نتائج تلاش

  1. معظم جاوید

    یہ اور بات ہے کہ اندھیرا دیر تک رہے

    برادرم! ابھی تو آغاز کے مراحل ہیں۔ آپ نے ہمت باندھی ہے منزل تک بھی پہنچ جائیں گے۔ مشکلات تو ہر راہ میں آزمائش بن کر کھڑی رہتی ہیں۔ مردِ حق ان سے گھبراتا نہیں بلکہ انہیں تسخیر کرنے کی سعی میں مصروف رہتا ہے۔
  2. معظم جاوید

    مصنف کا تعارف عنایت اللہ (مرحوم)

    عارف محمود --------- مدیر حکایت ڈائجسٹ لاہور عنایت اللہ کی زندگی میں یوں تو بہت سارے لوگ آئے، جن میں بعض کو بعد میں بے تحاشا شہرت بھی ملی مگر ایک شخص ایسا بھی ہے جو حقیقی معنوں میں نہ صرف عنایت اللہ کا شاگرد ثابت ہوا بلکہ اسے ان کا جانشین کہا جائے تو کچھ غلط نہیں ہوگا۔ جی ہاں! یہ شخص عارف محمود...
  3. معظم جاوید

    مصنف کا تعارف عنایت اللہ (مرحوم)

    شاہد جمیل (مرحوم) ------ شاہد بن عنایت اللہ شاہد جمیل پاکستان کے نامور مصنف و ناول نگار عنایت کے اکلوتے فرزند تھے۔ والد کی زندگی میں ان کا رہن سہن شہزادوں جیسا رہا۔ نہایت مخلص اور ہمدرد طبع کے انسان تھے، کسی کی مجبوری یا مصیبت کا سن کر یوں مضطرب ہو جاتے جیسے وہ انہی پر ٹوٹ پڑی ہو۔ ماہنامہ حکایت...
  4. معظم جاوید

    مصنف کا تعارف عنایت اللہ (مرحوم)

    عنایت اللہ (مرحوم) (Inayatullah) پاکستان کے مشہور و معروف مصنف عنایت اللہ (مرحوم) کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ جب بھی تاریخی ناولوں کا ذکر ہو تو ان کا نام فورا ذہن میں آجاتاہے۔ اور اک بت شکن پیدا ہوا، شمشیر بے نیام، دمشق کے قید خانے میں، اور نیل بہتا رہا، ستارہ جو ٹوٹ گیا!، حجاز کی آندھی، اندلس کی...
  5. معظم جاوید

    القلم تاج نستعلیق کی تخلیق پر سید شاکر القادری کے اعزاز میں تقریب کی تصویریں

    محترم برادران و محفلین! السلام علیکم! آپ اپنی محنت پر بے حد خوش دکھائی دئیے، اللہ تعالیٰ آپ کی خوشیوں کو دوبالا کرے۔ اس میں شک نہیں کہ سید شاکر القادری کی محنت و لگن ہمیشہ لاجواب رہی ہے۔اردو زبان کیلئے ان کی کاوشوں سے میں بخوبی آگاہ ہوں۔ میری دعا ہے کہ اللہ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور ان...
  6. معظم جاوید

    جملہ حقوق کی خلاف ورزی اور کتابی صنعت کا مسلسل استیصال 2012

    محترم قارئین! السلام علیکم! بعدازخیریت نیک مطلوب ہے۔ مجھے ازحد تعجب ہے کہ آپ لوگوں کے ذہن میں میری کچھ عجیب سی تصویر نشوونما پا گئی ہے۔ آپ کے تبصرہ ہائے سے مجھے یوں محسوس ہوا کہ جیسے میں اردوادب کا سنگین دشمن ہوں اور لوگوں سے ان کا کوئی بنیادی حق چھیننے میں کوشاں ہوں یا پھر میں جملہ حقوق کا...
  7. معظم جاوید

    جملہ حقوق کی خلاف ورزی اور کتابی صنعت کا مسلسل استیصال 2012

    برادرم! تعمیر صاحب نے صحیح نشاندہی کی ہے۔مضمون کے عنوان میں لفظ استیصال ہی استعمال کیا گیا ہے۔ موقع بر محل یہی لفظ موزوں ہے۔مزید کچھ سوالات اُٹھائے گئے ہیں، جن کی وضاحت جلد ہی کر دی جائے گی! ذپ میں رابطہ بھی ہو جائے گا۔ رابطہ نہ کرنے کی وجہ تھوڑی سی مصروفیت ہے، امید ہے کہ آپ میری گزارش کو مثبت...
  8. معظم جاوید

    جملہ حقوق کی خلاف ورزی اور کتابی صنعت کا مسلسل استیصال 2012

    چونکہ اس ناول کی حیثیت متنازعہ ہے، اس لئے میں نے اسے مکمل نہیں کیا اور نہ ہی ایسا کام کرنے کا خواہشمند ہوں جس سے کسی کی دل آزاری ہو۔ یہ درست ہے کہ اسلامی تاریخ کا کچھ حصہ نہایت تلخ اور غیر یقینی حقائق پر مبنی ہے، مگر یہ بھی صحیح ہے کہ اس کو نمایاں کرنے سے ہمیشہ تنازع برپا ہوتا ہے۔ ہم میں بہت...
  9. معظم جاوید

    جملہ حقوق کی خلاف ورزی اور کتابی صنعت کا مسلسل استیصال 2012

    کتابی جملہ حقوق پر بحث اور آپ کی آرأ السلام علیکم! میں آپ سب لوگوںکا بے حد شکر گزار ہوں کہ آپ نے میرے اُٹھائے گئے موضوع پر جواب آرائی کی زحمت کی۔ کچھ سوال اُٹھائے گئے تو کچھ اعتراضات! کہیں میرے ایمان پر انگلی اُٹھائی گئی تو کہیں اردو ادب کی خدمت کا تقاضا۔کہیں پبلشرز کے غیرمنصفانہ روئیے...
  10. معظم جاوید

    جملہ حقوق کی خلاف ورزی اور کتابی صنعت کا مسلسل استیصال 2012

    ذرا غور کیجئے! کیا آپ پاکستانی ہیں! کیا آپ مسلمان ہیں! بہترین انسان وہ ہے، جو انسانوں کو نفع پہنچائے! (حدیث نبویؐ) گذشتہ چند سالوں سے ملکی حالات تیزی کے ساتھ تنزلی کی طرف گامزن ہیں۔معاشی طور پر سفید پوش طبقہ بری طرح پس گیا ہے اور غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ ملک کی دوسری صنعتوں کی طرح کتابی...
Top