مجھ پر جمعہ نازل نَہیں ہوتا ۔ احرارِ بریرہ و ریشم سے براءت نہیں ہوتی ۔ ذکر میں جاودانی نہیں ہوتی ۔ رات رحمانی نہیں ہوتی اور بات سبحانی نہیں ہوتی ۔ کسی سے پوچھا جائے کہ جمعہ کیا ہے تو وہ کہے گا کہ دن ہے ۔ یہی گڑ بڑ ہے کہ جمعہ دن نہیں ہے ۔ تمام جہات کے منبعِ انوارات کی جمع ہے ۔ جب جمع واحد میں ہو...