گنتی میں بے شمار تھے کم کر دیے گئے
ابونثر (احمد حاطب صدیقی)
٭
صاحبو! یہ ذکرہے پچھلی صدی کی ساتویں دہائی کا۔
اور اے عزیزو! یہ نہ جانو کہ اِس دنیا میں بس ایک ہم ہی ’دقیانوس‘ رہ گئے ہیں۔ اب کے برس اکیس برس کی عمر کو پہنچ جانے والے یا اس سِن سے سِوا عمر جتنے لوگ ہیں، سب کے سب پچھلی صدی کے لوگ ہیں۔...