استادِ محترم مجھے رہنمای درکار ہے مجھے ابھی الف ب کا بھی نھیں پتہ تقطیع کیسے کرتے اگر کچھ مواد مل سکے تو ممنون ہوں گا
امید ہے کبھی کچھ اچھا بھی لکھوں گا
اب تو حد ہی ہو گئی ہے اتنی بے تکی شاعری ہوتی ہے کے جناب مرزا داغ فراق میر ہوتے تو شدت غم سے مر جاتے
محترم احمد فراز سے جو انتقام لیا گیا روحِ فراز تڑپ رہی ہو گی
اوپر سے اچھے کلام پر جو ستم ہوتا ہے وہ الگ ہے اگر غزل کے خالق کو بھی پڑھایا جاے تو مشکل ہی سے پہچان سکیں گے اپنے کلام کو
اپکی تحریر کے بعد میرا لکھنا کچھ بے معنی سا ہو گا پر گستاخی کرنے پر معذرت کرتا ہوں
بے شک ایسا ہی ہے جیسے آپ نے فرمایا
اب میرے جیسے جاہل کچھ سطریں لکھ کر سپونسر کر دیتے ہیں تاکہ زیادہ لوگ تک پہنچ جاے اب 100 میں 15 لوگ اس رمز سے آشنا ہوتے باقی لوگوں کو الٹے سیدھے شعر زیادہ پسند آتے ہیں
درد بڑھتا ہے دعا کرنے پر
صلہ مِلا یہ وفا کرنے پر
قرض ہی ہے غمِ جاناں مجھ پر
بڑھا جاتا ہے ادا کرنے پر
اک عجب سا جنوں ہو جاتا ہے
عشق کے جیسا نشہ کرنے پر
ناں گلہ ہے نہ شکایت تم سے
خوش ہوں میں تیرےجفاکرنے پر