عجیب لوگ ہیں۔۔۔ کھیلنے کی باتیں کرتے ہیں۔۔۔ تمغوں پر نظر ہے۔۔۔ اللہ اکبر۔۔۔ حضرت یہ آلکسیوں کی دنیا ہے۔۔۔ یہاں سب درویش بستے ہیں۔۔۔۔ یہاں تمغوں کھیلوں کا کیا کام۔۔۔ کل ہی ایک دوست کے ساتھ کسوٹی کھیلی۔۔۔ ابھی تک سر میں درد ہے۔۔۔۔
افسوس ہوا یہ سوال پڑھ کر۔۔۔ یقینا آپ اس کوچے کے اغراض و مقاصد سے بالکل نا آشنا ہیں ورنہ ایسا سوال نہ ہوتا۔۔۔ ہر آدمی جانتا ہے کہ یہاں صرف رکنے ہی کی تو اجازت ہے۔
میں سمجھا آپ نے گلہ لکھا ہے زیر سے۔۔۔ اب پتا چلا آپ کا تو گلہ خراب ہے زبر سے۔۔۔۔ دونوں صورتوں میں اکثر آواز بدل جاتی ہے اس لیے دھوکا سا ہوا۔۔۔ اللہ آپ کو صحت عطا فرمائے۔ آمین
یہ کتاب مجھے ایک دوست نے دی تھی۔۔۔ اور مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ پڑھنی بھی شروع کر دی تھی۔۔۔ دو چار سال بعد وہ واپس لے گیا۔۔۔ اب یہ یاد نہیں آرہا کہ ختم ہوگئی تھی یا نہیں۔۔۔ ختم ہو ہی گئی ہوگی ورنہ میں واپس نہ کرتا۔۔۔ یقین سے کچھ کہنے سے قاصر ہوں۔۔۔ کتابوں کے بھید اللہ ہی جانے۔۔۔