آخری گفتگو
یہ تصویریں ہیں
خط ہیں
اور کچھ پرزے ہیں
جن پر تم مجھے پیغام لکھتی تھیں
انہیں محفوظ کرلو
ہاں مگر افسوس
ٹیلی فون پر جو گفتگو
تم مجھ سے کرتی تھیں
انہیں میں تم کو واپس کر نہیں سکتا
جو میری دسترس میں تھا
تمہارے سامنے ہے سب
جو باقی ہے
صدا ہے اب!
(اعتبار ساجد )...
مجھے تم یاد آتے ہو ۔۔۔
نظم
“مجھے تم یاد آتے ہو“
مجھے تم یاد آتے ہو ۔ ۔
کسی سنسان سپنے میں چھپی خوائش کی حدت میں
کسی مصروفیت کے موڑ پر
تنہائی کے صحراؤں میں یا پھر
کسی انجان بیماری کی شدت میں
“مجھے تم یاد آتے ہو“
کسی بچھڑے ہوئے کی چشم نم کے نظارے پر
کسی بیتے ہوئے دن کی تھکن...
مطلب یہ کہ وہ جو اکثر گانوں میں لالا لا لا ہوتا ہے وہ افراتفری اور لاقانونیت میں شمار ہوگا ;) جس گانے میں لالا ہوئی سمجھو آہ و بکا مچ گئی ہیرو فلرٹ ہوگا اُس میں ;)