یونائیٹڈ نیشن کی قرارداد کہتی ہے کہ آزاد اور منصفانہ الیکشن کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ کشمیر کا الحاق پاکستان سے ہو یا بھارت سے. کم از کم یونائیٹڈ نیشن کی قرارداد ٤٧ جو ٥ جنوری ١٩٤٩ میں منظور ہوئی تھی وہ تو یہی کہتی ہے. اس میں کسی آزاد جمو کشمیر کا ذکر نہیں ہے. لیکن کچھ لوگ پڑھتے نہیں ہے...
یہاں پر یہ یاد کرانا ضروری ہے کہ برصغیر کی تقسیم کے بعد کچھ ریاستوں نے آزاد رہنے کو ترجیح دی جن میں حیدرآباد، سکم وغیرہ شامل ہیں لیکن انڈیا نے ان کو فوجی طاقت سے ضم کر لیا. اب عمران کا یہ کہنا کہ جب وہ پاکستان کے حق میں فیصلہ کر لیں گے پھر ہم ان کو آزاد رہنے کی آپشن دیں گے کچھ عجیب بات ہے...
ڈیلی میل نے کہا تھا کہ شہباز شریف اور ان کے خاندان نے بیرونی امداد سے نفع کمایا ہے
ڈیلی میل نے کرپشن اور امداد کی خوردبرد کا الزام لگایا تھا
ابھی تک ڈیلی میل نے اپنا جواب عدالت میں جمع نہیں کروایا وہ اس عدالتی کاروائی کے بعد جواب جمع کرائیں گے