نتائج تلاش

  1. مزمل شیخ بسمل

    تازہ غزل :

    بہت ہی عمدہ!! اس غزل کی گو معنوی طور پر کوئی حیثیت نہیں، البتہ جمالیاتی سطح پر اس "فن پارے" کی حیثیت کسی نہ کسی درجے میں متعین ضرور کی جاسکتی ہے۔ ڈھیروں داد!
  2. مزمل شیخ بسمل

    بلاگ کے لئے مدد درکار ہے۔۔۔۔ا

    یہاں دیکھیں۔ اور سٹیپ بائے سٹیپ اپنا اردو بلاگ بنائیں۔
  3. مزمل شیخ بسمل

    عروض ڈاٹ کام

    یہ بحر تو سسٹم میں موجود ہے۔ صرف ارکان کی تعداد کا مسئلہ ہے۔ کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ ارکان کی تعداد کی ویریئیشنز کو ایپلکیشن میں پروگرام کردیا جائے؟اس سے آزاد نظم کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔
  4. مزمل شیخ بسمل

    عروض ڈاٹ کام

    متفق۔ مصروفیت کی وجہ سے میں تو انباکس میں آنے والے احباب کو اب عروض ڈاٹ کام کا مشورہ ہی دیتا ہوں۔
  5. مزمل شیخ بسمل

    غزل ۔۔۔ وہ تشنگی کا دشت جب سراب رکھ کے سو گیا ۔۔۔ محمد احمدؔ

    بہت ہی خوب۔ ڈھیروں داد احمد بھائی۔ سلامت رہیں۔
  6. مزمل شیخ بسمل

    خُشک سردی، نزلہ ، زکام اور گلا خراب ۔۔ اینٹی با ئیوٹکس کب کھا ئیں ؟؟

    اس کا حل یہ ہے کہ کھانے کے بعد جس جگہ سگریٹ پیتے ہیں وہیں اسی جگہ پر کوئی سٹرا (straw) لے کرچسکیاں لیں۔ یا پھر سگریٹ کو صرف کھانے کے ساتھ ہی موقوف کردیں۔ میں نے دونوں تجربات کیے ہیں اور کافی فائدہمند ثابت ہوئے۔ تاہم پیپرز کے دوران سگریٹس کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ اور نتیجتاً ایسڈک ریفلکس کی شکایت۔
  7. مزمل شیخ بسمل

    خُشک سردی، نزلہ ، زکام اور گلا خراب ۔۔ اینٹی با ئیوٹکس کب کھا ئیں ؟؟

    PPIs کے ساتھ سگریٹ کم کردینا کافی فائدہ مند ہوتا ہے۔ کوئی تین سال پہلے کی بات ہے جب تیزابیت کا مسئلہ شروع ہوا تھا۔ ڈاکٹر نے اومیپرازول لکھی۔ میں نے کچھ عرصہ کھائی۔ اس کے بعد سگریٹ کے کچھ "پیمانے" کم کردیے اور اومیپرازول چھوڑ کر جیلوسل کی گولی اور کھانے کے بعد ٹہلنے کو معمول بنا لیا۔ تب سے اب تک...
  8. مزمل شیخ بسمل

    خُشک سردی، نزلہ ، زکام اور گلا خراب ۔۔ اینٹی با ئیوٹکس کب کھا ئیں ؟؟

    ڈاکٹر صاحب اس ریسرچ کا لنک دے سکتے ہیں؟ غالباً آپ اینٹی ریومیٹک ڈرگز کی بات کر رہےہیں۔ کیونکہ میرے خیال میں این سیڈز یا اینٹی انفلیمیٹری دوائیں ڈزیز موڈوفائینگ ایجنٹس نہیں ہوتے۔
  9. مزمل شیخ بسمل

    خُشک سردی، نزلہ ، زکام اور گلا خراب ۔۔ اینٹی با ئیوٹکس کب کھا ئیں ؟؟

    اینٹی بائیوٹیک کے حوالے سے جاننا ضروری ہے کہ ان کو خود اپنی مرضی سے استعمال کرنے میں رززٹنس پیدا ہو جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے دوائیں اپنا اثر کرنا تو چھوڑتی ہی ہیں ساتھ ہی مریض کے جراثیم اور وائرسز طاقتور ہو جاتے ہیں اور جسم بار بار بیماریوں میں مبتلا ہوتا رہتا ہے۔ خصوصاً براڈ سپیکٹرم اینٹی...
  10. مزمل شیخ بسمل

    ایگناسٹک

    جی بالکل۔ :)
  11. مزمل شیخ بسمل

    آنلائن کمائی کا بہتر اور آسان طریقہ

    کانٹینٹ دویلپمنٹ اور کاپی رائٹنگ اپنے آپ میں ایک پوری دنیا ہے۔ اس میں کسی پروڈکٹ کا مالک یا مینیجر آپ سے اپنے پروڈکٹ کے حوالے سے تحریری خدمات لیتا ہے اور اس کے بدلے میں آپ کو معاوضہ دیتا ہے۔ یہ پروڈکٹ کوئی بھی ہوسکتا ہے۔ کوئی دوا، کوئی گیجٹ، کوئی ڈریس، ویب ایپلیکیشن یا پھر سافٹویر وغیرہ۔ یا پھر...
  12. مزمل شیخ بسمل

    آنلائن کمائی کا بہتر اور آسان طریقہ

    فری لانس کام کریں۔ کانٹینٹ ڈویلپنگ ایک اچھا طریقہ ہے اگر آپ لکھنا جانتے ہیں۔ ہم جیسے بے روزگار لوگ اسی طرح کچھ پیسے اکھٹے کرتے ہیں اور پیپرز کی ٹینشن سے فری ہونے کے لیے مووی دیکھنے اور ریستوران کھانا کھانے جاتے ہیں۔ ساتھ ہی ایک بلاگ بنا لیں۔ لیکن یہ ایک صبر آزما کام ہے۔ اور کامیابی انہی کو ہوتی...
  13. مزمل شیخ بسمل

    ایگناسٹک

    ایسا نہیں ہے عاطف بھائی۔ جہاں تک میرا علم ہے، تو ریاضی محض اور اس کی سائنسی اطلاقیت میں انتہائی درجے کا فرق ہے۔ ریاضی خود فلسفے، یا پھر زیادہ سپیسیفائی کریں تو منطق کی منظم ترین شکل ہے۔ چنانچہ اسی کی ڈیریویشنز ہمیں کسی مظہر کے ریاضیاتی استنباط تک پہنچاتی ہیں۔ ریاضی سے میٹا فزکس کے قضیے بھی...
  14. مزمل شیخ بسمل

    ایگناسٹک

    گرڈیل کا تھیورم اور اس کی انکمپلیٹنس سائنسی اصطلاح یا سائنسی بات نہیں ہے۔ یہ خالص ریاضیاتی یا پھر فلسفیانہ اصطلاح ہے۔ :)
  15. مزمل شیخ بسمل

    آپ کی زند گی کا مقصد کیا ہے؟

    تمام جانداروں کی زندگی کا واحد مقصد بقا کی جہد کرنا ہے۔ ارتقائی تناظرات میں ہمیں ایسا ہی سمجھ میں آتا ہے۔ لیکن جب انسان یہ سوال کرتا ہے تو اس کا مقصد برتر غرض یا غایت ہوتی ہے۔ اس سوال کی نوعیت پھر سائنسی نہیں بلکہ فلسفیانہ ہو جاتی ہے۔ البتہ چند لوگ اس سوال کے جواب کو بھی سائنسی تناظر میں دے کر...
  16. مزمل شیخ بسمل

    بیچنا سائنس کا

    سائنس میں دلچسپی میرے مشکک ذہن کی وجہ سے پیدا ہوئی۔ بچپن سے لڑکپن کے درمیان تک آن پہنچا تھا کہ اسکول جانے کی نوبت نہیں آئی تھی۔ تجارت پیشہ خاندان ہے تو مدرسے سے فارغ ہو کر تجارت ہی کو اپنا لیا والد صاحب کے ساتھ۔ سکول کی شکل تک نہیں دیکھی تھی۔ بات چیت کا تھوڑا تھوڑا سلیقہ آنے لگا تھا تو آس پاس کے...
Top