کے ذوق بہ جائیں کاش گریہ کی طغیانیوں میں ہم واہ واہ ، لاجواب اور بہت ہی عمدہ کلام فرخ صاحب !
  15. غزل قاضی

    مصطفیٰ زیدی ہونٹوں کے ماہ تاب ہیں ، آنکھوں کے بام ہیں ۔ غزل

    ہونٹوں کے ماہ تاب ہیں ، آنکھوں کے بام ہیں سَر پھوڑنے کو ایک نہیں سو مقام ہیں تم سے تو ایک دل کی کلی بھی نہ کِھل سکی یہ بھی بلا کشان ِ محبت کے کام ہیں دل سے گزر خدا کے لیے اور ہوشیار اِس سر زمیں کے لوگ بہت بدکلام ہیں تھوڑی سی دیر صبر کہ اِس عرصہ گاہ میں اے سوز ِ عشق ، ہم کو ابھی اور...
  16. غزل قاضی

    ن م راشد گماں کا ممکن ۔۔۔ جو تُو ہے میں ہوں از ن م راشد

    بہت خوبصورت اور عمدہ انتخاب فرخ صاحب !
  17. غزل قاضی

    مصطفیٰ زیدی یہ ایک نام

    مہ جبین سس انتخاب پسند کرنے کیلے آپ کا بھی شکریہ ،۔ شاد رہئے :)
  18. غزل قاضی

    مصطفیٰ زیدی یہ ایک نام

    بہت شکریہ نایاب بھائی !
  19. غزل قاضی

    مصطفیٰ زیدی یہ ایک نام

    سارہ خان صاحبہ ! بہت شکریہ
  20. غزل قاضی

    اک نظم - حمیدہ شاہین

    واہ ، نایاب بھائی ! بہت خوبصورت نظم ، خوب انتخاب ،۔
Top