زبانِ تُرکی میں «ماہ» و «قمر» کو «آی» کہتے ہیں، جو دو حُروف «الِف» اور «یا» سے مِل کر بنا ہے۔ تُرکی میں «یا» حَرف کے نام کے علاوہ «کمان» کو بھی کہتے تھے، اور فارسی-تُرکی شاعری میں محبوب کے ابرو کو اُس کی خمیدگی کے باعث عُموماً «کمان» سے تشبیہ دی جاتی رہی ہے۔ پادشاہِ غازی «ظهیرالدین محمد بابُر»...