نتائج تلاش

  1. محسن حجازی

    دکھ کی لہر نے چھیڑا ہو گا۔۔۔۔۔

    ہم جیسے تو مقتل میں بھی لطف انگیزی کا کوئی بہانہ تراش لیتے ہیں۔ :cool:
  2. محسن حجازی

    آنکھیوں‌ کے جھروکے سے ۔۔

    بھئی اس گیت کے بعد ہم کو آپ کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانا پڑ رہا ہے۔
  3. محسن حجازی

    ا یک نئی کہا نی

    تبصرہ تو یہ ہے کہ اول تو ایسی چیزیں بچوں کی پہنچ سے دور رکھنا چاہئیں کہ بعد کو ادیب لوگوں کو بہانہ ہاتھ آ جاتا ہے دکھ بھرے افسانے لکھنے کا۔ :grin: دیکھو ہماری ادی کو رلا دیا ناں :grin: بھئی ایسا ہے کہ اس کو ٹیکسٹ میں پیسٹ کرو فورا۔ بہت ہی اچھی کاوش ہے۔ اب ہم بولیں گے تو لوگ کیا کہیں گے کہ اپنے...
  4. محسن حجازی

    جہاد سے منہ پھیرنے والوں کا انجام

    تو کیا میں یہ سمجھنے میں حق بجانب ہوں کہ ہم اس بارے میں واضح نہیں کہ: - جہاد کے اصل مقاصد کیا ہیں؟ - جہاد کیا کس کے خلاف جائے؟ اگر آپ سنجیدہ ہوں تو میں اس گفتگو کو ذاتی پیغامات پر بھی کرنے کو تیار ہوں کہ میرا مقصد محض حصول علم ہے۔
  5. محسن حجازی

    دکھ کی لہر نے چھیڑا ہو گا۔۔۔۔۔

    اس غزل سے مجھے لاہور کی نہر یاد آ رہی ہے۔۔۔ جس کے کنارے میں نے بچپن کا کچھ حصہ گزارا۔۔۔ یونیفارم کندھوں پر بستہ۔۔۔ ذہن پر خیالات۔۔ خواہشیں حسرتیں اور خواب۔۔۔ میں اپنی نوخیز آنکھوں سے دنیا کو دیکھا کرتا تھا۔۔۔ اچانک کھڑا ہو کر کسی بھی چیز میں محو ہو جایا کرتا تھا۔ کسی کو ویلڈنگ کرتا دیکھ کر۔۔۔...
  6. محسن حجازی

    آج کا دن کیسا رہا؟

    کل کا دن تو مکمل کام میں گزرا۔ شام پانچ کے بعد آنکھیں بند۔۔۔۔ کھل کے ہی نہیں دے رہی تھیں دس بجے سو گیا صبح جا کر آنکھ کھلی۔ آج دھندلا سا دن ہے دیکھئے کیسا گزرتا ہے۔
  7. محسن حجازی

    ترسیمہ جات کی سورٹنگ پر کام!

    عارف اگر ممکن ہو تو لینکس پر آ جائیے
  8. محسن حجازی

    جہاد سے منہ پھیرنے والوں کا انجام

    آبی سوال یہ بھی ہے کہ ایم کیو ایم کا ایسا انجام کیوں نہیں ہوا؟ پیاسا بھائی نے جن آیات کا حوالہ دیا ہے ان میں ایسے ہی لوگوں کو تو وعید ہے جو اس خوف سے منہ پھیر لیتے ہیں۔ جنہوں نے اس قسم کی اصلاح کی کوشش کی خواہ کتنے ہی چھوٹے پیمانے پر اور اس کا انجام خواہ کچھ ہی رہا ہو، اپنے رب سے اجر پائیں گے۔...
  9. محسن حجازی

    جہاد سے منہ پھیرنے والوں کا انجام

    جناب یہ تو آپ کی نکتہ رس نگاہیں ہیں جو آن کی آن میں مفہوم بھانپ گئيں :hatoff: جناب یقین مانئے میں مکمل عجز و خلوص سے فقط یہی جاننے کا خواہشمند ہوں کہ ایسی جدوجہد اندرون خانہ کیوں نہیں ہو رہی؟ آخر مسلح جدوجہد کا کوئی مقصد تو ہو گا؟ اگر مسلمان اسلام کی رٹ کا خواہاں ہے تو حدود سے باہر رٹ نافذ...
  10. محسن حجازی

    جہاد سے منہ پھیرنے والوں کا انجام

    دراصل جیسے کہ آپ نے فرمایا کہ اس قسم کے مراسلے پر فوری آہ و بکا شروع ہو جاتی ہے، اسی طرح مذہبی حلقوں کا بھی یہی ذہن بن چکا ہے کہ کسی معصوم اور حقیقی سوال کے جواب میں فورا جھنجھلا اٹھتے ہیں۔ میرا نکتہ نظر یہ ہےکہ ایم کیوایم جیسی جماعت اگر گھٹیا اور چھوٹے مقاصد کے لیے مسلح جدوجہد کر سکتی ہے تو نیک...
  11. محسن حجازی

    تاسف میری استانی محترمہ رضائے الہی سے رحلت فرماگئیں

    انا اللہ و انا الیہ راجعون۔۔۔ اللہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔
  12. محسن حجازی

    بارک اوباما کی جیت

    سولہ آنے اور پچیس پیسے درست! :hatoff:
  13. محسن حجازی

    جہاد سے منہ پھیرنے والوں کا انجام

    جناب سب سے پہلے میں تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں۔ میرے سوال میں مخصوص نام نہاد 'لبرل' ذہنیت موجود نہیں بلکہ یقین جانئے میں پوری درد مندی سے یہ سوال کر رہا ہوں کہ چلئے قتال ہی سہی تو ان کارندوں کا ہی کیوں نہ کیا جائے۔ اگر ملک میں اس قدر 'انارکی' ہی پھیل جائے کہ غلط کام کرنے والے کو جان کا خوف لاحق...
  14. محسن حجازی

    بارک اوباما کی جیت

    جان مکین کو تو القاعدہ نے ہی مروا دیا۔ فرمایا کہ ہمارے واسطے جان مکین زیادہ بہتر ہیں :grin:
  15. محسن حجازی

    پاکستان کرکٹ بورڈ اور جیالوں کی ہوس

    بالکل! زرداری بے چارہ کیا کرے۔۔۔ وہ تو خود جاگیردار ہے۔۔۔ غیر جیالوں کو نکال باہر کیجئے۔ زرداری صاحب نے خود گھسائے ہوئے ہیں کسی نے مسلط تھوڑا ہی کیے ہیں۔ مولانا شکم السلطان سے لے کر ایم کیو ایم کے مسٹنڈے۔
  16. محسن حجازی

    جہاد سے منہ پھیرنے والوں کا انجام

    ایک سٹریٹیجک سوال ہے۔ اگر ان توپوں کا رخ فی الحال اندر کے دشمنوں کے خلاف کر لیا جائے تو کیسا ہے؟ مثلا ذخیرہ اندوز، کرپٹ سیاستدان ناااہل سرکاری کارندے وغیرہ۔ کیا کہتے ہیں؟
  17. محسن حجازی

    بارک اوباما کی جیت

    بارک اوباما کی جیت واضح نظر آ رہی ہے جبکہ بی بی سی نے تو سرخی بھی جما دی ہے: باراک اوباما امریکہ کے پہلے سیاہ فام صدر منتخب پاکستان کے لیے تو یقینی طور پر ان نتائج کے کوئی خاص اثرات نہیں ہوں گے تاہم دیکھنا یہ ہے کہ عالمی امن پر ان انتخابی نتائج کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
  18. محسن حجازی

    چاے

    زونی آپ کی بابت بھی سنتے ہیں کہ آپ چائے پیتی نہیں پھونکتی ہیں؟ یہیں بڑے مگ کا ذکر سنا تھا کہیں؟
  19. محسن حجازی

    تاسف میری خالہ کی وفات

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین
  20. محسن حجازی

    پاکستان کرکٹ بورڈ اور جیالوں کی ہوس

    لیکن ہمت بھائی لوٹ مار کی انتہا نہیں ہو گئی؟ پاکستان کی دوسرے نمبر کی سب سے بڑی کابینہ۔ ہر منافع بخش ادارے پر ایک جیالا۔
Top