السلام علیکم اہلیان محفل۔یہ شمشاد بھائی کتنی دیر سے اس طرف نہیں آئے۔
آج میں اس وقت اس لیے موجود ہوں کہ ابھی ابھی ڈسٹرکٹ الیکشن سیل سے آیا ہوں۔سب محکموں کا ایک ایک نمائیندہ موجود تھا اور محکمہ صحت کی نمائیندگی کا شرف مجھے حاصل ہوا۔
شمشاد بھائی موسم آج دو دن سے کافی بہتر ہے۔سردی کی شدت کم ہو گئی ہے۔ہر طرف الیکشن کی گہماگہمی ہے۔کہیں جئیے بھٹو ہے تو کہیں بھیج پاگارا ہے۔مقابلہ پی پی اور فنگشنل لیگ کے بیچ ہے