فرخ بھائی تاخیر کے لیے معذرت کافی مصروفیات میں پھنسا ہواتھا۔
آپ کا بلاگ دیکھا، بے حد خوشی ہوئی ماشااللہ اچھا ہے انشااللہ العزیز باقاعدگی سے دیکھتا رہوں گا۔
بہت شکریہ احمد بھائی! آپ کی ذرہ نوازی اور محبت ہے۔۔۔ :hatoff:
تاہم کیا ہےکہ ہمارے کمرے کے روشن دان کے عین نیچے ہمارے پڑوسیوں نے جو ناہنجار مرغ پال رکھا ہے، ہم اس سے بے حد نالاں ہیں۔ ہمارے معمولات پر یہ مرغ کس طرح حاوی ہے اس پر ہم جلد ہی کچھ تحریر کرتے ہیں کہ اس معصوم حیوان کو نثر میں مناسب مقام...
محترم عباس اطہر روزنامہ ایکسپریس کے مدیر اعلی ہیں۔ مسلسل کافی عرصے سے غلط پروپیگنڈا اور متعصب رویوں کا شکار چلے آ رہے ہیں۔ میں کافی عرصہ خاموش رہا مصروفیات کے سبب وقت بھی نہ ملا تاہم اب سمجھتا ہوں کہ انہیں جواب دینا میرا قومی فریضہ ہے۔
ذیل کا خط میں نے موصوف کو ارسال کیا ہے آپ احباب کے ملاحظے...
یہ ہمارا تو پلاٹ بک ہے۔ کل بھی بک کرتے رہے لیکن انٹرنیٹ کنکشن کے بیٹھ جانے پر محض بک بک پر منتنج ہوئي :rolleyes:
جملے میں ایک سی نظر آنے والی بک بک کو ممتاز کر کے پڑھا جائے وگرنہ ہم کو کجی تحریر کا دوش نہ دیا جائے۔
اور خاتون سے التماس ہےکہ اس دھاگے کے آس پاس ہی رہیں تا آنکہ کوئی گڑبڑ نہ ہونے پائے۔
مرنڈا ہم کو بھی بہت مرغوب ہے۔
بگز بنی کا ایک اشتہار بھی آیا کرتا تھا اس ضمن میں۔
بلکہ ہماری سب سے چھوٹی خالہ تو ہم کو بگز بنی ہی کہتی ہیں ہماری شرارتوں کے سبب۔ :grin:
فری ٹائپ بنیادی طور پر محض راسٹرائز ہے۔ یعنی فونٹ کی ویکٹر انفارمیشن سے تصویر تک کا فاصلہ۔ فری ٹائپ نے اس کے بعد اوپن ٹائپ انجن پر بھی کام شروع کیا تھا اور بطور نمونہ نستعلیق میں بسم اللہ الرحمان الرحیم کو شائع بھی کیا تھا تاہم اب کیا حالات ہیں، مجھے علم نہیں ہو سکا۔
پینگو بنیادی طور پر فری ٹائپ...
میں جہاد کی اقسام اور ديگر احکام سے شافی طور پر آگاہ ہوں اور الحمداللہ مناسب دینی تعلیم رکھتا ہوں۔
جہاد کی حکمت اور مقاصد کی ذیل میں کچھ یوں بھی درج ہے:
میرا کہنا فقط اتنا ہے کہ اگر اپنی ہی بستی میں اتنا ظلم برپا ہو کہ لوگ خودکشی کے حلال ہونے کے فتوے مانگنے لگیں تو کیا خیال ہے کہ:
- ان حالات...
آج کا دن پھر تھکاوٹ سے چور کر گیا۔ نئے منصوبے کی ڈیڈ لائن بھی آ گئی ہے۔ ایک سیمینار کروانے کے سلسلے میں بھی ملنا ملانا اور فون گھمانے کا سلسلہ رہا۔ بس یہی ہے دن بھر کی کتھا۔
بس ٹھیک ہی گزر گيا۔ سال ختم ہونے کو ہے وقت گزرنے کا پتہ ہی نہیں چلتا۔
یہ پروگرامز لینکس، میک، ونڈوز تینوں پر یکساں چلتے ہیں تاہم لینکس پر ان کے لیے کافی ساری اضافی لائبریرز پہلے سے ہی موجود ہوتی ہیں ادھر ادھر سے اٹھانا نہیں پڑتی ہیں۔