نتائج تلاش

  1. ملک عدنان احمد

    آنکھوں والے ! آنکھیں بڑی نعمت ہیں-افسانہ

    صبح کے 6 بجے ، جب لاہور کے اس گنجان آباد علاقے میں مرغانِ سحر اور چند بندگانِ خدا کے سوا کوئی جاگا نہیں تھا، یہ صدا تقریبا" روز سنائی دیتی تھی۔ "آنکھوں والے! آنکھیں بڑی نعمت ہیں" لیکن اس روز ان جاگنے والوں میں ایک ایسا نوجوان بھی تھا جو پچھلے دو ہفتوں سے روزانہ رات باوجود نیند کی گولیاں کھانے...
  2. ملک عدنان احمد

    یہاں تک کیسے پہنچایا گیا ہوں-ملک عدنان احمد

    جی نوٹ کر لیا۔بدلنے کی کوشش کروں گا :)
  3. ملک عدنان احمد

    دیکھو تو مرا حال ذرا آنکھ اٹھا کے-ملک عدنان احمد

    دیکھو تو مرا حال ذرا آنکھ اٹھا کے کیا پاؤ گے مجھ ایسے کو مٹی میں ملا کے حیرت ہے کہ وہ موج میں آیا ہوا دریا خوش ہے مرے چھوٹے سے گھروندے کو گرا کے یہ درد و مصائب ہیں کہ آنسو ہیں کہ آہیں وہ یار مجھے دے کے گیا بدلے وفا کے تب سے دلِ تاریک منور ہے ابھی تک گذرا تھا وہ خورشید بس اک چھب سی دکھا کے...
  4. ملک عدنان احمد

    یہاں تک کیسے پہنچایا گیا ہوں-ملک عدنان احمد

    شکر ہے۔ ڈرتے ڈرتے پوسٹ کی تھی کہ کہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت شکریہ جناب :)
  5. ملک عدنان احمد

    یہاں تک کیسے پہنچایا گیا ہوں-ملک عدنان احمد

    یہاں تک کیسے پہنچایا گیا ہوں میں خود آتا کہاں، لایا گیا ہوں جو اب دہکا ہوا ہوں، یہ نہ دیکھو یہ پوچھو کب سے سلگایا گیا ہوں میں سچ کہنے سے گھبرانے لگا ہوں میں اتنی بار جھٹلایا گیا ہوں وہ آئینہ ہوں، سب منہ پھیر بیٹھے میں جس جس کو بھی دکھلایا گیا ہوں کھلونے ہجر کے، فرقت کے دے کر طریقے سے میں...
  6. ملک عدنان احمد

    اردو محفل عالمی مشاعرہ 2014 کا انعقاد

    ارے واہ۔۔ پہلی بار کسی آن لائن مشاعرے کے شرکاء کی فہرست میں اپنا نام دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔۔ محفل کی جانب سے اس عزت افزائی سے سیروں خون بڑھ گیا ہے :love: تمام محفلین کے لیے ڈھیروں دعائیں اور محفل کی سالگرہ کی تمام تقریبات کے لیے نیک خواہشات (y)
  7. ملک عدنان احمد

    بانہوں میں یوں وہ حسن کا پیکر پڑا رہا-ملک عدنان احمد

    توجہ کے لیے مشکور ہو چچا جان۔ پانچویں اور چھٹے شعر کے متعلق میرا مفہوم شوکت بھیا نے آپ کی خدمت میں عرض کر دیا ہے۔ بقیہ مہدی بھیا کی تجاویز ذہن نشین کر لی ہیں۔ بہتری کی کوشش کرتا ہوں۔ :)
  8. ملک عدنان احمد

    بانہوں میں یوں وہ حسن کا پیکر پڑا رہا-ملک عدنان احمد

    تفصیلی تجزیے کے لیے مشکور ہوں مہدی بھیا، ایسے تجزیے کلام کو اصلاحِ سخن کے سیکشن میں پوسٹ کرنے کا میرا مقصد پورا کر دیتے ہیں۔ میں ان اشعار کو دوبارہ کہنے کی کوشش کرتا ہوں۔ نوک پلک سنوارنے کے بعد دوبارہ پوسٹ کرتا ہوں۔ آپ کے ذہن میں بہتری کی کوئی صلاح ہو تو ضرور آگاہ کیجئے
  9. ملک عدنان احمد

    بانہوں میں یوں وہ حسن کا پیکر پڑا رہا-ملک عدنان احمد

    بہت شکریہ جناب شوکت صاحب۔ نہ صرف یہ کہ آپ نے پانچویں اور چھٹے شعر کا مفہوم بیان کر کے میری معاونت کی، بلکہ پانچویں شعر کے حوالے سے آپکی رائے بھی سود مند ہے۔ سلامت رہیے
  10. ملک عدنان احمد

    بانہوں میں یوں وہ حسن کا پیکر پڑا رہا-ملک عدنان احمد

    بانہوں میں یوں وہ حسن کا پیکر پڑا رہا صحرا کے بیچ جیسے سمندر پڑا رہا اسکو چھوا تھا خواب میں پل بھر کو اور پھر شب بھر مرا وجود معطر پڑا رہا خوش فہمیوں میں پڑ ہی گیا وہ بھی ایک دن ہیروں کے درمیان جو کنکر پڑا رہا مدت ہوئی تھی خود سے ہی مجھ کو ملے ہوئے کل رات خود میں اپنے ہی در پر پڑا رہا اے...
  11. ملک عدنان احمد

    نغمہءِ بے صدا-ملک عدنان احمد

    ایسا نہیں ہے۔ لیکن ان کا کوئی اقتباس اپنے کلام میں استعمال کرنا منع بھی تو نہیں نا :unsure:
  12. ملک عدنان احمد

    نغمہءِ بے صدا-ملک عدنان احمد

    یہ اچھا منطق ہے، ویسے بھی میں نے کہیں سنا تھا کہ لفظ کسی کی میراث نہیں ;)
  13. ملک عدنان احمد

    نغمہءِ بے صدا-ملک عدنان احمد

    بدقسمتی سے وہ نظم میری نہیں ہے چلیے پھر اسی پر اکتفا کر لیتے ہیں جو اس سے پہلے مراسلے میں آپ نے بتایا کہ یہ نظم اس نظم جیسی ہے۔۔۔ :p
  14. ملک عدنان احمد

    نغمہءِ بے صدا-ملک عدنان احمد

    ابن رضا بھائی ان دو مصرعوں کی مماثلت ایک اور نظم سے بتا رہے ہیں۔ یقینا ایسا ہی ہے۔ تو ایسے میں کیا کرنا مناسب ہوگا، ان دو مصرعوں کو واوین میں لکھ کر اسے فروگذاشت کیا جا سکتا ہے ؟
  15. ملک عدنان احمد

    نغمہءِ بے صدا-ملک عدنان احمد

    شکریہ اور یہ نظم میری نظر سے نہیں گزری، اگر لنک عطا ہوجائے تو۔۔۔۔۔
  16. ملک عدنان احمد

    نغمہءِ بے صدا-ملک عدنان احمد

    بہت بہت شکریہ جناب۔ مبتدی ہوں لیکن درگزر کے بجائے ایسے مثبت تجزیے کا ہی متمنی رہتا ہوں۔ میں دوبارہ دیکھ لیتا ہوں اسے۔سلامت رہیے
  17. ملک عدنان احمد

    نغمہءِ بے صدا-ملک عدنان احمد

    آپ کچھ صلاح دیجیے پلیز :(
  18. ملک عدنان احمد

    نغمہءِ بے صدا-ملک عدنان احمد

    الف عین ، محمد یعقوب آسی ،
  19. ملک عدنان احمد

    گرتی ہوئی دیوار گرانے نہیں آیا

    بہت ممنون ہوں عاطف بھائی :)
Top