نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    Bangladesh: Quest for Freedom and Justice by Kamal Hossain مشرقی پاکستان کی علیحدگی پر میرا مطالعہ جاری ہے۔ یہ کتاب ایک "معتدل" اور قانون دان بنگالی کی ہے۔ کمال حسین آج بھی بنگلہ دیش میں ایک اہم وکیل کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ساٹھ کی دہائی میں سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے پٹیشنوں سے مشہور ہوئے،...
  2. محمد وارث

    ورلڈ ٹیسٹ چمپئین شپ 2019-2021

    کرونا کی وجہ سے۔ ان کے بقول اس وقت ساؤتھ افریقہ میں جا کر کھیلنے میں رسک بہت زیادہ ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے یہ کہا تھا کہ ساؤتھ افریقہ اگر ان کے ملک میں آ کر کھیلنا چاہے تو وہ تیار ہیں لیکن اس پر ساؤتھ افریقہ والے تیار نہیں ہوئے۔
  3. محمد وارث

    ورلڈ ٹیسٹ چمپئین شپ 2019-2021

    آسٹریلیا نے مارچ میں ہونے والا ساؤتھ افریقہ کا ٹور کینسل کر دیا ہے، جس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمئن شپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر گئی ہے، جب کہ فائنل کے لیے دوسری ٹیم کا فیصلہ انگلینڈ کے انڈیا دورے کے نتائج پر منحصر ہے، گویا "انتہائی نازک صورتحال ہے"۔
  4. محمد وارث

    تبصرے کا اختیار

    بن جائیں صاحب پھر کوئی "ڈیٹ آٖف برتھ" نہیں پوچھے گا کہ یہاں کا گوشہ اطفال بھی لائبریری کی کنج میں ہے۔ :)
  5. محمد وارث

    تبصرے کا اختیار

    لائبریری کے زمروں میں صرف لائبریری کے رکن ہی پوسٹ کر سکتے ہیں، آپ ناظمین سے درخواست کر کے لائبریرین بن جائیں، اس کے بعد امید ہے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔
  6. محمد وارث

    علم قافیہ!

    ہمیں تو دکھ سکھ سے ہمیشہ محمد رفیع مرحوم کا شہرہ آفاق بھجن ہی یاد آتا ہے، "سکھ کے سب ساتھی، دکھ میں نہ کوئی"۔ :) باقی ایک پنجابی قافیہ بھی ہے "رُکھ" بمعنی درخت۔
  7. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آں کس کہ خبر یافت ز تو زو خبرے نیست ہر بے خبرے داد بعالم خبر از تو میر علی اصغر فصیحی وہ کہ جس نے تیری خبر پا لی اُس کے پاس تو کوئی خبر نہیں (کہ اُسے اپنی خبر بھی نہ رہی)، اور ہر بے خبر دُنیا کو تیری خبر دیتا پھرا۔
  8. محمد وارث

    لگتا ہے الیکشن کمیشن آئین سے نہیں کہیں اور سے ہدایات لے رہا ہے، جسٹس عیسیٰ

    یہ عجب 'جج گردی' ہے۔ تحریر اور تقریر میں مخفف استعمال کرنا ایک عام سی بات ہے لیکن جج صاحب غصے میں ہوں یا جھاڑیں پلانے کے موڈ میں ہوں تو کسی بات پر بھی پکڑ سکتے ہیں، اللہ اللہ ان کی شان۔
  9. محمد وارث

    جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان

    اس میچ میں ابھی کافی ٹائم باقی ہے اور میرےخیال میں فیصلے کے چانسز بہت زیادہ ہیں۔ آج تیسرے دن کے آخری گھنٹے میں تین وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کا پلڑا پھر کچھ بھاری ہو گیا ہے۔ کل کے دو سیشن کافی اہم ہونگے۔
  10. محمد وارث

    دعا میرے کرم فرماؤں کا شکریہ.

    آپ جیسی آئی ڈی اور رویوں (نِک، کاپی پیسٹ، ٹوئیٹر زدگی، سیاہ ست وغیرہ) کو عام طور پر یہاں ٹرول سمجھا جاتا ہے اور اسی طرح برتاؤ بھی کیا جاتاہے،شاید! ویسے آج کل ایسی کئی آئی ڈیز یہاں پائی جاتی ہیں۔
  11. محمد وارث

    جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان

    ساؤتھ افریقہ نے 158 رنز کی پاکستانی لیڈ صرف ایک وکٹ پر اتار لی ہے اور یوں ٹیسٹ میچ پھر برابری کی سطح پر آ گیا ہے۔ چوتھی اننگز میں 150 سے اوپر کا ٹارگٹ پاکستان کے لیے کافی مشکل بھی ثابت ہو سکتا ہے۔
  12. محمد وارث

    تعارف (نہیں) پوچھتے ہیں وہ کہ راحلؔ کون ہے

    ویسے آپ کا چنیدہ گانا ہماری جوانی کا ہے، اور جوانی کے نشے میں ہم بھی گنگنایا کرتے تھے، لیکن آج اس کا فارسی ترجمہ دیکھ کر بڑھاپے میں جوانی کا مزا یاد آ گیا۔ :)
  13. محمد وارث

    تعارف (نہیں) پوچھتے ہیں وہ کہ راحلؔ کون ہے

    باقاعدہ اور رسمی خوش آمدید احسن صاحب۔
  14. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    با گوشہ نشیناں بنشیں تا بنشینَد ہر فتنہ کہ برخاستہ در رہگذر از تو میر علی اصغر فصیحی گوشہ نشینوں کے پاس بیٹھ جا، تا کہ بیٹھ جائے ہر وہ فتنہ کہ جو تیری وجہ سے رہگزر میں اُٹھا ہے۔
  15. محمد وارث

    تعارف ناچیز کا کیا تعارف۔۔۔

    خوش آمدید عبدالرؤف صاحب۔
Top