نتائج تلاش

  1. خاور بلال

    ’پاکستان کے اندر بھی کارروائی ضروری ہے‘ امریکی کمانڈر

    جارحانہ پالیسی سے پہلے دفاعی پالیسی کا نمبر آتا ہے لیکن یہ ہے کہاں پاکستان کی۔ کیا آپ کو لگتا ہے کہ پاکستان نے ابھی تک کہیں‌دفاع کیا ہو؟ موجودہ پالیسی کو صرف جوتے چاٹنے کی پالیسی کہا جاسکتا ہے۔ جارحیت تو بہت دور کی بات ہے اگر ہم صرف اپنی عزت نفس ہی بحال کرلیں‌اور فیصلوں‌کی گھڑی میں ڈکٹیشن لینے...
  2. خاور بلال

    فلاحی کاموں کی آڑ میں قبضہ مافیا

    اٹھائس سال عمر اور چار بچے؟
  3. خاور بلال

    حکومت کی اجازت کے بغیر نیٹو حملوں کا ازخود جواب نہیں دے سکتے۔ ائیر چیف

    کیا آپ کو معلوم نہیں کہ پاکستان آرمی اس وقت جہاد بالشعور کررہی ہے اور اس جہاد میں‌ہر وہ کام منع ہوتا ہے جس میں آزمائش کے معمولی سے بھی امکانات ہوں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ پسِ پردہ پاک آرمی نے ہی یہ پروگرام بنایا ہوکہ امریکا کے ذریعے حملے کروائے جائیں اس سے سانپ بھی مرجائے گا اور لاٹھی بھی نہیں ٹوٹے...
  4. خاور بلال

    سندھ کے کھربوں روپے مالیت کے اثاثوں کی فروخت صوبے کے خلاف منظم سازش ہے، الطاف حسین

    الطاف بھائ کو سندھ سے اتنی ہمدردی ہے تو یہاں آکر یہ بات کریں دور سے بھڑکیں‌مارنے کا کیا فائدہ۔ الطاف بھائ نے ساری زندگی نفرت بھڑکا کر جو سندھ کا نقصان کیا ہے وہ کم ہے کیا۔ اگر واقعی کسی کو سندھ کا فائدہ عزیز ہے تو اسے چاہیے کہ معدنی ذخائر سے پہلے ایم کیو ایم کی فروخت کا منصوبہ بنائے اور جلد سے...
  5. خاور بلال

    وزیرستان میں امریکی حملہ

    احتجاج ہی تو ہوتا رہا ہے آج تک۔ مجھے ایک نئ بات معلوم ہوئ ہے اس سلسلے میں‌ کہ ہمیں اس کڑے وقت میں جہاد بالشعور کرنا چاہیے یہ جدید دور ہے تو ہمیں بھی کچھ جدت اختیار کرنی چاہیے۔ وہی پرانی سر اٹھانے کی باتیں، حق کی خاطر آزمائش سہنے کی باتیں اس دور میں کہاں۔ ابھی ہمیں‌ دیوار سے لگا کانپنے دیں‌ جب...
  6. خاور بلال

    واہ کینٹ میں خود کش حملہ

    تو خواتین و حضرات! “جہاد بالشعور“ آج کل اس طرح ہو رہا ہے کہ جس کا جی چاہتا ہے منہ اٹھا کے عہدِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئ واقعہ بغیر جزئیات و تفصیلات کے پیش کرتا ہے اس میں تھوڑی سی “کریکشن“ کرکے اسے اپنے خود ساختہ نظریے سے میچ کرتا ہے اور پھر ڈھٹائ کے ساتھ اپنی بزدلی کو خدا کے رسول صلی اللہ...
  7. خاور بلال

    باجوڑ میں قبائلیوں کا طالبان کے خلاف اقدام

    حوصلہ افزا خبر ہے۔ اگر انتہا پسندی کے اس مسئلے پر قابو پالیا جائے تو یہ انتہائ خوشی کی خبر ہے۔ لیکن ابھی صرف خبر ہے اور عملی طور پر اس میں سخت دشواریاں ہوں‌گی۔ لیکن بہتری کی طرف پہلا قدم تو ہے۔ لیکن اصل مسئلہ حل کرنے کے لیے ہمیں‌اپنی پالیسی تبدیل کرنی ہوگی۔ ہم ایک طبقے کو پال پوس کر خود ہی بڑا...
  8. خاور بلال

    واہ کینٹ میں خود کش حملہ

    یہ تو انہوں نے بتادیا کہ فتنے کی اصل جڑ امریکا ہے لیکن یہ نہ بتایا کہ آج قبائلی جو پاکستان سے نفرت اور دشمنی پر مجبور ہوئے ہیں اس میں پاکستان کا کیا کردار رہا۔ ظاہر ہے ایسی باتیں تو ضرور چھپانی چاہئیں جن سے مسائل حل ہونے کے امکانات ہوں کیونکہ مسئلہ حل ہوگیا تو خون کیسے بہے گا۔ میں نے بچپن میں...
  9. خاور بلال

    واہ کینٹ میں خود کش حملہ

    بقولے مہوش، طالبان کا بیج امریکہ نے بویا تھا اور اس فصل کو اگانے، پال پوس کر بڑا کرنے میں پاکستان نے پوری مدد کی تھی۔ اگر ان کی بات کچھ دیر کے لیے مان لی جائے تو اس کا سادہ مطلب یہ ہے کہ طالبان سے بڑے مجرم تو وہ ہیں جنہوں نے طالبان کا بیج بویا۔ یعنی ہمیں طالبان سے پہلے امریکہ اور آئ ایس آئ کا...
  10. خاور بلال

    ہماری غیرتوں کا ایک اور جنازہ

    پہلے پاکستان سے عافیہ کو خریدا، پھر برسوں اس پر جبر اور وحشت مسلط کرکے اپنی "مردانگی" کا نشانہ بنایا۔ اور اب جب کہ ساری دنیا میں‌عافیہ کی ڈھونڈ مچی اور امریکا پر شک کا اظہار کیا گیا تو اسے عدالت میں پیش کردیا۔ آخر امریکا آسمانی ملک ہے تو اس کی عدالت بھی آسمانی ہی ہوگی۔ تو اس کا مطلب اسے انصاف...
  11. خاور بلال

    واہ کینٹ میں خود کش حملہ

    ممکن ہے حامد میر کا تجزیہ غلط ہو، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ دہشت گردی کی نام نہاد جنگ میں وہ امریکا کا اس طرح حامی نہ ہو جیسا آپ چاہتی ہیں اور طالبان یا قبائلیوں کے لیے نرم گوشہ رکھتا ہو۔ لیکن آپ کو تو ہر اس رائے کو ٹھکرانے اور جھوٹ قرار دینے کی لت ہے جو آپ کی منطق سے ٹکراتی ہو۔ صرف ایک مثال یہ ہے کہ...
  12. خاور بلال

    واہ کینٹ میں خود کش حملہ

    “یہود و نصاریٰ کو دوست نہ بناؤ وہ باہم دوست ہیں ایک دوسرے کے“ میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ اتنے صریح کلمات محض وقتی ہٹ دھرمی اور عارضی ضد کے جواب میں نہیں آسکتے۔ اگر آپ اس جملے پر غور کریں تو اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ایک فیصلہ کن جملہ ہے۔ اس کا مطلب مجھے یہ سمجھ آتا ہے کہ بحیثیتِ ملت یہود اور نصاریٰ...
  13. خاور بلال

    امریکہ بہادر

    افغان اہلکاروں‌ نے انہیں‌کراچی سے کیسے گرفتار کرلیا؟ بہت عرصہ قبل ان کی کراچی سے گمشدگی کی خبر پاکستانی اخبارات میں آئ تھی۔ ان کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ انہوں‌ نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے یہی ظاہر کیا کہ وہ کچھ دنوں‌ میں آجائے گی اس کا کیا مطلب ہے؟ پاکستان سے کوئ بھی اچانک غائب...
  14. خاور بلال

    سمر کیمپ کی تصاویر

    چشمے نے سوچا ہوگا کہ فہد صاحب تو نہاتے نہیں کم از کم میں‌ہی نہا لوں۔ بیس منٹ تک وہ منڈ کے نہاتا رہا اور اسکی تلاش میں آپ کو بھی ڈبکیاں‌لگانی پڑیں۔ یوں چشمے نے ایک تیر سے دوشکار کرلیے خود بھی نہایا اور آپ کو بھی نہلوادیا۔
  15. خاور بلال

    ساتھیو مجاہدو آگیا ہے وقت جہاد

    امریکہ میں حکومتی سطح پر جھوٹ کی ایک انڈسٹری ہے جہاں جھوٹ کی پروڈکشن ہوتی ہے جو امریکی عوام کو یقین دلاتی ہے کہ تمہیں ان ان لوگوں سے خطرہ ہے۔ یہ وحشی لوگ ہیں ان کو مارنا ناگزیر ہے۔ انہیں نہیں مارا تو یہ تمہیں ماردیں گے۔ نائن الیون کے بعد امریکہ نے القاعدہ پر انگلی اٹھاکر افغانستان پر چڑھائ کردی۔...
  16. خاور بلال

    ساتھیو مجاہدو آگیا ہے وقت جہاد

    بھائ یہ پاک آرمی کا وہ جہاد ہے جس کی پشت پر امریکہ ہے، ڈالر ہیں، پاکستان کو توڑنے اور کمزور تر کرنے کی سازش ہے اور قبائلیوں کی نسل کشی کی خواہش ہے۔ کچھ عرصہ قبل ایک ویڈیو دیکھی، یہ پاک فوج کی اس کمپنی کی تھی جسے قبائلی علاقے میں‌بھیجا جارہا تھا ان جوانوں‌ سے خطاب کرتے ہوئے ایک آفیسر کہہ رہا تھا...
  17. خاور بلال

    ساتھیو مجاہدو آگیا ہے وقت جہاد

  18. خاور بلال

    واہ کینٹ میں خود کش حملہ

    معصوم انسانوں کو مارنا یقینا نفرت انگیز عمل ہے۔ لیکن محض‌نفرت سے اس کا علاج ممکن نہیں۔ پچھلے کئ سالوں سے نفرت ہی تو کررہے ہیں۔ لیکن بجھی یہ آگ؟ نہیں‌ بلکہ اب ہر ہر شہر میں در آئ ہے۔ قبائلیوں‌ کو مارنے، ان کے گھر جلانے اور مدرسوں‌ کو زمین دوز کرنے سے محض انتقام بڑھا ہے۔ اور انتقام اس وقت اندھی...
  19. خاور بلال

    ہماری غیرتوں کا ایک اور جنازہ

    جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ “عافیہ کو امریکی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے اور اب توقع ہے کہ اسے انصاف مل جائے گا“ مجھے ان کی ذہنی کیفیت پر رحم آرہا ہے۔ آخر ایک لڑکی جو اپنی عصمت، ذہنی توازن اور حواس سب کچھ کھو چکی ہو اسے اب کیا انصاف ملے گا؟ اب تو اس کی زندگی ہی اس کے لیے سب سے بڑا بوجھ ہے، اتنی اذیت دی...
Top