نتائج تلاش

  1. مزمل شیخ بسمل

    وہ تو مطعون ہیں ہی۔ شدت پسند کہہ لیجیے۔ لیکن یہاں مذہب بیزاروں کا ایک ویک پوائنٹ یہ بھی ہے کہ وہ...

    وہ تو مطعون ہیں ہی۔ شدت پسند کہہ لیجیے۔ لیکن یہاں مذہب بیزاروں کا ایک ویک پوائنٹ یہ بھی ہے کہ وہ مذہب سے آزادی، لبرلزم، ایتھیئزم کا نام لے کر بھی کٹر مولوی اور پادریوں والے کام کر رہے ہوتے ہیں۔
  2. مزمل شیخ بسمل

    مذہب بیزاری سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ مسئلہ لوگوں کے مذہبی جذبات کو چھلنی کرنے سے ہے۔

    مذہب بیزاری سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ مسئلہ لوگوں کے مذہبی جذبات کو چھلنی کرنے سے ہے۔
  3. مزمل شیخ بسمل

    کیا میں سائنس کا مخالف ہوں؟ http://goo.gl/i99qJ6

    کیا میں سائنس کا مخالف ہوں؟ http://goo.gl/i99qJ6
  4. مزمل شیخ بسمل

    راحیل بھائی یہ تو ایک عام سی مشاہدے کی بات ہے۔ ہمارے معاشرے میں لڑکیوں کو ڈاکٹر بنانا انکے جہیز...

    راحیل بھائی یہ تو ایک عام سی مشاہدے کی بات ہے۔ ہمارے معاشرے میں لڑکیوں کو ڈاکٹر بنانا انکے جہیز جمع کرنے کے مثل ہے۔ ڈاکٹر کی ڈگری مطلب اچھا رشتہ۔ :)
  5. مزمل شیخ بسمل

    تعلیم یافتہ طبقے میں شعور کی بیداری کا عالم یہ ہے کہ کچھ "ڈاکٹرز" اپنی ڈگریاں جہیز میں دے کر...

    تعلیم یافتہ طبقے میں شعور کی بیداری کا عالم یہ ہے کہ کچھ "ڈاکٹرز" اپنی ڈگریاں جہیز میں دے کر بدلے میں "مہنگا والا دولہا" لے لیتے ہیں۔
  6. مزمل شیخ بسمل

    یہ تو محفل کی انتظامیہ سے پوچھنا پڑے گا کہ اسمائلی کیوں نہیں بنتی :(

    یہ تو محفل کی انتظامیہ سے پوچھنا پڑے گا کہ اسمائلی کیوں نہیں بنتی :(
  7. مزمل شیخ بسمل

    آپ لکھاری ہیں جب آپ کو یہ معلوم ہو جائے کہ کرۂ ارض کو گھومنے کے لیے آپ کی اجازت کی ضرورت ہے۔...

    آپ لکھاری ہیں جب آپ کو یہ معلوم ہو جائے کہ کرۂ ارض کو گھومنے کے لیے آپ کی اجازت کی ضرورت ہے۔ مکمل مضمون: http://goo.gl/aOvFOu
  8. مزمل شیخ بسمل

    ایک تصویر آپ کے فیس بک اکاؤنٹ کو "بلاک" کر سکتی ہے۔ احتیاط کریں۔ اور آگے بھی شئیر کریں۔ مزید...

    ایک تصویر آپ کے فیس بک اکاؤنٹ کو "بلاک" کر سکتی ہے۔ احتیاط کریں۔ اور آگے بھی شئیر کریں۔ مزید تفصیل: http://goo.gl/qD3dw9
  9. مزمل شیخ بسمل

    سکربڈ ویب سائٹ سے ڈاونلوڈ کرنا

    عام طور پر اتنا حرجانہ میسر نہیں ہوتا اپلوڈ کرنے کے لیے۔ ایسے میں ناقص نے بطورِ حیلہ، مختلف شعرا کے منتخب شدہ کلام کی پی ڈی ایف فائلز بنا کر رکھی ہوئی ہیں۔ اپلوڈ کرکے اپنی پسند کی فائل اس طرح ڈاؤنلوڈ کرلیتا ہوں۔ :oops::oops::oops:
  10. مزمل شیخ بسمل

    بدیہی اور نظری ، چند مشکلات

    گو کہ وقت بہت کم ہے۔ لیکن راحیل بھائی کی محبت اور اپنے ذاتی میلان کی وجہ سے حاضر ہو گیا ہوں۔ پہلے یہ سمجھ لیجیے کہ مذکورہ بالا اقتباس میں کئی باتیں ایسی ہیں جن کا تعلق فلسفہ سے نہیں ہے۔ بلکہ اس کے اطراف و جوانب کو بطور اجمال کے لے لیا گیا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ فلسفہ پڑھنے کا چلن نہیں ہے۔ اسی لیے...
  11. مزمل شیخ بسمل

    قافیہ کے بارے ایک علمی سوال

    مطلع کے دونوں میں سے کسی ایک مصرع میں یائے اصلی یا پھر ی بقام اصلی کو قافیہ کر دیں۔ اس وقت ایسی کوئی مثال ذہن میں نہیں آرہی جو آپ کے شعر کی مناسبت کے ساتھ وزن میں مطابقت رکھتی ہو۔ البتہ الفاظ جیسے: کی، لی، دی اور رہی وغیرھم میں یائے معروف کو بقام اصلی مانا جاتا ہے۔ چنانچہ ایسے کسی بھی قافیہ کو...
  12. مزمل شیخ بسمل

    قافیہ کے بارے ایک علمی سوال

    حرفِ روی کے حوالے سے ایک تفصیلی مضمون جو کہ دو ڈھائی سال قبل لکھا تھا۔ اس دھاگے کے سوال سمیت مبتدیان کے قافیے کے حوالے سے دیگر بیسیوں سوالات حل ہو سکتے ہیں۔ بشرطیکہ تھوڑا وقت دے کر سمجھ لیا جائے۔
  13. مزمل شیخ بسمل

    آپ بھی اللہ اللہ کرتے، ہم بھی لیلیٰ لیلیٰ کرتے

    جو قاعدہ وہ ہر جگہ لاگو ہوگا۔ چاہے سولہ اسباب ہوں، پندرہ، بارہ یا آٹھ ہوں۔ بحر چونکہ ایک ہی ہے اس لیے قاعدہ مختلف نہیں ہوگا۔ آپ نے شاید غور نہ کیا ہو۔ لیکن میں ابتدا میں ہی ایک بات عرض کرچکا ہوں۔ دوبارہ ملاحظہ فرمائیں: گویا یا تو اسباب میں طاق پر سکون کی پابندی ہوگی یا پھر جفت پر۔ انشا، جوش...
  14. مزمل شیخ بسمل

    آپ بھی اللہ اللہ کرتے، ہم بھی لیلیٰ لیلیٰ کرتے

    سند کے لیے میں یہی کہوں گا کہ علمِ عروض پر کوئی بھی مستند کتاب ملاحظہ فرما لیں۔ :) چند نام میں ذکر کردیتا ہوں: قواعد العروض از قدر بلگرامی۔ بحر الفصاحت از نجم الغنی رامپوری آئینۂ بلاغت از مرزا عسکری چراغِ سخن از مرزا یاس عظیم آبادی آہنگ اور عروض از کمال احمد صدیقی
  15. مزمل شیخ بسمل

    آپ بھی اللہ اللہ کرتے، ہم بھی لیلیٰ لیلیٰ کرتے

    دو حرفی ہجا عروض میں سبب کہلاتا ہے۔ سبب کی دو اقسام ہیں۔ 1۔ سببِ خفیف (پہلا حرف متحرک اور دوسرا ساکن) جیسے، اب، تب، کب، جب وغیرہ۔ ان میں پہلا حرف متحرک اور دوسرا ساکن ہے۔ 2۔ سببِ ثقیل (دونوں حروف متحرک)۔ اس کی اردو میں مجرد مثال کوئی نہیں۔ لیکن فعِلُن میں دیکھیں تو فَعِ سبب ثقیل ہے۔ اور لُن...
  16. مزمل شیخ بسمل

    آپ بھی اللہ اللہ کرتے، ہم بھی لیلیٰ لیلیٰ کرتے

    راحیل بھائی مسئلہ یہیں آرہا ہے۔ آپ نے ارکان کی الٹ پھیر سے وزن بے شک پورا کردیا ہو، لیکن یہ اس طرح روا نہیں ہے۔ اسی طرح آپ بحر میں فعلُ فعولن کے ساتھ ساتھ فعِلُن کبھی نہیں لا سکتے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایسا کرنے سے بحر تبدیل ہو جاتی ہے۔ چنانچہ آپ بحر کے تمام دو حرفی اسباب (خفیف یا ثقیل) کو اگر...
  17. مزمل شیخ بسمل

    آپ بھی اللہ اللہ کرتے، ہم بھی لیلیٰ لیلیٰ کرتے

    کمال غزل ہے۔ ڈھیروں داد راحیل بھائی کے لیے۔ ۔ مقطع کے مصرعِ اول کو واقعی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ یا تو "جھوم رہے ہو" کو "جھوم اٹھے" کرلیں یا پھر راحیل میں الف حذف کرکے لکھیں۔ تاکہ بادی النظر میں غلطی کا امکان نہ رہے۔ بہت آداب۔ :)
  18. مزمل شیخ بسمل

    ہم قافیہ الفاظ لکھیں

    جی متفق ہوں سر! قافیہ کے لیے ضروری نہیں کہ الفاظ ہم آواز ہونے کے ساتھ ساتھ ہم وزن بھی ہوں۔ نہ ہی یہ ضروری ہے کہ سب ہم آواز الفاظ ایک دوسرے کے ساتھ قافیہ بھی ہو سکیں۔بلکہ بعض اوقات تو قافیہ لفظ سے نکل کر ترکیب تک پہنچ جاتا ہے۔ گو کہ قافیہ کی چند کتابوں میں اس عمل کو بعض وقت بطور عیب ذکر کیا جاتا...
Top