ماشاءاللہ!
اور فی زمانہ کتاب کی جگہ موبائل فون نے لے لی ہے جن کے لئے نوجوان اتنے حساس ہیں کہ کھانے کے دوران لقمہ منہ میں جائے نہ جائے، میسیج کا جواب فورا جانا چاہئے۔ جیسے اگر ذرا بھی تاخیر ہو گئی تو نہ جانے کون سی قیامت آ جائے گی۔
بہت اعلی، جناب۔ قافیہ عمدہ چنا ہے۔
خوباں کھڑے ہوئے ہیں خجِل تیرے سامنے
ہرجا تو آفتاب شمائل ہے جلوہ گر
میرے خیال میں’خجل‘ میں ج کسر کی بجائے فتح کے ساتھ ہوتی ہے۔ واللہ اعلم۔
(اگر میں غلطی پر ہوں، تو پیشگی معذرت)
دائیوو میں نام نہاد ’امارت‘ اور احساس برتری کی مریض خواتین کے قصے پہلے بھی اخباروں میں رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اگر وہ ذرا اخلاق سے کام لے کر کہتیں’بھائی ذرا سیٹ آگے کرلیں ‘، تو بات آگے نہ بڑھتی۔