بہت ہی لاجواب غزل ہے عاطف بھائی۔۔۔ سبحان اللہ۔۔۔ اعلی
کیا کہنے۔۔۔ مزا آگیا۔۔۔ لیکن ایسی لڑکی کہاں سے لائیں جس کو یہ شعر سنائیں اور وہ سمجھ بھی جائے۔۔۔ یعنی سنانے کا لطف آئے۔۔۔
آہا۔۔۔۔ کیا بات ہے سیدی۔۔۔ اعلی
میری طرف سے منیر نیازی کا جواب
نواح وسعت میداں میں حیرانی بہت ہے
دلوں میں اس خرابی سے پریشانی بہت ہے
کہاں سے ہے کہاں تک ہے خبر اس کی نہیں ملتی
یہ دنیا اپنے پھیلاؤ میں انجانی بہت ہے
یہ مقام یوں تو فغاں کا تھا، پہ ہنسے کہ طور جہاں کا تھا
تھا بہت کڑا یہ مقام پر، کئی ایک اس سے فزوں بھی تھے
ابھی عقل آ بھی گئی تو کیا، ابھی ہنس دیئے بھی تو کیا ہوا
ہمی دشتِ عشق نورد تھے، ہمی لوگ اہلِ جنوں بھی تھے
محمداحمد