گئے برس کی عید کا دن کیا اچھا تھا
چاند کو دیکھ کے اس کا چہرہ دیکھا تھا
فضا میں کیٹس کے لہجے کی نرماہٹ تھی
موسم اپنے رنگ میں فیض کا مصرعہ تھا
دعا کے بے آواز، اُلوہی لمحوں میں
وہ لمحہ بھی کتنا دلکش لمحہ تھا
ہاتھ اٹھا کر جب انکھوں ھی انکھوں میں
اس نے مجھ کو اپنے رب سے مانگا تھا
پھر میرے چہرے کو...