نتائج تلاش

  1. خاور بلال

    امریکہ بہادر

    اب اگر عافیہ صدیقی کو عدالت میں پیش کردیں‌گے تو کیا انصاف کے تقاضے پورے ہوجائیں گے؟ کیا اس کی عصمت واپس آجائیگی اور ذہنی توازن درست ہوجائے گا؟ انصاف تو اب یہ ہے کہ ان درندوں کو لٹکایا جائے جنہوں نے یہ کام کیا ہے یعنی وہ تمام امریکی اور پاکستانی حکام اور اہلکار جو اس کام میں‌ملوث ہیں سمیت فیصل...
  2. خاور بلال

    تھیم فوٹوگرافی کھیل فوٹوگرافی کھیل 13: آپکا ڈیسک

    یہ ہے میرا آفس ڈیسک
  3. خاور بلال

    جشن آزادی کے مبارک موقع پر ایک ’’ وال پیپر ‘‘ اردو دوستوں کی نذر

    ارے اعجاز صاحب یہ وال پیپر تو انہوں‌ نے پاکستان کے یوم آزادی کے تناظر میں بنایا ہے، اردو کے تناظر میں نہیں۔ اردو کے لے ہندوستانیوں کی خدمات کو کون نظر انداز کرسکتا ہے
  4. خاور بلال

    امریکہ بہادر

    صاحبو! امریکہ کو کیوں برا کہتے ہیں۔ اپنے آپ کو برا کہیے، اپنے والدین کو برا کہیے کہ کیوں ایسی قوم میں پیدا ہوگئے۔ بلکہ ایک کام کریں 1948 سے لیکر 1950 کی پاکستانی تاریخ کھنگالیے، اسکے پرنٹ آؤٹ لے کر دیواروں پر ٹانگیے صبح شام آتے جاتے اس پر نظر ڈال کر اپنے آپ کو اور اپنی تاریخ کو کوسیے، زیادہ جنون...
  5. خاور بلال

    تاریخ حدیث شریف از ڈاکٹر حمید اللہ

    سوال8: امام مہدی رح کے بارے میں متعارض احادیث کا کیا حل ہے؟ جواب: مجھے کوئ علم نہیں کہ کیا متعارض حدیثیں ہیں۔ حدیث کی کتابوں میں ذکر آیا ہے کہ آخری زمانے میں میری امت سے ایک شخص پیدا ہوگا، جس کا نام میرے ہی نام کے مطابق ہوگا، یعنی "محمد" اس کے باپ کا نام میرے باپ ہی کے نام کے مطابق ہوگا یعنی...
  6. خاور بلال

    تاریخ حدیث شریف از ڈاکٹر حمید اللہ

    سوال2: یہ سوال مکرر ہے کہ کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ چھوڑ کر نماز پڑھی؟ حدیث سے ثابت کریں؟ جواب: امام مالک رح کی کتابیں آپ پڑھیں تو آپ کو نظر آئے گا کہ وہ اس کا ذکر کرتے ہیں اور وہ حدیث کی بناء پر کرتے ہیں۔ جب کہ امام مالک رح خود سنیوں ہی کے ایک امام ہیں اور مالکی مذہب کے بانی ہیں۔ یہ...
  7. خاور بلال

    تاریخ حدیث شریف از ڈاکٹر حمید اللہ

    سوالات و جوابات سوال ١: مسلمانوں کی حدیث کی کتابوں میں اختلاف کیوں ہے۔ مثلاً اہل سنت کے نزدیک "صحاح ستہ" اور دوسری کتب ہیں، لیکن اہل تشیع ان سب کے منکر ہیں، اور ان کی اپنی حدیث کی کتب ہیں۔ اس اختلاف کی وجہ نیز "حق" کی وضاحت فرمائیں؟ جواب: آپ نے بڑا مشکل سوال کیا ہے۔ اگر ایک ہی فرقے کی...
  8. خاور بلال

    تاریخ حدیث شریف از ڈاکٹر حمید اللہ

    ایک آخری نکتہ ہے جس پر میں اس تقریر کو ختم کرتا ہوں، وہ یہ کہ ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جیسے مقرب ترین صحابہ نے حدیث کے متعلق کیا کام کیا؟ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے متعلق یہ روایت ملتی ہے کہ رسول...
  9. خاور بلال

    تاریخ حدیث شریف از ڈاکٹر حمید اللہ

    اب میں ایک اور خاص پہلو کی طرف رجوع کرتا ہوں۔ وہ یہ ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے جب حدیثوں کو اس طرح لکھ کر مدون کرنا شروع کیا اور اس کی تعلیم اپنے زمانے کے نوجوان مسلمانوں کو دینے لگے تو ابتداءً صحابہ کے ناموں کے تحت حدیثیں مدون ہوئیں۔ مثلاً میں اپنے شہر میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ...
  10. خاور بلال

    تاریخ حدیث شریف از ڈاکٹر حمید اللہ

    ایسی اور بھی مثالیں ملتی ہیں۔ مثلاً ابو رافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک آزاد شدہ غلام تھے وہ بھی ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر کہتے ہیں کہ کیا میں آپ کی حدیثوں کو لکھ سکتا ہوں؟ حضور نے انہیں بھی اجازت دے دی۔ انہوں نے بھی مجموعہ تیار کیا ہوگا۔ ان میں سب سے اہم حضرت انس بن مالک رضی...
  11. خاور بلال

    تاریخ حدیث شریف از ڈاکٹر حمید اللہ

    اس کے بعد اور بے شمار چیزیں ایسی ملتی ہیں جو تحریراً عمل میں آئیں ان میں سے بعض چیزیں پرائیویٹ ہیں۔ مثلا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک غلام خریدتے ہیں اس کا پروانہ موجود ہے کہ میں نے یہ غلام فلاں شخص سے خریدا، اتنی رقم دی گئ یا ایک غلام کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آزاد فرماتے ہیں، اسے...
  12. خاور بلال

    تاریخ حدیث شریف از ڈاکٹر حمید اللہ

    بہر حال اس آبادی میں جس میں یکجہتی نہیں پائ جاتی تھی، ایسا انتظام کرنا کہ سب کی مشترکہ حکومت قائم ہو یہ بظاہر خیال و خواب کی بات معلوم ہوتی ہے۔ مگر اس کی ضرورت تھی، اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مہاجرین کی مواخات کے ذریعے سے گزر بسر کا انتظام کرنے کے بعد جو کام کیا وہ یہ تھا کہ ان سارے...
  13. خاور بلال

    تاریخ حدیث شریف از ڈاکٹر حمید اللہ

    حدیث کی دوبڑی قسمیں بیان کی جاسکتی ہیں ایک سرکاری مراسلے اور دوسرے صحابہ کا اپنے طور پر مراسلے یا سرکاری تحریریں۔ ہجرت سے پہلے ہی ہمیں چند چیزوں کا پتہ چلتا ہے مثلاً آپ واقف ہیں کہ تقریباً سنہ 5 نبوت میں ہجرت سے سات آٹھ سال پہلے مکے میں جب مشرکین مکہ نے مسلمانوں پر ظلم و ستم کیا تو کچھ لوگ رسول...
  14. خاور بلال

    تاریخ حدیث شریف از ڈاکٹر حمید اللہ

    اس تمہید کے بعد میں آپ سے یہ عرض کروں گا کہ قرآن کی مماثل چیزیں اور قوموں میں بھی ملتی ہیں، مثلا یہودیوں کے ہاں توریت اللہ کی نازل کردہ کتاب ہے یا مثلاً اور قوموں کی طرف خدا کی بھیجی ہوئ کتابیں ہیں، تو قرآن کے مماثل الہامی کتابوں کی مثالیں ہمیں ملتی ہیں، لیکن حدیث کی مماثل چیزیں دیگر قوموں میں...
  15. خاور بلال

    تاریخ حدیث شریف از ڈاکٹر حمید اللہ

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم محترم وائس چانسلر صاحب محترم اساتذہ کرام! برادران و ہمشیر گان! السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! جیسا کہ ابھی اعلان کیا گیا آج کی تقریر کا موضوع تاریخ حدیث ہے۔ قرآن مجید کے بعد حدیث کا ذکر ناگزیر ہے، اس لیے کہ یہی دو چیزیں ہیں جو اسلام کا محور ہیں۔ شاید یہ نامناسب نہ...
  16. خاور بلال

    تاریخ حدیث شریف از ڈاکٹر حمید اللہ

    "تاریخ حدیث شریف" ڈاکٹر حمید اللہ (مرحوم) کا دوسرا لیکچر ہے جو آج سے ستائس برس پہلے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں دیا گیا تھا۔ پہلا لیکچر "تاریخ قرآن مجید" آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
  17. خاور بلال

    جیب اور " اصحاب جیب" ؟

    اگر بیگمات اور دھوبی نہ ہوتے تو آج شاعری کا ذخیرہ دگنا ہوتا۔ محفل کے شعراء سن رہے ہیں، یعنی جن کی ہوگئ ان کا تو کچھ نہیں‌ہوسکتا لیکن جو ابھی بچ گئے ہیں وہ اس سے سبق اٹھا سکتے ہیں۔ ویسے میں تو اسے بیگمات اور دھوبیوں کا احسان عظیم مانتا ہوں۔
  18. خاور بلال

    مولانا !

    ابو ہریرہ (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کا مطلب بلی کے باپ نہیں بلکہ “بلی والے“ ہے۔ کئ ناموں میں ابو کا سابقہ باپ کے معنوں میں استعمال نہیں ہوتا۔
  19. خاور بلال

    جماعت اسلامی

    بھٹو نہ بھی ملا تو کیا، آپ اپنے نام کے آگے لگالیجئے گا، فیشن بھی ہے۔
  20. خاور بلال

    تاریخ قرآن - تبصرے

    جی ٹائپ کیا ہے۔ اب آپ مزید عش عش کرسکتے ہیں۔ اور اس پر مجھے عش عش کرنا چاہیے کہ یہ تحریر آپ کے ہاتھوں ای بک بنے کیونکہ اس صورت میں آپ اسے اپنے معیار کے مطابق پروف بھی کریں گے اس سے اچھی بات اور کیا ہوسکتی ہے۔
Top