نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    اردو میں سنجیدہ موضوعات کی شدید کمی ہے۔ مذہب اور فکشن پر ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ میں نے بھی پچھلی ایک دہائی میں چند ایک ہی اردو کتابیں پڑھی ہیں۔
  2. محمد وارث

    وزیرِ اعظم عمران خان کے ’بے پردگی اور فحاشی‘ کو ریپ کی وجوہات قرار دینے والے بیان پر شدید تنقید

    بحث ہم چاہے جتنی مرضی کر لیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں ریپ اور بچوں کے خلاف بڑھتے ہوئے جنسی جرائم کے پیچھے کوئی ایک وجہ نہیں ہے بلکہ کئی ایک عوامل شامل ہیں، جن میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ: -ملک میں عمومی لا اینڈ آرڈر کی صورتحال۔ مجرموں کو کوئی بھی جرم کرتے ہوئے اس بات کا کسی حد تک اطمینان...
  3. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    کسی زمانے میں لوگ 'سمارٹ' ہوتے تھے اور ٹی وی اور ٹیلی فون بڑے بڑے اور بھدے، اب ٹی وی اور فون سمارٹ ہو گئے ہیں اور 'سمارٹ' لوگ ڈھونڈے سے نہیں ملتے، اللہ اللہ!
  4. محمد وارث

    تعارف تعارف

    خوش آمدید آصف صاحب۔
  5. محمد وارث

    آج کی دلچسپ خبر!

    وبا کے زمانے میں "رحمتوں" کی بارش، دنیا کے ارب اور کھرب پتی لوگوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ۔ پچھلے سال ہر سترہ گھنٹے بعد دنیا میں ایک ارب پتی کا اضافہ (یہ سب ارب پتی ڈالروں کے ارب پتی ہیں)۔ ایک سال میں امیر لوگوں کی دولت میں ریکارڈ پانچ ٹریلین ڈالر (پانچ ہزار ارب ڈالر) کا اضافہ۔ امیر، امیر تر...
  6. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    معروف ماہرِ اقتصادیات اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سابق گورنر، ڈاکٹر عشرت حسین کی کتاب: Governing the Ungovernable Institutional Reforms for Democratic Governance یہ کتاب بنیادی طور پر ڈاکٹر صاحب کی ایک اسٹڈی ہے، جس میں انہوں نے پاکستانی معاشی تاریخ کو دو بڑے حصوں میں تقسیم کیا ہے، ایک 1947ء سے...
  7. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    یہ بھی خوب طرفہ تماشا ہے: جنگ کی خبر لاڑکانہ میں پی پی سے مقابلہ، جے یو آئی نے پی ٹی آئی سے اتحاد کرلیا ۔ اے آر وائی کی خبر:
  8. محمد وارث

    پاکستان کا دورہ جنوبی افریقہ2021

    میرے خیال میں پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے میچ ریفری سے اسی قانون کے لیے بات کی تھی لیکن آفیشلی کوئی شکایت درج نہیں کروائی۔ جسطرح کی انہوں نے بات کی تھی اس طرح کا جواب میچ ریفری نے دے دیا کہ قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ جہاں تک فخر زمان کی بات ہے تو سراسر غلطی اس کی اپنی تھی، بچے کو بھی پہلی بات...
  9. محمد وارث

    نوابزادہ نصر اللہ خان: پھر شورِ سلاسل میں سرورِ ازلی ہے

    نواب صاحب کی ایک غزل بھی اس فورم پر موجود ہے: کتنے بے درد ہیں صَرصَر کو صبا کہتے ہیں
  10. محمد وارث

    پاکستان کا دورہ جنوبی افریقہ2021

    خواہ مخواہ ہی ڈی کاک کو ٹرول کیا جا رہا ہے، حالانکہ سراسر غلطی فخر زمان کی اپنی تھی، دھیان اور نظر فیلڈر پر رکھنے کی ضرورت تھی!
  11. محمد وارث

    تاسف سید عاطف علی بھائی کے بڑے بھائی کا انتقال پُرملال

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ افسوسناک خبر ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں اور سید صاحب اور دیگر لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں، آمین۔
  12. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تشنہ لب بر ساحلِ دریا ز غیرت جاں دہم گر بہ موج افتد گمانِ چینِ پیشانی مرا مرزا غالب دہلوی اگر دریا کی لہریں دیکھ کر میرے دل میں یہ شبہ بھی گزر جائے کہ دریا نے مجھے دیکھ کر پیشانی پر بل ڈال لیے ہیں تو میری غیرت کا یہ عالم ہے کہ پیاسا ساحل پر جان دے دوں گا مگر حلق تر نہ کروں گا۔ (مترجم مولانا...
  13. محمد وارث

    تعارف اپنا گریباں چاک

    خوش آمدید شان صاحب۔
  14. محمد وارث

    جلوہء دید پہ ہر آن ہے حیراں___

    کیا اچھے مصرعے ہیں، کیا خوب اشعار ہیں، کیا ہی عمدہ غزل ہے۔ کنجِ وحثت میں کھلا دفترِ امکاں مجھے لگا میری پچھلی ایک تہائی صدی کی زندگی جو میں نے ایک کمرے میں گزاری ہے وہ اس مصرعے میں سمٹ آئی۔ :) واہ واہ واہ۔
  15. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    خالی گراؤنڈیں دیکھ کر ہول اُٹھتے ہیں، کوئی کلاسی ڈرائیو لگتا ہے تو ہزاروں تالیوں اور سیٹیوں کے شور کی بجائے کسی کمنٹیٹر کی ٹھنڈی سی آواز آتی ہے، اب تو یہ بیماری ہماری جان چھوڑ ہی دے خدایا!
  16. محمد وارث

    پاکستان کا دورہ جنوبی افریقہ2021

    پاکستان نے باؤلنگ کا عمدہ آغاز کیا تھا اور 55 پر 4 آؤٹ کر لیے تھے لیکن اب بیٹسمین جم گئے ہیں۔ 31 اوورز میں 146 رنز 4 آؤٹ۔ پاکستان کے لیے میچ مشکل ہو رہا ہے۔
  17. محمد وارث

    پاکستانی روپیہ دنیا کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسی بن گئی

    ہر چیز میں ایک اعتدال ضروری ہوتا ہے اور یہی بات کرنسی ریٹ کے لیے بھی درست ہے۔ پاکستانی برآمدات پچھلے کچھ عرصے سے اچھا نتیجہ دے رہی ہیں لیکن اب روپیہ مضبوط ہونے سے اس کا اثر درآمدات پر تو آئے یا نہ آئے لیکن برآمدات پر فی الفور آنا شروع ہو جائے گا۔ ہر ایکسپوٹر کرنسی کی ایک حد کو سامنے رکھ کر...
  18. محمد وارث

    فارسی شاعری ذرہ ذرہ شد منور چون کشید از رخ نقاب۔ حضرت بو علی شاہ قلندرؒ

    "او" کے بغیر مصرعے کا وزن خراب ہوتا ہے، میرے پاس بھی جو برصغیر کا نسخہ ہے اس میں یہی غلطی ہے لیکن ایرانی نسخے میں جس کا اوپر میں نے عکس دیا اس میں مذکورہ مصرع درست ہے۔
  19. محمد وارث

    فارسی شاعری ذرہ ذرہ شد منور چون کشید از رخ نقاب۔ حضرت بو علی شاہ قلندرؒ

    یہ درست مصرع کچھ یوں ہے: بر درَد صد پردہ را گر بر رخِ او افگند یہ مصرع کچھ یوں ہے: عاشقاں را در شب اُو ہر گز نمی آید بخواب
  20. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    اپریل فول، 1938ء (بشکریہ۔ عقیل عباس جعفری، فیس بُک)
Top