نتائج تلاش

  1. اسد قریشی

    زباں آزاد ہے نہ ذہن ہی آزاد ہے تیرا - برائے اصلاح

    بحرِ ہزج، میں اچھے اشعار کہے ہیں آپ نے، تکنیکی اعتبار سے تو کوئی خامی نہیں ماسوائے اس کے کہ آپ نے لفظ "نہ" اور "کہ" کو دو حرفی باندھا ہے، اس کی اجازت اعجاز عُبید صاحب ہی دے سکتے ہیں میرے ناقص علم کے مطابق اس کو مناسب نہیں سمجھا جاتا۔ نیز آپ کے دوسرے شعر کے دونوں مصروع میں ربط مجھے محسوس نہیں...
  2. اسد قریشی

    ہے سانس سانس میں اب بیکرانیِ مقتل ۔۔۔۔۔۔

    الف عین فاتح فاتح الدین بشیر مزمل شیخ بسمل
  3. اسد قریشی

    مختصر بحر میں ایک کوشش، احباب کی آراء کی منتظر۔۔

    تمام احباب کی محبتوں، آرا اور حوصلہ افزائی کا بے حد ممنون ہوں۔ قبلہ اعجازعُبید صاحب کا 'خصوصی' شکرگزار۔
  4. اسد قریشی

    دوستوں نے جب چلائے تیر ہیں۔۔برائے اصلاح

    قبلہ اعجاز عبید صاحب اور محترمہ نمرہ صاحبہ، آپ دونوں سے متفق ہوں، مذکورہ بحر میں تمام مصرعے موزوں ہیں، عجب حیرت ہے کہ میں نے نجانے کس دھن میں کہہ دیا کہ وزن میں نہیں۔ حقیقت یہی ہے کہ جس کا کام اُسی کو ساجھے۔ خیر نمرہ صاحبہ داد تو آپ کی نذر کرہی چکے ہیں، ایک بار پھر قبول کیجیئے
  5. اسد قریشی

    ہے سانس سانس میں اب بیکرانیِ مقتل ۔۔۔۔۔۔

    ایک فورم پر ایک غزل نظر سے گُزری ترکیب کچھ انوکھی سی تھی سوچا دوستوں سے اور اہلِ سخن سے دریافت کیا جائے کہ شاعری کے تجربات اس بات کی اجازت دیتے ہیں یا نہیں۔کیا قوافی کا اس طرح استعمال درست ہے؟ ہے سانس سانس میں اب بیکرانیِ مقتل سو زندگی کو فقط آپ جانیے مقتل سجی ہےچہروں پہ پژ مردگی قیامت کی...
  6. اسد قریشی

    دوستوں نے جب چلائے تیر ہیں۔۔برائے اصلاح

    نمرہ جی، اچھے اشعار ہیں اور زبان و بیان بھی خوب ہے۔کچھ مصرعوں میں تبدیلی جو ممکن تھی وہ تجویز کی ہے اور کچھ مصرعے جن اصلاح میرے بس سے باہر تھی وہ سبز رنگ میں درج ہیں کیوں کہ سُرخ رنگ مجھے پسند نہیں۔ دوستوں نے جب چلائے تیر ہیں میرے حق میں وہ ہوئے اکسیر ہیں اور تو کوئی بھی دشواری نہیں...
  7. اسد قریشی

    وہ ہیں دلنواز ہوا کریں

    وہ ہیں دلنواز ہوا کریں ، وہ نوازتے ہیں کِسے؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے؟ وہ ہیں بے قرار ہوا کریں، وہ تلاشتے ہیں کِسے؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے؟ میں تو زخم ، زخم بہار ہوں، نہ تو برگ ہے نہی بار ہے مجھے کیا خبر کہ وہ اشک اشک سنوارتے ہیں کِسے؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے؟ وہ ہر ایک شخص سے پُوچھنا، وہ پلٹ، پلٹ کے یوں دیکھنا کبھی چھُپ کے...
  8. اسد قریشی

    غزل : دیکھنے والو مری سمت کبھی تو دیکھو

    اچھی غزل ہے لیکن کہیں کہیں قوافی ردیف کا ساتھ نبھانے سے قاصر رہے، بقول قبلہ اعجاز عبید صاحب کے "اصلاحِ سخن میں ہوتی تو کچھ کہتے"۔ داد قبول کیجیئے!
  9. اسد قریشی

    مختصر بحر میں ایک کوشش، احباب کی آراء کی منتظر۔۔

    الفاظ کم آنکھیں تھی نم کس سے گَلہ کرتے صنم دو راستے تم اور ہم سانسیں بہت فرصت ہے کم اے زندگی تُو بھی سِتم ہر خواب کی تعبیر نَم
  10. اسد قریشی

    دیا اک نبردِکُہن چھوڑ کر

    بجا فرمایا قبلہ عُبید صاحب، میرا ذہن اس جانب گیا ہی نہیں تھا، بہت نوازش!
  11. اسد قریشی

    دیا اک نبردِکُہن چھوڑ کر

    تمام دوستوں کو 'عیدالضحٰی کی بہت بہت مبارکباد! دیا اک نبردِکُہن چھوڑ کر بجھا پھر سلگتا بَدن چھوڑ کر تھمے اشک میرے بہت دیر میں گیا درد بھی اک چُبھن چھوڑ کر لہو میں ہوں جن کے وفاداریاں سو جائیں کہاں وہ چَلن چھوڑ کر کہاں اب محبت، کسے عشق ہے گیا قیس بھی دشت و بَن چھوڑ کر ہوئے اشک رسوا...
  12. اسد قریشی

    ہر رہگزر گردِسفر....اسد قریشی

    جی بہت شکریہ نایاب بھائی!
  13. اسد قریشی

    ہر رہگزر گردِسفر....اسد قریشی

    محمد امین صاحب، نوازش!
  14. اسد قریشی

    ہر رہگزر گردِسفر....اسد قریشی

    نیازی صاحب، بہت شکریہ!
  15. اسد قریشی

    فراز یہ تیری قلمرو ہے بتا پیرِ خرابات ۔۔۔اے عشق جنوں پیشہ۔۔۔احمد فراز

    بہت خوب ہے جناب! عمدہ انتخاب، شریک کرنے کا شکریہ!
  16. اسد قریشی

    شعر

    بہت خوب!
  17. اسد قریشی

    مانگے برائے اصلاح

    ایک جگنو ہے کہ منزل کے حوالے مانگے ایک تتلی ہے کہ جگنو سے اُجالے مانگے مقدر بھٹکتا ہے یا جگنو خود مقدر، منزل کی تلاش میں ہے، مفہوم قریب ہی ہے، اس لیے ذرا سی تبدیلی کے ساتھ مطلع ہو سکتا ہے۔ ایک محشر ہے کہ دل میں بپا رہتا ہے اور دل ہے کہ زباں پر بھی یہ تالے مانگے ساحل اگر موجوں کے لیے تڑپتا...
  18. اسد قریشی

    ایک تازہ کاوش پر گزارشِ اصلاح "میں ہوں جب اپنے ہی اندر پھر یہ باہرکون ہے"

    یہاں اس گفتگو کے حوالے سے ایک گزارش کرنا چاہتا ہوں، میں کوئی شاعر نہیں کوئی اُستاد نہیں، یہاں اُستاد صرف اعجاز عُبید صاحب ہی ہیں جو کہ اُستاد کہلانے کا ظرف بھی رکھتے ہیں اور میں تو خود اُن کی جوتیاں سیدھی کر کے کُچھ اپنا "الف" سیدھا کرنے میں کوشاں ہوں۔ لہٰذا تمام احباب سے ملتمس ہوں کے میری سعیِ...
Top