نتائج تلاش

  1. چوہدری لیاقت علی

    سعود عثمانی وہی ہے گیت ، جزیرے میں جل پری وہی ہے - سعود عثمانی

    وہی ہے گیت ، جزیرے میں جل پری وہی ہے یہ خواب اب بھی وہی ہے ، بعینہ وہی ہے وہی ہے سبز سمندر میں نقرئی مٹی جو بہہ رہی ہے تہ آب روشنی وہی ہے وہی ہے شوخ ہوا سیٹیاں بجاتی ہوئی سفید ریت پہ لہروں کی سمفنی وہی ہے لرزتا دیکھ کے عکس ِ زمردیں اپنا گیاہ رنگ پہاڑی کی دلبری وہی ہے اسی طرح ہے شب ِ...
  2. چوہدری لیاقت علی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہر صبح زندگی نئے اخبار کی طرح میرے نحیف جسم کو دفتر میں پھینک دے اسلم کولسری
  3. چوہدری لیاقت علی

    سعود عثمانی کوئی آواز ڈھونڈتی ہے مجھے - سعود عثمانی

    کوئی آواز ڈھونڈتی ہے مجھے ہاتھ بڑھتا ہے فون کی جانب اور میں اس کو روک لیتا ہوں کوئی زنجیر کھل نہیں پاتی دل کسی کام میں نہیں لگتا کوئی آواز ڈھونڈتی ہے مجھے پھر وہی تیزدھار نوک سعود قاش در قاش مجھ میں پھرتی ہے پھر وہی چھن کی آشنا آواز بوند تپتے توے پہ گرتی ہے کوئی لکڑی سی جیسے چِرتی ہے رنج...
  4. چوہدری لیاقت علی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یوں بھی ہم دور دور رہتے تھے یوں بھی سینوں میں کچھ کدورت تھی تم نے رسما بھلا دیا ورنہ اس تکلف کی کیا ضرورت تھی محسن نقوی
  5. چوہدری لیاقت علی

    اسلم کولسری کی کتب کے سر ورق

    اسلم کولسری کی کتب کے سر ورق تمام کتب القمر انٹر پرائزز اردو بازار لاہور نے چھاپی ہیں۔ پنچھی پنجابی شاعری کی کتاب ہے ۔ جبکہ باقی تمام کتب اردو شاعری کی ہیں۔
  6. چوہدری لیاقت علی

    غلام باغ ۔ ایک بار پھر

    غلام باغ ۔ ایک بار پھر مرزا اطہر بیگ از عارف وقار - بی بی سی اردو ڈاٹ کام سب سے پہلے تو 878 صفحات کا ایک ناول لکھ ڈالنا ہی آج کے دور میں کسی کرشمے سے کم نہیں، پھر کسی ناشر کا اسکی طباعت پر راضی ہو جانا بھی ایک معجزہ ہی قرار دیا جائے گا لیکن اس سلسلے کی آخری کڑی سب سے زیادہ محّیر العقول...
  7. چوہدری لیاقت علی

    شمس الرحمٰن فاروقی - کئی چاند تھے سر آسمان ۔ ایک مضمون

    پسندیدگی کا شکریہ ۔ ویسے صرف یہ مضمون احمد محفوظ کا ہے اور اعتبار سخن میں تصاویر ۔ وگرنہ باقی سب میری اپنی تصانیف ہیں۔
  8. چوہدری لیاقت علی

    شمس الرحمٰن فاروقی - کئی چاند تھے سر آسمان ۔ ایک مضمون

    اردو کا شاہکار ناول —کئی چاند تھے سر آسماں از احمد محفوظ اردو کے معروف ادیب اسلم فرخی نے اپنے ایک مکتوب مورخہ19 ستمبر 2006مطبوعہ خبرنامہ شب خون نمبر2میں لکھا ہےک”کئی چاند تھے سر آسماں“نے مقبولیت کے سارے ریکارڈ توڑدیے۔ میرے ہمسائے میں ایک ایسے صاحب رہتے ہیں جو مالیات کے بڑے ماہر ہیں اور...
  9. چوہدری لیاقت علی

    اعتبار سخن - ڈاکٹر خورشید رضوی

    جی بہتر آئندہ خیال رکھوں گا
  10. چوہدری لیاقت علی

    خورشید رضوی قائد اعظم

    قائد اعظم اک شخص دیکھنے میں نحیف و نزار سا باطن کی قوتوں میں مگر کوہسار سا غیروں کے روبرو صفت چوب خشک دار اپنوں کے واسطے شجر سایہ دار سا خود ہو گیا غروب مگر دشتِ تیرہ میں پھرتا ہے اس کی روشنیوں کا غبار سا وہ کب کا جا چکا ہے مگر چشمِ خیرہ میں باقی ہے اس کے عکسِ رواں کا خمار سا...
  11. چوہدری لیاقت علی

    اعتبار سخن - ڈاکٹر خورشید رضوی

    ڈاکٹر خورشید رضوی ہمارے عہد کی معتبر ترین آواز ہے. آپ شاعر بھی با کمال ہیں اور ادیب بھی بے مثال. آپ کی شاعری " شاخ تنہا "، "سرابوں کے صدف" ، "رائگاں" اور " امکان " کی صورت میں جلوہ افروز ہو چکی ہے . اور یہ سب اب " یکجا " کے حسین پیکر میں بھی دستیاب ہے . اس کے علاوہ " تالیف " اور " اطراف " کی شکل...
  12. چوہدری لیاقت علی

    بڑی امی - ایک خاکہ

    بڑی امی (ایک خاکہ) چوہدری لیاقت علی چند سال پہلے اپنی الماری کی صفائی کرتے ہوئے ایک تصویر نظر آئی۔ اس پر نظر پڑتے ہی اپنی بڑی امی کا چہرہ اور اپنا سارا بچپن ذہن میں آگیا۔ اس کے بعد سے یہ تصویر اکثر ذہن میں ابھرتی ہے، کچھ لمحے سوچنے پر مجبور کرتی ہے اور پھر دھندلا سی جاتی ہے۔ اس تصویر کی آنکھ...
  13. چوہدری لیاقت علی

    کاش میں تجھ پہ ریاضی کے سوالوں کی طرح، خود کو تقسیم کروں کچھ بھی نہ حاصل آئے

    کاش میں تجھ پہ ریاضی کے سوالوں کی طرح، خود کو تقسیم کروں کچھ بھی نہ حاصل آئے
  14. چوہدری لیاقت علی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میں نے کرنوں سے نچوڑی تھی ذرا سی روشنی اور میرے ہاتھ کیا حالات زخمی ہو گئے اسلم کولسری
  15. چوہدری لیاقت علی

    پروفیسر ڈاکٹر خورشید رضوی

    آمین اور جزاک اللہ خیر
  16. چوہدری لیاقت علی

    سعود عثمانی بچپن کا ایک اتوار - سعود عثمانی

    بچپن کا ایک اتوار ۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔ سریلی قمریاں حق سرہ گردان کرتی ہیں تو گھر بیدار ہوتا ہے گھنے پیپل سے چھنتی روشنی کی دستکوں سے شرق رویہ کھڑکیوں کی آنکھ کھلتی ہے بچھے بستر سمٹتے ہیں تو کمرے جاگ اُٹھتے ہیں میں اک پیڑھی پہ بیٹھا ہوں گندھے میدے کے اک پتلے ورق کی سوندھ پھیلی ہے...
  17. چوہدری لیاقت علی

    پروفیسر ڈاکٹر خورشید رضوی

    یہ تصویر میرے والد محترم کی ہے۔ وہ ۱۹۵۱ میں علی پور مظفر گڑھ میں پیدا ہوئے۔ محکمہ قومی بچت میں ملازمت کی اور وہاں سے ۲۰۱۱ میں بحیثیت ڈائریکٹر ایڈمن سبکدوش ہوئے۔ ۰۹ اکتوبر ۲۰۱۲ کو حالت احرام میں اپنی حج پرواز سے ایک گھنٹہ قبل وفات پا گئے۔ اگر ان کی شخصیت کو چند الفاظ میں سمویا جائے تو وہ خوش...
  18. چوہدری لیاقت علی

    پروفیسر ڈاکٹر خورشید رضوی

    2012 میں شائع ہوئی۔
  19. چوہدری لیاقت علی

    غالب دیوان غالب ایک تاریخی نسخہ

    تمام غالب پسندوں کی خد مت میں دیوان غالب کا ایک تاریخی نسخہ جو غالب کے صد سالہ یوم وفات پر پنجاب یونیورسٹی نے چھاپا تھا۔ اس موقع پر یونیورسٹی میں غالب چئیر بھی شروع کی گئی، سید وقار عظیم اس کے پہلے نشین تھے۔ لنک یہ ہے https://drive.google.com/file/d/0B57ubYGe0-m6Z0Q3WnJEaTJ4SEk/view?usp=sharing
Top