نتائج تلاش

  1. تلمیذ

    ادارہ فروغ قومی زبان، حکومت پاکستان-وادی اردو کی شمولیت

    تصاویر اور وڈیوز کے لئے شکریہ، راشد صاحب۔ کئی پڑھنے والے مجھ سے اتفاق کریں گے کہ ایسی باتیں پڑھ کر مزید جاننے کی اشتہا ء میں بے حد اضافہ ہو جاتا ہے۔
  2. تلمیذ

    قومی زبان اُردو اور پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے منشورات۔ ایک تجزیاتی مطالعہ

    میں تو حیران ہوں ممالک عرب کے دفتری نظام پر۔ آخروہ بھی تو کارزار حیات کے تمام شعبہ جات میں انتہائی کامیابی سےعربی زبان استعمال کر رہے ہیں۔ حتی کہ غیر ملکیوں پر بھی یہ قدغن ہے کہ وہ اپنی تمام ذاتی دستاویزات کا ترجمہ عربی میں کروا کر جمع کروائیں، تبھی وہ قابل قبول ہوں گی، ورنہ نہیں۔
  3. تلمیذ

    ادارہ فروغ قومی زبان، حکومت پاکستان-وادی اردو کی شمولیت

    ذرا اس ملاقات کی روئداد سےہمیں بھی سرفراز فرمائیے گا۔
  4. تلمیذ

    شاہ حسین سجن دے ہتھ بانہہ اساڈی

    کلر کھٹن کھوہڑی چینا ریت نہ گڈ وے اڑیا توجہ کرو، سرکار! محمد یعقوب آسی, فلک شیر,
  5. تلمیذ

    مبارکباد اردو محفل تو سدا آباد رہے ۔آمین

    یہ سب پڑھ کر خوشی ہوئی ہے۔ اور آپ کےدس ہزار مراسلات کی تکمیل نے اور زیادہ مسرور کیا۔ ہدیۂ تبریک قبول کریں۔ آپ محفل کےان اراکین میں سے ہیں جن کا مجھ سمیت تمام اراکین دلی طور پر احترام کرتے ہیں کیونکہ آپ کی باتیں سادہ مگرپُرکار ،خلوص سے لبریز اور دلوں پر براہ راست اثر کرنے والی ہوتی ہیں۔ اللہ...
  6. تلمیذ

    قومی زبان اُردو اور پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے منشورات۔ ایک تجزیاتی مطالعہ

    لیکن جناب، پہلے قانون سازی اور اس کی منظوری کی طرف تو کوئی قدم اٹھے۔ عملی نفاذ اور اس کے متعلقہ لوازمات تو بعد کی بات ہے۔ یہاں پر تو مقننہ اور اس کے کار پردازوں کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی پیش قدمی یا دلچسپی ہی نظر نہیں آرہی۔ اس طرف توجہ دلانے کے لئےاردوکا درد رکھنے والے اہل علم حضرات کے بس...
  7. تلمیذ

    ادارہ فروغ قومی زبان، حکومت پاکستان-وادی اردو کی شمولیت

    چیمہ صاحب، یہ کتاب ایسی ہے جسے پڑھ کر آپ کے علم میں انتہائی اضافہ ہوگا۔ راشدصاحب نے کافی محنت سے اس کے لئے مواد ڈھونڈا ہے۔ اورماضی قریب کے ایک جیّد لیکن فراموش شدہ عالم کے ذکر کو پھر سے زندہ کیا ہے۔ اللہ آپ انہیں جزائے خیر دے۔
  8. تلمیذ

    ادارہ فروغ قومی زبان، حکومت پاکستان-وادی اردو کی شمولیت

    راشد صاحب، یہ بات آپ کے علم میں شاید اب آئی ہے۔ لیکن آپ کی سائٹ بہت عرصہ پہلے سے ان کے اہم روابط والے صفحے پر موجود ہے۔ کیونکہ مجھے یاد ہے میں نے کئی ماہ پہلےان کی سائٹ کو تفصیل سے کھنگالاتھا (سرف کیاتھا)، تو۔ اس وقت یہ وہاں پرتھی۔ بہر حال یہ ہمارے لئے انتہائی فخر و انبساط کی بات ہے۔ اللہ آپ...
  9. تلمیذ

    پیشہ کےدوران جب آپ نے کٹھنائیوں کے باوجود ایمان داری سے کام کیا

    یہ مواقع سنگ دلی، حُب دنیا اور خوف خدا کے درمیان کشمکش کے ہوتے ہیں اور ذات باری کی توفیق اور فضل سے ہی بندہ اس گرداب سے نکل سکتا ہے۔
  10. تلمیذ

    ششم سے دہم جماعت تک نصاب آن لائن کر دیا گیا

    بادی النظر میں پالیسیاں تو تمام خوب اور مثبت ہوتی ہیں۔ اصل مقصد تو ان پر بطریق احسن عملدرآمد ہوتا ہے۔ بذریعہ کمپیوٹر تعلیم دور حاضر کی اشد ضرورت ہے۔ اب دیکھیں، وقت کے ساتھ اس پالیسی کے کیانتائج برآمد ہوتے ہیں۔ امید تو بہتری کی رکھنی چاہئے۔
  11. تلمیذ

    تعارف السلام علیکم

    وعلیکم السلام، محفل میں آپ کا خیر مقدم ہے، رفعت صاحب۔
  12. تلمیذ

    تاسف ًماں کی ھمارے ساتھ آخری رات

    دکھی احساس کی آنچ سے سلگتے ہوئے ان جملوں کا کیا جواب ہو سکتا ہے؟ اپنی والدہ مرحومہ کے آخری لمحات کا نقشہ میری آنکھوں کے سامنے آ گیا ہے اور ہٹ نہیں رہا۔ ماں! ماں ایک انمول ہستی ۔ ۔ ۔جس کے ساتھ ملاقات اب اگلے جہاں میں ہی ممکن ہے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ پاک سب کے بزرگوں کو جوار رحمت میں...
  13. تلمیذ

    ادیب و شعراءا کرام کے لیے ا " انٹرنیٹ سے آگاہی ،استعمال کا انعقادکامنصوبہ

    نہایت عمدہ خیال اور پیش قدمی ہے۔ جزاک اللہ! لیکن صرف ادیب و شعرا کرام کے لئے ہی کیوں ،صاحب؟ بلا تمیز فن و ہنر ،عا م لوگوں کو مستفید ہونے کا موقع دیجئے نا۔
  14. تلمیذ

    تعارف تعارف

    محفل پر آپ کا خیر مقدم ہے، چودھری صاحب۔
  15. تلمیذ

    ایرانی ارب پتی کو پھانسی

    یہ پنجابی زبان ہے اور سکھ گورو بابانانک کاقول ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ نانکا!بُرےکام کانتیجہ اس جہاں اور اگلے جہاں دونوں جگہ خراب ہی ہوتا ہے۔
  16. تلمیذ

    مبارکباد بیٹے کے لئے دُعا کی درخوا ست

    اسکول کی سطح پر اول آنا بھی بڑی بات ہے، اگر مناسب حوصلہ افزائی ہوتی رہی تو برخوردار انشاءاللہ اور آگے جائے گا۔ ابھی تو اس کا آغاز ہے۔ اس کو مطالعے کی طرف رغبت دلائیں۔ بہر حال خوشی اور شکر کا مقام ہے۔
  17. تلمیذ

    تعارف ٍقطرہِ دل را یکے گوہر فتاد

    محفل پر آپ کا خیر مقدم ہے، آصف صاحب۔
  18. تلمیذ

    ایرانی ارب پتی کو پھانسی

    مندی کمیں نانکا جگ تگ مندا ہو!
Top