کیلاش قبیلے کی تاریخ پر بھی مورخین کا اختلاف ہے۔ کیلاش خود کو بنیادی طور پر سکندر اعظم کی اولاد کہتے ہیں۔ ایک روایت کے مطابق سکندر اعظم کی افواج کے زخمی سپاہی اپنے اہل و عیال سمیت یہاں ٹھہر گئے تھے اور پھر وہیں سے یہ قبیلہ پرورش پاتا گیا۔ ایک دوسری روایت کے مطابق یہ لوگ دو سو سال قبل مسیح سے...