محمدعلم اللہ اصلاحی
’نمستے چاچا‘
نیرج کچھ جھجھکتا ہوا پھول والے کی دوکان پر کھڑا ہو گیا۔ بوڑھا دوکان دار نیرج کے محلے کا ہی تھا۔
’’آج مندر کے لیے پھول لینے کیسے آ گئے بیٹا ؟‘‘
اس نے کچھ جواب نہیں دیا۔ مندروں اور دیوی دیوتاؤں سے اسے نہ دل چسپی تھی نہ عقیدت۔ اس نے چپ چاپ پھولوں کا ایک گلدستہ اٹھا...