نتائج تلاش

  1. عین عین

    اے نئے سال بتا، تُجھ ميں نيا پن کيا ہے؟ فیض لدھیانوی

    بھائی میں دیکھوں گا۔ میری یاد داشت یہی کہہ رہی ہے۔ میں نے ایک دوست سے بھی دریافت کیا تھا اس نے بھی فیض ہی کا نام لیا ہے ابھی۔ مزید دیکھ لوں گا۔ ویسے مجھے 90 فی صد یقین ہے کہ فیض ہی کے ہاں دیکھی ہے میں نے یہ نظم بہرحال دیکھوں گا۔
  2. عین عین

    اے نئے سال بتا، تُجھ ميں نيا پن کيا ہے؟ فیض لدھیانوی

    میری نظر سے بھی یہ کلام گزرا ہے اور ایک اچھی نظم ہے، شاعر فیضں احمد فیض ہیں۔ مٹھو صاحب اشعار کی صحت کا خیال نہیں رکھ سکے جس سے مزہ خراب ہو گیا ہے۔
  3. عین عین

    مبارکباد ناعمہ عزیز کو گلابی رنگ مبارک ہو

    گلابیییییییییییییییییییییییییییییییییییییییییییییییییییییییییی مبارکاں !
  4. عین عین

    16دسمبر: ایک سانحہ عظیم

    مضمون اچھا ہے۔ اسلوب اچھا ہے بنگلا دیش بننا ہی تھا۔ زبردستی کسی قوم پر حکومت نہیں کی جاسکتی۔ اب بھی ہم بلوچستان میں وہی کچھ کر رہے ہیں۔ کاش ہمارے حکم راں سبق سیکھیں اور حق داروں کو ان کا حق دے سکیں۔ ہمیں آج تک بھارتی اور امریکی سازشوں کا شور ہی سنایا گیا ہے۔ ہر خراب کام بیرونی سازش کا نتیجہ،...
  5. عین عین

    میری پہلی نظم

    راجا بھائی تھوڑی تھوڑی اچھی ہے، زیادہ مزہ نہیں آیا سچی بات ہے کہہ دی۔ غزل بہت اچھی کہہ رہے ہیں آپ۔ کوئی نئی غزل پڑھنے کو ملے تو مزہ آئے۔
  6. عین عین

    تین شاعر، ایک زمین، ایک بحر - غالب، امیر مینائی، داغ

    کاشفی مزہ آ گیا۔ بہت عمدہ اجتماع غزل ہے
  7. عین عین

    غزل ۔ پسِ مرگِ تمنا کون دیکھے ۔ محمد احمدؔ

    کوئی دیکھے مری آنکھوں میں آکر مگر دریا میں صحرا کون دیکھے میں جیسا ہوں، میں ویسا تو نہیں ہوں مگر جیسا ہوں ویسا کون دیکھے واہ بہت خوب، رواں اور سادہ بحر میں الفاظ نگینے سے جڑے ہیں۔ بہت ہی عمدہ
  8. عین عین

    ابھی امکان میں کچھ بھی نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔ عارف عزیز

    ایک مدت ہوئی اک زمانہ ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تم نے ایک مرتبہ پہلے بھی داد دی تھی مجھے۔ بھول گئیں نظم پر۔ اب کہہ رہی ہو کب سے شروع کر دی ۔ افسوس کی بات ہے بہت۔ :)
  9. عین عین

    ابھی امکان میں کچھ بھی نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔ عارف عزیز

    غزل تو اچھی ہے لیکن کچھ الفاظ کھٹکے اور کچھ لفظون کی کمی محسوس ہوئی۔ خاص کر ’گلاب و موتیا‘ مجھے ناگوار گزرا۔ یہ دونوں ہندی الفاظ ہیں، ان کے درمیان فارسی کا واو عطف جائز نہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت شکریہ توجہ کے لیے۔ آپ نے جس کمی کی بات کی ہے اگر وہ معلوم ہو جاتی تو اچھا...
  10. عین عین

    ابھی امکان میں کچھ بھی نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔ عارف عزیز

    وارث بھائی بہت شکریہ۔ میں عروض سے قطعی ناواقف ہوں اور آپ کی بات سمجھنے کے لیے کئی مرتبہ آپ کا جواب پڑھنا پڑے گا تب بھی کچھ حصہ ہی سمجھ پائوں گا۔ بہرحال اسی طرح سیکھا جائے گا اور سیکھنے سکھانے کا عمل جاری رہے گا۔ آئندہ بھی آپ سے مزید سیکھنے کے لیے حاضر ہوتا رہوں گا۔
  11. عین عین

    ابھی امکان میں کچھ بھی نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔ عارف عزیز

    وارث بھائی اور سخنور شکریہ بعد کے لیے اٹھا رکھیں۔ غزل یہاں آپ کی رائے حاصل کرنے اور اپنی غلطیوں تک پہنچنے کے لیے پیش کی ہے۔ اس میں سقم دور کریں اور میری غلطی کی نشان دہی کریں۔ آپ کا ممنون رہوں گا۔ مجھے “مری“ میں مسئلہ معلوم ہو رہا ہے اور اسی طرح دوسرے شعر میں “مرے“ سے بھی مطمئن نہلیں ہو۔ ہو سکتا...
  12. عین عین

    ابھی امکان میں کچھ بھی نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔ عارف عزیز

    ابھی امکان میں کچھ بھی نہیں ہے ہمارے دھیان میں کچھ بھی نہیں ہے مسافر ہوں، سوائے دھول مٹی مرے سامان میں کچھ بھی نہیں ہے...
  13. عین عین

    مدد کیجیے

    شکریہ سعید جی! آپ کی وضاحت سے دل کو قرار ہوا۔ مجھے عنوان والی بات کا علم نہیں تھا۔ میں ذرا کم ہی ادھر ادھر توجہ دیتا ہوں۔ آپ کی بات بہت مناسب ہے ۔ آئندہ خیال رکھوں گا۔
  14. عین عین

    مدد کیجیے

    اس موضوع پر مجھے لعن طعن کرنے کے بجائے اگر اسے مناسب جگہ منتقل کر دیا جائے تو مجھے بھی معلوم ہو جائے کہ اس قسم کے سوالات اور بعض معاملات میں محفلین کی مدد حاصل کرنے کے لیے درست جگہ کیا ہے۔ سب اپنی اپنی بگھار کر جا رہے ہیں۔ میں نے دیکھا ادھر ادھر لیکن یہی دھاگا مجھے اپنی بکواس کے لیے مناسب لگا...
  15. عین عین

    مدد کیجیے

    narcocorridos میکسیکو میں گائیک گروہ کے لیے استعمال ہوتا ہے ، یہ کس قسم کی گائیکی ہے اور اس کا میکسیکو کے جرائم پیشہ ڈرگ مافیا سے کیا تعلق ہے اس بارے میں چند سطور درکار ہیں۔ میکسیکو کے اریب قریب یا وہاں رہنے والے اگر اس کی وضاحت کر دیں تو شکر گزار ہوں گا۔
  16. عین عین

    انا کی وقتی تسکین۔۔۔۔۔۔

    انا پہ ضربِ مسلسل سے کچھ نہیں ہوتا بس ایک جملہء تحقیر کی ضرورت ہے شاعر غالبا سہیل غازی پوری ہیں
  17. عین عین

    گھر کے کمپیوٹر پر

    نہیں بھائی۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر ہی ہے۔ :(
Top