نتائج تلاش

  1. مزمل شیخ بسمل

    غزل ۔مثمن سالم مقطوع: فاعلن فاعلن فاعلن فعلن

    فیض کی مشہور غزل بھی اسی بحر میں ہے: "آپ کی یاد آتی رہی رات بھر" چاندنی دل دکھاتی رہی رات بھر گاہ جلتی ہوئی، گاہ بجھتی ہوئی شمعِ غم جھلملاتی رہی رات بھر اس کے علاوہ ایک انڈین گانا: // ایک دن آپ یوں ہم کو مل جائیں گے پھول ہی پھول راہوں میں کھل جائیں گے// اسی رکن کی تکرار ہے. لیکن لڑی میں آخری...
  2. مزمل شیخ بسمل

    اوزانِ رباعی کے دو قاعدے

    مجھے خوشی ہے کہ آپ نے مضمون توجہ سے پڑھا۔ میں شروعات میں لکھ چکا ہوں کہ برصغیر میں عروضی کتابوں کے مؤلفین نے بہت بے ضابطگیاں دکھائی ہیں۔ آپ نے جو فرمایا کہ بتر خرم و جب کا مرکب ہے، عروض کی اکثر کتابوں میں ایسا ہی لکھا ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس معاملے میں خود عروضی حضرات بھی کنفیوز ہیں۔ بحر...
  3. مزمل شیخ بسمل

    غزل ۔مثمن سالم مقطوع: فاعلن فاعلن فاعلن فعلن

    مستعمل بحور کی فہرست میں بحر کا اصل نام ہیڈنگ میں، اور اس میں صادر ہونے والے زحافات کو ترتیب سے اوزان کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے۔ اب ظاہر ہے کہ مثمن مقطوع لکھا ہے تو فہرست میں وہ متدارک کے ذیل میں آرہے ہیں۔ یعنی بحر کا نام بحرِ متدارک مثمن مقطوع بنتا ہے۔
  4. مزمل شیخ بسمل

    اوزانِ رباعی کے دو قاعدے

    محنق اور مسکن کو میں شروع سے ایک دوسرے کے قائم مقام کے طور پر استعمال کرتا رہا ہوں۔ :) ملاحظہ فرمائیں:
  5. مزمل شیخ بسمل

    اوزانِ رباعی کے دو قاعدے

    آپ کی اوپر کی تقریباً تمام باتوں ہی سے اختلاف ہے۔ لیکن وقت کی قلت کی وجہ سے صرف مدعے پر آنا چاہتا ہوں تاکہ بحث مزید آگے نہ بڑھے۔ اب درستی کیجیے گا کہ آپ کی سرخ کردہ عبارت کا مطلب یہ ہوا کہ رباعی کے حشوین میں آنے والے مفعولن کو اگر کسی بھی مستند عروضی نے اخرم کی جگہ محنق یا مسکن کہا ہے تو اس کا...
  6. مزمل شیخ بسمل

    اوزانِ رباعی کے دو قاعدے

    تھوڑی سی اور وضاحت فرما دیجیے کہ آپ کا سوال کیا تھا؟ میں نے تو اصول کا حوالہ دے دیا ہے کہ حشو میں مفعولن اخرم نہیں بلکہ محنق یا مسکن کہلاتا ہے۔ کیا آپ بالخصوص رباعی کے حشوین میں مفعولن کے لیے اخرم کی بجائے مسکن یا محنق کا "لفظ" چاہ رہے ہیں؟ تاکہ میں اسی کی تصویر لے کر بھیج دوں۔
  7. مزمل شیخ بسمل

    اوزانِ رباعی کے دو قاعدے

    میری بدقسمتی کہیے کہ میں نے عروض کے متعلق مباحث کو ایک عرصے سے ترک کردیا ہے۔ اور اس کی دو وجوہات ہیں۔ پہلی یہ کہ عام طور پر اس بحث میں مجھے سخت مایوسی کا سامنا اس وقت ہوتا ہے جب حریفِ مقابل کے سامنے وہ سارا لٹریچر موجود نہ ہو جس کے زیرِ نظر میں اپنے دلائل دے رہا ہوتا ہوں۔ یا پھر یہ کہ جن کتابوں...
  8. مزمل شیخ بسمل

    اوزانِ رباعی کے دو قاعدے

    در اصل یہ کوئی اعتراض نہیں ہے کہ ارکان کی ہیئت کیا ہوگی۔ کیونکہ یہ تو عروض میں عام مسئلہ ہے کہ ایک رکن کو دوسرے پر فوقیت دی جاتی ہے۔ مجھے اس سے کوئی غرض نہیں کہ آپ ایک رکن کو مفاعیل پڑھیں یا فعولان۔ کیونکہ دونوں درست ہیں اور قابلِ قبول بھی۔ یہ بحثیں اتنی فروعی ہیں کہ ان میں پڑنا ہی بے جا ہے۔...
  9. مزمل شیخ بسمل

    اوزانِ رباعی کے دو قاعدے

    عرض ہے کہ عروض میں کسی بھی قسم کی بدعت کی سرے سے ضرورت ہی نہیں ہے۔ اور جو حضرات ایسا کرتے ہیں وہ عروض کو آسان نہیں بلکہ مشکل ہی بناتے ہیں۔ معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ حذذ اور حذف کو صدر و ابتدا میں، اور خرم و خرب کو حشو میں استعمال کرکے، اور عروض کے روایتی قوانین کو توڑ کر رجز سے ہی نہیں، بلکہ بحر...
  10. مزمل شیخ بسمل

    اوزانِ رباعی کے دو قاعدے

    آپ فرما رہے ہیں کہ تسکینِ اوسط والے قاعدے کو اس لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ایسا کرنے سے تقطیع غیر حقیقی ہو جائے گی؟ میرے نزدیک ایسا نہیں ہے۔ عجمی عروض کا یہ قاعدۂ کلیہ ہے کہ تسکینِ اوسط کو بالاتفاق رواں رکھتے ہیں۔ اور اس میں تقطیع کا غیر حقیقی ہونا چہ معنی؟ ویسے غیر حقیقی تقطیع کیا ہوتی...
  11. مزمل شیخ بسمل

    اوزانِ رباعی کے دو قاعدے

    میں اکثر کہتا ہوں کہ عروض جب اردو میں آیا ہے تو اسے سمجھنے والے لوگ بہت ہی کم تھے۔ اور جو سمجھتے تھے وہ بغیر کچھ کہے اور بغیر کچھ لکھے گزر گئے۔ اور اب تو یہ حال ہے کہ میری ناہنجار و گمراہ طبیعت مجھے قدر بلگرامیؔ کے علاوہ کسی کو عروضی ماننے کی اجازت ہی نہیں دیتی۔ بہر حال۔ رباعی کی کہانی بھی سن...
  12. مزمل شیخ بسمل

    ویب ھوسٹنگ اور ڈومین نیم کے لئے ویبسائٹ؟؟؟؟؟

    شئیرڈ ہوسٹنگ کے لیے دو ہی ویب سائٹس کا مشورہ دے سکتا ہوں جن کا تجربہ خود کرچکا ہوں۔ یہ سستی بھی ہیں۔ آسان بھی اور تیز رفتار بھی۔ پہلی بلیو ہوسٹ دوسری ہوسٹ گیٹر اور میرے تجربے کے مطابق انکی کسٹمر کئیر سروس بہت فاسٹ اور کئیرنگ ہے۔ ایک بالکل نان ٹیکنیکل بندہ بھی آسانی سے ہر قسم کی ویب سائٹ بنا کر...
  13. مزمل شیخ بسمل

    گلے میں خارش۔ریشہ۔سانس کی تنگی

    میرا تبصرہ دیکھیں۔
  14. مزمل شیخ بسمل

    گلے میں خارش۔ریشہ۔سانس کی تنگی

    ڈاکٹر بھی انسان ہی ہوتے ہیں سر۔ اور میں تو ابھی مکمل ڈاکٹر بھی نہیں ہوا اس لیے "کچھ زیادہ انسان" ہوں۔ یوں بھی اس فہرست میں ہمارا شمار ڈاکٹری سے قبل ادبی سرگرمیوں اور "تمباکو نوشانِ خرد باختہ" کی محافل کے باعث ہوا۔
  15. مزمل شیخ بسمل

    گلے میں خارش۔ریشہ۔سانس کی تنگی

    جی درست۔ ایلوپیتھک کا نام لے کر اسے سائڈ افیکٹ کی وجہ بتانے پر اعتراض تھا۔ آپ کی وضاحت سے متفق ہوں۔
  16. مزمل شیخ بسمل

    گلے میں خارش۔ریشہ۔سانس کی تنگی

    کیا دنیا میں کوئی ایسی "دوا" ہے جس کے کوئی سائڈ افیکٹ نہ ہوں؟
  17. مزمل شیخ بسمل

    گلے میں خارش۔ریشہ۔سانس کی تنگی

    تمباکو نوشی کے فوائد مجھ سمیت ہر تمباکو نوش کی خدمت میں بطور نذرانہ۔
  18. مزمل شیخ بسمل

    گلے میں خارش۔ریشہ۔سانس کی تنگی

    پانچ کام کریں۔ پہلا: پانی تیز گرم کرکے بھاپ کے آگے چادر میں بیٹھ کر لمبے لمبے سانس لیں۔ دوسرا: دن میں دو وقت تیز نمک اور نیم گرم پانی کے غرارے کریں۔ تیسرا: شہد کو نیم گرم پانی میں ملا کر صبح و شام دن میں میں دو بار لیں۔ چوتھا: مرغی کا گوشت ہڈیوں سمیت لے کر اس کا نمک اور کالی مرچ کا پتلا پانی...
  19. مزمل شیخ بسمل

    ایطائے جلی

    بہت شکریہ فاتح بھائی۔ میں نے لنک لگانے کے بعد چیک ہی نہیں کیا کہ کھل بھی رہا ہے کہ نہیں۔
  20. مزمل شیخ بسمل

    ایطائے جلی

    یہاں ملاحظہ فرمائیں۔
Top