مجھے کہانی کی طوالت ۔۔ منظر کشی۔۔ قریہ قریہ ہیرو ، ہیروئن، ولن کو لیکر گھومنا۔۔ اورکوئی ایک خاص کردار ایسا ڈالنا جس کا کبھی کبھی ذکر آنے کے باوجود کہانی میں جان اس سے ہو ۔ محبت، نفرت، مزاح ، فکشن، جادو، روحانیت، عقلیت، کردار کی خامیاں و خوبیاں ۔۔ سب ایسے بیان کرتے ہیں کہ بلاشبہ حقیقت کا گمان ہوتا ہے