آپکو پہلے ہی جواب مل گیا :p
لیکن میں اسے سستی کی بجائے سہولت پسندی کہوں گا۔ کیونکہ ایسی کوئی امیج ہوسٹنگ سائٹ پر امیج اپلوڈ کر کے پھر محفل میں اسکا لنک انسرٹ کرنا۔۔۔ بے کار کی مشقت ہے
میں نے کوشش کی کہ مراسلے یا تبصرے میں تصویر کو شامل کیا جائے۔ لیکن محفل کا ایڈیٹر تصویر کا ربط مانگتا ہے۔ اب اگر ایک تصویر میرے کمپیوٹر میں ہے، اس کا کوئی ربط کیسے داخل کیا جا سکتا ہے۔۔ یا اس کے علاوہ کوئی طریقہ آپکے علم میں ہو تو بتائیے
بڑی نوازش ہے لئیق بھیا۔ اور بالکل کوشش میری بھی یہی رہتی ہے کہ مطالعہ پر ہی توجہ رہے، ابھی خود قلم نہ اٹھایا جائے۔ لیکن لکھنے کو یکسر ترک کیے رہنا بھی تو مناسب نہیں۔
کسی نے کہا تھا نہ:
؎می نویس و می نویس و می نویس :)