نتائج تلاش

  1. محسن حجازی

    مبارکباد ظہور احمد سولنگی کو سالگرہ کی مبارکباد ۔

    حضور سالگرہ کی بہت بہت مبارک باد قبول فرمائیے۔ اللہ رب العزت آپ کو صحت اور ایمان کے ساتھ طویل عمر عطا فرمائے۔
  2. محسن حجازی

    مبارکباد زیک:سالگرہ مبارک ہو

    حضور سالگرہ مبارک بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ آپ کو آنے والے سال میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین
  3. محسن حجازی

    ووٹنگ: میڈیا کے منفی اثرات

    صاحبو ہم نے تمام مضامین دھڑادھڑ پڑھ لیے ہیں ماشااللہ ہر صاحب مضمون نے جہاں میڈیا کو لتاڑا ہے وہاں نوجوانوں کے بھی خوب لتے لیے ہیں حالانکہ ہم نے فلم بینی کے شوقین کئی 'بابوں' کو بھی رنگے ہاتھوں پکڑا ہے سو بہتر ہوتا کہ کسی مضمون میں ان بابوں کی بابت بھی بات کی جاتی تاہم یہ کسر ہم پوری کر دیں گے...
  4. محسن حجازی

    ووٹنگ: میڈیا کے منفی اثرات

    اس میں اعتراض ہم کو کچھ یوں ہے کہ خفیہ رائے شماری تو کروائي جارہی ہے تاہم یہ ذکر موجود نہیں کہ ووٹ دیتے ہوئے دکھایا کسے جائے۔ دوم یہ بھی سراسر زیادتی ہے کہ محض ایک آدمی ایک ووٹ حالانکہ یہ معاملہ صاحب ووٹ پر چھوڑنا چاہئے کہ وہ کتنے ووٹ دینا چاہیں گے سو ہم اپنے حصے کا ووٹ بھی کسی سے دلوا لیتے۔...
  5. محسن حجازی

    میڈٰیا

    کمپیوٹر آج کل ہمارا ہی استعمال ہوتا ہے کہیں ہمارا لکھا ہوا مضمون ہی تو اٹھا کر نہیں چپکا دیا؟ :eek: ہم کو جو آج کل اپنی تخلیقیت کے سوتے خشک ہوتے محسوس ہوتے ہیں اس کے پیچھے اسی قسم کی کوئی سمگلنگ کا ہاتھ معلوم ہوتا ہے۔
  6. محسن حجازی

    تحریری مقابلہ : میڈیا کے منفی اثرات

    ایک تو ہم نے ٹی وی دیکھنا ہی چھوڑ رکھا ہے دوم ہم خود کو نوجوان بھی نہیں سمجھتے سو مضمون نگار ہمارا ذکر خیر کرنے سے باز رہیں۔ سحرخیزی میں بھی ہمارا کوئی ثانی نہیں عین نو بجے اٹھ جاتے ہیں ہاں معدودے مواقع ایسے بھی ہیں جہاں ساڑھے نو دس تک بھی نوبت جا پہنچی۔ تاہم چھٹی کے روز ساڑھے آٹھ بجے ہی اٹھ...
  7. محسن حجازی

    خبر - قاضی حسین احمد جماعت اسلامی کی مزید قیادت نہیں کرسکیں گے۔

    احمقوں کا گروہ جب انتخاب پر آئے گا تمام تر رائے شماری پرچی گیری کے بعدکوئی احمق ہی منتخب کرے گا۔ جماعت اسلامی میں کوئی صاحب دانش مجھے تو نظر نہیں آتا چلیے یہ نہ سہی کوئی صاحب خطابت ہی دکھا دیجئے۔ جماعت اسلامی میں فکری تنوع کا گلا گھونٹ دیا گيا تھا اس کے بعد سے میری دانست میں اس کی حیثیت Facebook...
  8. محسن حجازی

    مہمان اس ہفتے کی مہمان شخصیت : تعبیر

    نیٹ نے نکما کر دیا غالب ورنہ ہم بھی تھے آدمی بڑے کام کے :grin: کچھ چل کے ہی نہیں دے رہا ایک صفحہ اور دوسرا کھلتے اتنا وقت۔ اب تو بیٹھے بیٹھے زکام سے بخار کی کیفیت شروع ہو گئی میرا خیال ہے کہ آرام کی ضرورت ہے۔۔۔ہر دو منٹ بعد محفل کا کوئی نہ کوئی ایریر الگ۔۔۔ ماورا اور تعبیر دونوں کی بابت تاثرات...
  9. محسن حجازی

    کیا غیر اللہ کو مولا کہنا شرک ہے؟ - جواب !!

    اگر تو شیخ الاسلام کی بابت استفسار ہے تو ڈاکٹر برہان فارقی کا نام لیا جاتا ہے :blush: اگر اشارہ ہماری جانب ہے تو ہم بھلا تھوڑا ہی بتائيں گے کہ ہمیں کون لکھ کر دیتا ہے :grin:
  10. محسن حجازی

    پاک فیکٹ - پاکستانی ذرائع ابلاغ کے تنقيدی جائزے پر مبنی بلاگ

    بہت اچھی کاوش ہے۔ اللہ کرے کہ تسلسل سے چلتا رہے۔
  11. محسن حجازی

    کیا غیر اللہ کو مولا کہنا شرک ہے؟ - جواب !!

    مجھے پی ایم کیوں نہیں کیا اس لیے! :grin: :grin: اصل میں اختلافی امور سے خود ہی کوسوں دور رہیں تو بہتر ہوتا ہے۔ کسی کو قائل کرنے کا کیا فائدہ۔ شیخ الاسلام کا آج ٹی وی کے شو بولتا پاکستان والوں سے جو پھڈا ہوا وہ تو آپ کے علم میں ہوگا؟
  12. محسن حجازی

    تجھ سے ناراض نہیں زندگی

    گویا انسان قبر میں ٹانگیں لٹکا لے تو لتا سے بھی بڑا گلوکار بن سکتا ہے؟ :eek:
  13. محسن حجازی

    کیا غیر اللہ کو مولا کہنا شرک ہے؟ - جواب !!

    فخر نوید صاحب! میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ آپ نے میرے ذاتی پروفائل پر کیوں تحریر فرمایا کہ فرقہ واریت کو ہوا دینے سے گریز کیجئے۔ آپ اگر اس قدر بالغ نظر ہیں تو بہتر طرز عمل تو یہ تھا کہ کسی ردعمل کے اظہار کے بنا ہی گزر جاتے۔ جب میری نظر سے یہ دھاگہ گزرا تو میں نے اسے دیکھے بنا ہی اعراض برتا کہ...
  14. محسن حجازی

    مہمان اس ہفتے کی مہمان شخصیت : تعبیر

    یہ بھی بڑا دلچسپ واقعہ ہے ادی سنانے کے لائق ہے۔ ویسے محبوب خان صاحب اب بھی حیات ہیں اور مقتدرہ میں ہی ہوتے ہیں۔ شاکر القادری صاحب شاید ان سے فون پر بھی بات کر چکے ہیں۔ نیز یہاں کے ایک اور رکن بھی انہیں جانتے ہیں تاہم میں انہیں کبھی نہیں ملا۔ نبیل بھائی مذاق کر رہے تھے اصل میں وہ صاحب کام تو...
  15. محسن حجازی

    تاسف محترم الف عین کی طبعت خراب ہے ۔۔۔۔دعا کیجیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    انکل کیسے مزاج ہیں آپ کے؟ کہئے خیریت سے تو ہیں؟
  16. محسن حجازی

    مبارکباد ابو شامل کو سالگرہ مبارک گو کہ لیٹ ہو گئی ہے تھوڑی سی

    تو شامل کی سالگرہ کا دھاگہ ہم کو کیوں دکھائی نہیں دیا؟ :eek:
  17. محسن حجازی

    عباس اطہر کو میرا جواب

    ہماری طرف سے بھی اشارہ ہی سمجھئے کہ انہیں اشارہ کافی نہیں ہوتا :grin: کیوں بھئي ہم نے کوئي ہاتھ سے تھوڑا ہی لکھی ہے جو آپ کو سمجھ نہ آئے؟ :eek: ہماری ہاتھ سے لکھی تحاریر پر اکثر علمائے آثار قدیمہ ٹوٹے پڑتے ہیں کوئي خط پیکانی بتاتا ہے تو کوئی یونانی تہذیب سے جا ڈانڈے ملاتا ہے۔ :grin:
  18. محسن حجازی

    مبارکباد ابو شامل کو سالگرہ مبارک گو کہ لیٹ ہو گئی ہے تھوڑی سی

    ابوشامل بھائی سالگرہ کی بہت بہت مبارک باد قبول فرمائیے تاہم تاخیر کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ اللہ سے دعا ہے کہ آنے والا سال آپ کے لیے مزید ترقی خوشحالی کامیابی کامرانی و شادمانی لے کر آئے۔ آمین ثم آمین۔
  19. محسن حجازی

    مہمان اس ہفتے کی مہمان شخصیت : تعبیر

    ماورا ہم پر بھی کوئی شک کرتا ہے کیا کہ ہم بھی وہ نہیں جو بن کر گھومتے ہیں؟ :eek: یہ ہمارے بارے میں کیا افواہیں گھوم رے لی ہیں ہم کو بتائی جائے ہم بھی ذرا سنیں تو خلق خدا ہمیں کہتی ہے غائبانہ کیا :grin: :grin: :grin:
  20. محسن حجازی

    مہمان اس ہفتے کی مہمان شخصیت : تعبیر

    ادی چھوٹو ادھر ہی ہے بہت کام پر کام ڈالے جا رہے ہیں چھوٹو پر۔۔۔ ابھی میں آتا ہوں اسے میری طرف سے رسید سمجھئے گا۔ میں تھوڑا بیمار بھی رہا لیکن اب بہتر ہوں۔ ماسی آپ سے بھی بات کرنا ہے مجھے لیکن مہلت ہی نہیں مل رہی۔
Top