نتائج تلاش

  1. خاور بلال

    وعلیکم السلام مزاج اچھے ہیں الحمدللہ اس طرح کے اشتہارات میں گول مٹول سی جو اردو لکھی نظر آتی ہے...

    وعلیکم السلام مزاج اچھے ہیں الحمدللہ اس طرح کے اشتہارات میں گول مٹول سی جو اردو لکھی نظر آتی ہے وہ ہاتھ کی کیلیگرافی ہوتی ہے۔ جسے اسکین کرکے ویکٹرائز کرلیا جاتا ہے۔ ویکٹر میں منتقل ہوجانے پر اگر ضرورت ہوتو معمولی سی نک سک درست کرنی پڑتی ہے۔ یعنی اکیلے گرافک ڈیزائنر کے بس کی بات نہیں بلکہ ایک...
  2. خاور بلال

    شمار کا خمار۔۔۔ محسن حجازی

    یا الٰہی افغانوں کو عدل و انصاف فراہم کرنے کے دعوے وہ کررہے ہیں کہ جو آئے دن کی کاروائیوں میں معصوم افغان بچوں اور خواتین کا خون کرنے سے ذرا نہیں شرماتے۔ جب بھی کوئ کاروائ ہوتی ہے تو یہ خبر آتی ہے کہ چند دہشت گرد اور کچھ عام افراد ہلاک ہوئے۔ یہ تو افغانستان میں ابھی میڈیا کی رسائ بہت کم ہے ورنہ...
  3. خاور بلال

    عابدہ پروین نہیں نگاہ میں منزل تو جستجو ہی سہی۔ عابدہ پروین

    بہت اچھے۔ فیض کا کلام تو آدمی کو کسی اور ہی دنیا میں پہنچادیتا ہے۔
  4. خاور بلال

    دلہن اسپیشل اور ساتھ ہی ایک سوال بھی

    خواتین سے ایک بات پوچھنی ہے دلہن بنانے کے لیے لڑکی کو کئ گھنٹوں تک میک اپ کی بھٹی سے گزارا جاتا ہے جس کے بعد اسے پہچاننا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ ہماری کزن بیوٹی پارلر سے باہر آئیں تو ہمیں بھی شک ہونے لگا کہ شاید ہماری کزن سے ملتی جلتی یہ کوئ اور خاتون ہیں۔ تو اتنی سخت مشقت خواتین کیوں کرتی ہیں؟ کیا...
  5. خاور بلال

    گرافکس کلک ۲۰۰۰ سے کورل ڈرا ایکس ۳ تک!

    میں نے وسٹا پر کلک انسٹال کرنے کی کوشش کی لیکن نہیں‌ ہوا۔ سیٹ اپ ایگزی پر ڈبل کلک کرنے سے سیٹ اپ لانچ نہیں ہوتا۔ کیا یہ صرف ایکس پی کے لیے ہے؟
  6. خاور بلال

    ایک آیڈیا

    اچھا آئیڈیا ہے لیکن مزہ تب آئیگا جب ڈاکومینٹریز بھی جاندار ہوں اور اچھے ویڈیو پرنٹ کے ساتھ ہوں۔ میرے خیال میں یہ کام تین یار چار مرحلوں میں‌تقسیم ہوگا۔ سب سے پہلے تو انگریزی سے اردو میں ترجہ پھر ایک اچھی آواز والے صاحب یا خاتون اسے ریکارڈ کریں گے سوم ایک آڈیو انجینئرکی ضرورت پڑے گی جو اس...
  7. خاور بلال

    ایمان ملکی کا آرٹ

    بہت ہی شاندار مصوری ہے۔ شکریہ تعبیر بہن اسے یہاں‌ پیش کرنے کا۔ ان تصاویر سے متاثر ہوکر میں نے سرچ کیا تو ان کی آفیشل ویب مل گئ http://imanmaleki.com ویب کے فارسی حصے میں جاکر دیکھا تو معلوم ہوا کہ درست نام ایمان مَلِکی ہے۔
  8. خاور بلال

    ڈر اور خوف کیا ہیں....؟ تجزیہ نگار حاضر ہوں

    بندوق سے گولی چلاتے وقت آپ ایک زوردار آواز کے لیے تیار ہوتے ہیں اسی لیے آپ آسانی سے سہہ لیتے ہیں۔ لیکن دوسری صورت میں جب انسان کسی آواز کے لیے تیار نہیں ہوتا اور اچانک کوئ تیر آواز یا پٹاخہ بھی پھٹے تو اچھل پڑتا ہے، بعض اوقات تو دل پر اثر ہوتا ہے۔ میرے خیال میں تو یہ خوف نہیں بلکہ ایک ایسا امر...
  9. خاور بلال

    کیا کسی طریقے سے پرویز مشرف کی واپسی ممکن ہے؟

    آج زرداری جو کچھ ہے وہ مشرف صاحب کی پالیسی کا ہی مرہونِ منت ہے۔ دنیا کے جانے مانے چوروں، لٹیروں اور قومی مجرموں کو معافیاں دلواکر مشرف صاحب نے پاکستان آنے کی دعوت دی اور اسی کے نتیجے میں یہ سب ہوا ہے۔ شوکت عزیز کو مسند پر بٹھادیا گیا جس نے لفظوں کے پکوڑے تل تل کر قوم کو یقین دلایا کہ ہم ترقی...
  10. خاور بلال

    دل دل پاکستان ، جان جان کشمیر

    سید علی گیلانی اتنی پیرانہ سالی میں پاکستان آتے اور یہاں کی بے حسی اور مردنی کیفیت دیکھ لیتے تو یقینا برداشت نہ کرپاتے۔ میں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ انہیں پاکستان آنے کی اجازت نہ ملی۔ پاکستان کے متعلق جو خوش گمانی وہ رکھتے ہیں وہ بڑے دل گردے کا کام ہے۔ آج کل تو پاکستان کے اپنے مکین پاکستان کے...
  11. خاور بلال

    علمائے اہل سنت اور جہاد

    میرے خیال میں آپ تحریک آزادی کشمیر کی نہیں بلکہ جہادِ کشمیر کے نام پر پاکستان میں کھلنے والی ڈھیر ساری دکانوں کی بات کررہے ہیں اور آپ کا کہنا شاید یہ ہے کہ اہل سنت کو اس دکانداری سے کیوں محروم کیا گیا۔ آپ کی شکایت درست ہے۔ اس منڈی میں اہلِ سنت کو بھی ایک دکان ملنی چاہیے تھی تاکہ دیگر مخالف...
  12. خاور بلال

    علمائے اہل سنت اور جہاد

    ہمارے دور کے صوفیوں نے تصوف کو ایسی آلائشوں سے آلودہ کردیا ہے کہ انہیں دیکھ کر اب یقین نہیں آتا کہ کسی دور میں صوفیا نے جہاد کیا ہوگا۔ ورنہ حقیقت میں دینِ اکبری کو چیلنج کرنےاور اس کے خلاف جہاد کرنے والے طاقتور ترین شخص “مجدد الف ثانی رح“ صوفی ہی تھے۔ سائبیریا میں روسی استبداد کو جس نے سب سے...
  13. خاور بلال

    کر اچی کو جہادی مدرسوں نے گھیر لیا، ہمارے علاقوں پر حملہ ہو اتو بھر پور دفاع کر ینگے۔

    وعلیکم السلام بہت شکریہ خرم صاحب یاد کرنے کا۔ ایک ہفتے کی چھٹی پر گھر گیا ہوا تھا۔ دورانِ سفر ایک پاکستانی ڈاکٹر سے ملاقات ہوئ جو امریکی شہری بھی تھے ان سے بات کی تو پتہ چلا کہ وہ بھی کراچی والوں سے خائف ہیں۔ بتاتے ہیں کہ وہ ڈیفینس میں رہتے ہیں جو پڑھے لکھوں کا علاقہ کہلاتا ہے۔ پچھلے الیکشن...
  14. خاور بلال

    کر اچی کو جہادی مدرسوں نے گھیر لیا، ہمارے علاقوں پر حملہ ہو اتو بھر پور دفاع کر ینگے۔

    الطاف بھائ کو لندن میں بیٹھ کر بیانات کی کیچڑ اچھالنے کا بہت شوق ہے۔ انہیں ہر کچھ عرصے بعد ایک بڑا خطرہ کراچی پر منڈلاتا ہوا نظر آتا ہے۔ کراچی الطاف بھائ کے والد صاحب کا نہیں ہے بلکہ یہاں رہنے والوں کا ہے۔ اور یہاں رہنے والوں میں مہاجر، سندھی، بلوچ، پنجابی، کشمیری اور سب سے بڑی تعداد میں پٹھان...
  15. خاور بلال

    سحر افطار اور ہمارا دستر خوان

    حیرت ہے چونسا آم ابھی تک مل رہا ہے وہاں۔ یہاں‌قطر میں تو ڈھنگ کے پاکستانی آم آئے ہی نہیں اور آئے بھی تو مجھے تلاش کے باوجود نہ مل سکے۔ اس دفعہ کافی پریڈ کی میں نے آموں کی خاطر لیکن حسرت ہی رہ گئ۔
  16. خاور بلال

    امریکہ ، طالبان یا کوئی تیسرا راستہ

    افیون ہوتی ہی ایسی چیز ہے کہ آدمی کو ساتویں آسمان پر پہنچا دیتی ہے اور وہ اپنی اوقات بھول جاتا ہے۔ اب خود ہی دیکھیے کہ جب سے ہماری قوم نے "سب سے پہلے پاکستان" کی افیون چاٹی ہے انہیں نہ خدا یاد رہا اور نہ انسانیت کے تقاضے۔ ہوش و حواس سے ایسے عاری ہوئے کہ اپنے ہی پیروں‌ پر کلہاڑیاں‌چلاتے رہے۔...
  17. خاور بلال

    تعارف سارہ پاکستان۔ خوش آمدید!

    خوش آمدید کہنا بھول گیا تھا۔ خوش آمدید بہن
  18. خاور بلال

    تعارف سارہ پاکستان۔ خوش آمدید!

    میرے خیال میں دونوں خواتین کا آپس میں Armageddon (ہرمجدون) کروالیا جائے۔ باقی رہ جانے والی خاتون کو ہم محسن کی بہن تسلیم کرلیں گے۔
  19. خاور بلال

    نئی دہلی یکے بعد دیگرے 7 بم دھماکوں سے لرز اٹھا۔

    سیمی دہشت گرد تنظیم نہیں ہے انڈیا میں‌ پہلے بھی کئ دفعہ سیمی کو ملوث کرنے کی کوشش کی گئ جبکہ عدالت میں ان پر کوئ جرم ثابت نہ ہوا۔ انڈیا اس وقت کشمیر میں شروع ہوئ بغاوت کے سر بھی منڈھ سکتا ہے ان دھماکوں کو۔ اس طرح کے دھماکوں میں زبردستی کسی مسلمان تنظیم کو ملوث کرنا انڈیا کا کلچر ہے
  20. خاور بلال

    موجودہ تنازع پر امریکہ کا مقدمہ

    اب تک یہ شور مچایا جاتا رہا ہے کہ طالبان پاکستان اور امریکہ کے مشترکہ دشمن ہیں۔ لیکن مذکورہ بالا پیغام کے مطابق حقانی گروپ صرف امریکہ کے دشمن ہیں وہ پاکستان کے خلاف نہیں۔ امریکہ سے دشمنی انہیں‌ہونی بھی چاہیے ظاہر ہے امریکہ ان کے ملک پر قابض‌ ہے۔ امریکا کے ہاتھوں‌ پر افغان قوم کے معصوموں‌ کا خون...
Top