نتائج تلاش

  1. اسد قریشی

    تنگ آئے ہیں ہم ایسے خوشامد طلبوں سے....برائے اصلاح

    بہت نوازش! آپ دونوں صاحبان کا بیحد ممنون!
  2. اسد قریشی

    آنکھ پر پہرے بیٹھا دو کہ میں زندہ ہوں ابھی ....برائے اصلاح

    قبلہ اعجاز عُبید صاحب! بہت نوازش۔ جیسا کہ مزمل شیخ بسمل صاحب نے فرما یا کہ "لذّتِ گریہ " والے مصرع میں مکتوبی غلطی ہے، یہ بات درست ہے، لہٰذا اس کے بعد تو مصرع درست ہوجاتا ہے۔ جہاں تک"مہرباں" کی بات ہے آپ کا اعتراض درست ہے یہ میری غلطی ہے، اس کو تبدیل کر کے اگر یوں کر دیا جائے: اب کسی موڑ...
  3. اسد قریشی

    ظاہر کی آنکھ سے نہ تماشا کرے کوئی

    کس کو پڑی ہے طور پہ جایا کرے کوئی ہو دیکھنا تو دیدہ دل وا کرے کوئی اک تیرِنیم کش کہ ترازو نہ ہو سکا آتی ہے کیسے سانس نہ پوچھا کرے کوئی الفت میں تیری خود کو فنا کر گئے ہیں ہم ہو عشق گر تو اس سے زیادہ کرے کوئی فرصت کہاں ہے مجھ کو جو اک سانس لے سکوں ایسے کسی کو یاد نہ آیا کرے کوئی موجیں...
  4. اسد قریشی

    تنگ آئے ہیں ہم ایسے خوشامد طلبوں سے....برائے اصلاح

    غالب کی زمین میں ایک غزل پر گزارشِ اصلاح کرتے ہیں عنایات وہ منظورِنظر پر نے ان کو غرض مجھ سے نہ آشفتہ سروں سے ناطق ہیں یہاں سارے تو نقّاد سبھی ہیں "تنگ آئے ہیں ہم ایسے خوشامد طلبوں سے" یا رب نہ کوئی اہلِ سخن، اہلِ نظر ہے اچھے ہیں جو نابینا ہیں ان دِیدَہ وَروں سے محصور ہیں محبوس شب و روز...
  5. اسد قریشی

    آنکھ پر پہرے بیٹھا دو کہ میں زندہ ہوں ابھی ....برائے اصلاح

    سدرشن فاخر کی زمین میں چند اشعار سرزد ہوئے ہیں احباب کی رائے اور اصلاح درکار ہے۔ آنکھ پر پہرے بیٹھا دو کہ میں زندہ ہوں ابھی اپنے خوابوں کو مٹا دو کہ میں زندہ ہوں ابھی پھر سے تبدیلیِ حالات کا امکان ہوا میری قسمت کو بتا دو کہ میں زندہ ہوں ابھی خواب آوارہ سا اترا ہے مری آنکھوں میں اس پہ تعزیر...
  6. اسد قریشی

    ہجر محوِ وصال سا کچھ ہے ۔ فاتح الدین بشیر

    آنکھ کو مل رہی ہے گویائی خامشی میں کمال سا کچھ ہے آنکھ کو مل رہی ہے گویائی خامشی میں کمال سا کچھ ہے آنکھ کو مل رہی ہے گویائی خامشی میں کمال سا کچھ ہے واہ صاحب واہ! کیا بات ہے، بہت عمدہ!
  7. اسد قریشی

    موت سے مت ڈرا مجھے، نیند سے مت جگا مجھے ۔ فاتح الدین بشیر

    کوچہ بہ کوچہ دل بہ دل، نقشِ وجود گِل بہ گِل مثلِ صبا و آہِ دل پھرنا ہے جا بجا مجھے واہ! بہت خُوب! لیکن 3 مرتبہ پڑھنے کے بعد سمجھ آئی کے غزل بہت اچھی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت سی داد!
  8. اسد قریشی

    ہے قدموں کے تلے زمیں نہ سر پہ آسمان ہے..لمبی بحر میں کی گئی دوطویل کوششیں..

    گوکہ مشکل کام ہے پھر بھی آپ کا حکم سر آنکھوں پہ: ملا نہ کوئی نام جب تو بس نشان بن گئے ہمیں زمین کھا گئی، تم آسمان بن گئے مذکورہ شعر کے مصرعہ اولٰی میں صرف الفاظ کی نشست تبدیل کی ہے تاکہ مصرعہ میں روانی آجائے اور ایک لفظ "جب" کا اضافہ کیا ہے۔ مصرعِ ثانی میں "زمین لے اُڑی میری سمجھ میں نہیں...
  9. اسد قریشی

    ہے قدموں کے تلے زمیں نہ سر پہ آسمان ہے..لمبی بحر میں کی گئی دوطویل کوششیں..

    جناب شاہنواز صاحب، آپ کی پہلی غزل تو مجھے سمجھ میں نہ آ سکی شائد میری نااہلی ہی ہو۔ لیکن آپ کی دوسری غزل بہت اچھی ہے، اس میں میرے ناقص علم کے مطابق جو ترامیم ممکن ہیں اور بہتری کا باعث بھی وہ تجاویز آپ کی نزر کر رہا ہوں قبول کیجئے: ملا نہ کوئی نام جب تو بس نشان بن گئے ہمیں زمین کھا گئی، تم...
  10. اسد قریشی

    بر صلیبِ آرزو، رات، تنہائی، دیا!

    بر صلیبِ آرزو، رات، تنہائی، دیا! کر رہے تھے گفتگو، رات، تنہائی، دیا! درد کو فرصت نہ تھی، دیکھتے ہی رہ گئے آنکھ سے بہت لہو، رات، تنہائی، دیا! کام تھا مشکل مگر، عمر بھر کرتے رہے اک خراشِ دل رفو، رات، تنہائی، دیا! کس پہ میں کرتا یقیں، رہنما کرتا کسے ہو رہے میرے عدو، رات، تنہائی، دیا! گر...
  11. اسد قریشی

    پھول رہتا ہی کہاں ہے گل و گلزار کے ساتھ

    محترم اسلام الدین اسلام صاحب، معذرت خواہ ہوں شاید کم علمی کی بنا پر کچھ غلط انداز کر بیٹھا، اُمید ہے درگزر فرمائیں گے۔
  12. اسد قریشی

    پھول رہتا ہی کہاں ہے گل و گلزار کے ساتھ

    بھائی یہ 1، 2، 1، 2 میری سمجھ میں نہیں آتی آپ نے جو تقطعی کی ہے وہ درست ہے لیکن پھر تیسرے مصرعے میں لفظ "جاناں" کا جا وزن میں نہیں اور پانچویں مصرعے میں لفظ "تحفہ" کا بھی یہی مسئلہ ہے۔
  13. اسد قریشی

    پھول رہتا ہی کہاں ہے گل و گلزار کے ساتھ

    بلال بھائی! غزل کا مطلع ہی وزن سے خارج ہے آپ کون سے مصرعہ کو بنیاد بنا کر بحر کا تعین فرمائیں گے؟ چوتھا اور چھٹا مصرعہ ایک ہی وزن پر ہیں اگر اس کو بنیاد بنائیں توپھر سب سے پہلے مطلع درست کرنا ہوگا تاکہ سمتِ سفر درست کی جا سکے۔
  14. اسد قریشی

    دل میں طوفان سا بپا کرکے۔۔۔۔ فی البدیہہ غزل برائے اصلاح و تبصرہ

    جناب شاہد شاہنواز صاحب، یوں تو بحُور کی بابت میں بھی اتنا علم نہیں رکھتا لیکن آپ کے پیش کردہ اشعار کو کچھ اس طرح سمجھنے میں کامیاب ہوا ہوں ممکن ہے درست ہو، ممکن ہے غلط ہو، اس کی تصدیق تو اعجاز صاحب، محمد وارث صاحب اور فاتح صاحب ہی کر سکتے ہیں۔ آپ کا مطلع اس بحر میں ہے، زندگی سے بڑی سزا ہی...
  15. اسد قریشی

    میرے 4 اشعار-جن پر اصلاح درکار ہے

    ملک صاحب اس میں دوراہے کی بات ہی نہیں ہے، میں نے تو خود اعجاز صاحب کی تائید کی ہے اور ان کی رائے کو مقدم رکھا ہے، کہ حقیقتا" وہ مجھ سے بہتر علم رکھتے ہیں۔
  16. اسد قریشی

    ایک قطرہ ہے دَروں ہے نہ بَروں ہے یوں ہے

    اُستادِ محترم اعجاز عُبید صاحب، یہ پہلی سند ہے جو آپ کی اور اس محفل کی جانب سے اس غریب کو حاصل ہوئی، آپ کا بیحد شکرگزار ہوں۔ویسے آپ نے اب میرے لیے اور مشکل کردی ہے۔
  17. اسد قریشی

    ایک قطرہ ہے دَروں ہے نہ بَروں ہے یوں ہے

    محمد بلال اعظم صاحب، اس درجہ قدردانی کیلیے شکرگزار ہوں۔
  18. اسد قریشی

    ایک قطرہ ہے دَروں ہے نہ بَروں ہے یوں ہے

    بہت شکریہ ملک عدنان احمد صاحب اس قدر پیزیرائی پر بیحد ممنون ہوں۔
Top