نتائج تلاش

  1. خاور بلال

    تاریخ قرآن مجید از ڈاکٹر محمد حمید اللہ مرحوم

    سوال ٥: خواتین کے مبعوث ہونے کے متعلق اپنی تحقیق سے مطلع فرمائیں تو ممنون ہوں گا۔ جواب: قرآن مجید میں ایک آیت ہے کہ خدا نے مردوں کو نبی بناکر بھیجا ہے۔ اور عورت کو نبی بناکر بھیجنے کا اس میں کوئ ذکر نہیں ہے لیکن جیسا کہ میں نے اپنی تقریر میں ابھی ذکر کیا تھا کہ یہودیوں کے ہاں عورت کے نبی...
  2. خاور بلال

    تاریخ قرآن مجید از ڈاکٹر محمد حمید اللہ مرحوم

    سوال ٢ مع جواب: میں سمجھتا ہوں کہ اس کے بعد میں دوسرے سوالوں پر توجہ کرسکتا ہو۔ ایک سوال حروف مقطعات کے متعلق ہے۔ یعنی قرآن مجید میں بعض جگہ الفاظ نہیں ہیں بلکہ حروف ہیں مثلاً الم، حم، عسق، وغیرہ۔ معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود ان الفاظ کی کبھی تشریح نہیں فرمائ۔ اگر رسول...
  3. خاور بلال

    تاریخ قرآن مجید از ڈاکٹر محمد حمید اللہ مرحوم

    سوالات و جوابات برادران کرام: خواہران محترم السلام علیکم سوالات کی ایک خاصی تعداد جمع ہوئ ہے۔ اس سے محسوس ہوتا ہے کہ میری تقریر کو توجہ کے ساتھ سنا گیا ہے۔ اسی وجہ سے کئ سوالات ذہنوں میں پیدا ہوئے ہیں۔ میں کوشش کروں گا کہ اپنی بساط کے مطابق ذہن میں جو جواب آئے وہ آپ سے عرض کروں۔ ظاہر ہے کہ...
  4. خاور بلال

    تاریخ قرآن مجید از ڈاکٹر محمد حمید اللہ مرحوم

    حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے میں اس طرح قرآن مجید کی تدوین ہوئ اور اس کو ایک کاتب وحی حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نگرانی میں انجام دیا گیا۔ یہ بات بھی نہ بھلائیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت کم از کم پچیس حافظ موجود تھے جن میں سے کچھ انصار تھے اور کچھ...
  5. خاور بلال

    تاریخ قرآن مجید از ڈاکٹر محمد حمید اللہ مرحوم

    جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوگئ تو شروع میں قرآن مجید کی طرف کسی کی توجہ مبذول نہ ہوئ۔ لوگوں کے پاس جو کچھ موجود تھا اس کو نماز میں پڑھا کرتے تھے اور اس کا احترام کرتے تھے لیکن پھر ایسا واقعہ پیش آیا جس نے نہ صرف اسلامی حکومت بلکہ تمام مسلمانوں کو مجبور کردیا کہ وہ قرآن مجید کی طرف...
  6. خاور بلال

    تاریخ قرآن مجید از ڈاکٹر محمد حمید اللہ مرحوم

    اسلامی روایات (Tradition) کے سوا دنیا کی کسی قوم نے اپنی مذہبی کتاب کو محفوظ کرنے کے لیے یہ اصول کبھی اختیار نہیں کیے تھے۔ یہ چیزیں قرآن مجید کی تدوین کے سلسلے میں عہد نبوی میں ہی پیش آئیں مگر اسی پر اکتفا نہیں کیا گیا۔ ایک اور چیز کی بھی شروع ہی سے ضرورت تھی۔ قبل اس کے کہ میں اس کا ذکر کرو،...
  7. خاور بلال

    تاریخ قرآن مجید از ڈاکٹر محمد حمید اللہ مرحوم

    قرآن مجید کی تبلیغ و اشاعت کے متعلق قدیم ترین ذکر ابن اسحٰق کی کتاب المغازی میں ملتا ہے۔ یہ کتاب ضائع ہوگئی تھی لیکن اس کے بعض ٹکڑے حال ہی میں ملے ہیں اور حکومت مراکش نے ان کو شائع بھی کیا ہے۔ اس میں ڈیڑھ سطر کی ایک بہت دلچسپ روایت ہے، جسے ابن ہشام نے اپنی سیرۃ النبی میں معلوم نہیں کس بناء پر یا...
  8. خاور بلال

    تاریخ قرآن مجید از ڈاکٹر محمد حمید اللہ مرحوم

    اب ہم یہ دیکھیں گے کہ قرآن کس طرح محفوظ حالت میں ہم تک پہنچا ہے۔ اولاً میں اس کی زبان کےبارے میں کچھ عرض کروں گا۔ یہ عربی زبان میں ہے۔ اس آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کتاب کے لیے عربی زبان کا انتخاب کیوں ہوا؟ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ زبانیں رفتہ رفتہ بدل جاتی ہیں۔ خود اردو زبان کولیجئے۔ اب سے...
  9. خاور بلال

    تاریخ قرآن مجید از ڈاکٹر محمد حمید اللہ مرحوم

    توریت کے بعد مسلمانوں میں عام طور پر زبور کا نام لیا جاتا ہے اور ہمارا تصور یہ رہا ہے کہ یہ بھی توریت اور انجیل ہی کی طرح ایک مستقل کتاب ہے۔ لیکن عہد نامہ عتیق (Old Testament) میں جو چیز حضرت داؤد علیہ السلام کی طرف منسوب ہے اور جس کو وہ سام Psalm یعنی زبور کے نام سے موسوم کرتے ہیں اس میں صرف...
  10. خاور بلال

    تاریخ قرآن مجید از ڈاکٹر محمد حمید اللہ مرحوم

    ہندوستان میں بھی کچھ دینی کتابیں پائ جاتی ہیں۔ اور ہندوؤں کا عقیدہ ہے کہ یہ خدا کی طرف سے الہام شدہ کتابیں ہیں۔ ان مقدس کتابوں میں دید، پران، اپنشد اور دوسری کتابیں شامل ہیں۔ یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ سب کتابیں ایک ہی نبی پر نازل ہوئی ہیں۔ ممکن ہے متعدد نبیوں پر نازل ہوئ ہوں، بشرطیکہ وہ نبی ہوں، ان...
  11. خاور بلال

    تاریخ قرآن مجید از ڈاکٹر محمد حمید اللہ مرحوم

    تاریخ قرآن مجید محترم صدر، محترم وائس چانسلر، برادران و خواہران محترم! السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ قرآن مجید ایک ایسا موضوع ہے جس کے بہت سے پہلو ہیں اور ایک گھنٹے کے مختصر وقت میں یہ ممکن نہیں کہ ان سارے پہلوؤں پر روشنی ڈالی جاسکے۔ اس لیے صرف اس کے ایک پہلو یعنی تدوین قرآن مجید کی...
  12. خاور بلال

    تاریخ قرآن مجید از ڈاکٹر محمد حمید اللہ مرحوم

    زیرِ نظر مضمون "تاریخ قرآن مجید" دراصل اس سلسلے کا پہلا لیکچر ہے جو آج سے ستائیس سال پہلے ڈاکٹر محمد حمید اللہ (مرحوم) نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں مسلسل بارہ روز متعدد اسلامی موضوعات پر دیے تھے۔ کچھ مصنف کے بارے میں ڈاکٹر محمد حمید اللہ صاحب 1908ء کو علوم اسلامیہ کے گہوارے حیدر آباد...
  13. خاور بلال

    غبارِ خاطر

    اگر جویریہ سسٹر پروف کریں تو سمجھ لیں‌کہ دو دفعہ پروف ہوچکا ہے۔ ان کی پروف کی دگنی طاقت کا تو میں‌یقین سے کہہ سکتا ہوں۔
  14. خاور بلال

    جادہ و منزل مکمل

    تو کتاب بالآخر منظر عام پر آگئ۔ اس میں میرا بھی کچھ حصہ ہے وہ اسطرح‌ کہ جب بھی فہد بھائ سے رابطہ ہوتا تھا میں انہیں غیرت دلاتا تھا کہ جلد سے جلد پروف مکمل کرو;) فرحت کیانی اور شمشاد بھائ کو بھی مبارکباد
  15. خاور بلال

    القلم مہوش علی فونٹ

    شائستہ کو رضیہ سے سبق سیکھنا چاہیے
  16. خاور بلال

    مسلمان معاشرے میں اقلیتوں کے حقوق کیا ہیں ؟

    خلیفہ صاحب اگر آپ کو یہ گفتگو اچھالنے کا بہت شوق ہے تو کم از کم اس دھاگے کو معاف کردیں۔ اس بات پر اتفاق ہوچکا تھا کہ غیر متعلقہ بات مزید اس دھاگے پر نہیں ہوگی۔
  17. خاور بلال

    القلم مہوش علی فونٹ

    ریکارڈ پر تو آپکا ایک بھی ووٹ نہیں اگر جعلسازی کی اجازت تھی تو ہمیں کیوں نہ بتایا ہم دو سو ٹھپے لگواکر اس فونٹ کو اپنے نام کروالیتے :grin: خیر مہوش بھی اپنی ہی بہن ہیں ذرا لڑاکا ہیں تو کیا ہوا۔
  18. خاور بلال

    مسلمان معاشرے میں اقلیتوں کے حقوق کیا ہیں ؟

    میں یہاں پر مذکورہ مسئلے سے متعلق ڈاکٹر حمید اللہ صاحب کے لیکچر سے اقتباس پیش کررہا ہوں۔ یہ لیکچرز مارچ 1980 میں متعد اسلامی موضوعات پر، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں مسلسل بارہ روز دئیے گئے تھے جس کے لیے ڈاکٹر محمد حمید اللہ صاحب (مرحوم) پیرس سے تشریف لائے تھے۔ ان لیکچرز کا مجموعہ "خطبات...
  19. خاور بلال

    مسلمان معاشرے میں اقلیتوں کے حقوق کیا ہیں ؟

    قرآن فہمی میں اصحاب سے بریت کے متعلق تو میں نے بات ہی نہیں کی بس اتنا کہا ہے کہ قرآن و سنت کے مقابل اگر کوئ عمل کسی صحابی سے ثابت ہوتو وہ دین میں حجت نہیں‌ ہوسکتا۔ بہر حال موضوع کا تقاضہ یہی ہے کہ اس بات کو یہیں ختم کردیا جائے۔
  20. خاور بلال

    مسلمان معاشرے میں اقلیتوں کے حقوق کیا ہیں ؟

    خرم صاحب اگر آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ “اسلام میں مملکت کے قیام اور اس کے نظم و نسق سے متعلق کوئ متعین ضابطہ موجود نہیں“ تو یہ بالکل الگ موضوع ہے اور اسے اس دھاگے میں شروع نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ دھاگا اقلیتوں کے حقوق سے متعلق اسلامی احکامات جاننے کے لیے کھولا گیا ہے۔ اسلامی تعلیمات کے زمرے...
Top