نتائج تلاش

  1. شاکرالقادری

    الاپ ۔ ۔ مشتاق عاجز کا شعری مجموعہ

    دل ہی کیا اب تو بدن بھی خستگی کی زد میں ہے پیکرِ خاکی عذابِ زندگی کی زد میں ہے جا بجا بکھری پڑی ہیں کرچیاں احساس کی آئنہ خانہ مرا دیوانگی کی زد میں ہے وائے حسرت! غنچۂ اُمید ، صحنِ شوق میں اب ِکھلا جب موسمِ جاں رفتگی کی زد میں ہے ہم ہوئے یا ہم سا کوئی اور دیوانہ ہوا کوچۂ جاناں سدا آوارگی کی...
  2. شاکرالقادری

    الاپ ۔ ۔ مشتاق عاجز کا شعری مجموعہ

    بجھ نہ جائے چراغِ آخرِ شب اپنے حصے کی روشنی لے جا =============== ایک سورج میری بینائی ُچرا کر لے گیا میں بہ مشکل اِک ہرا منظر بچا کر لے گیا آنکھ بھر آئی تو دل کا بوجھ ہلکا ہو گیا ایک آنسو درد کی دُنیا بہا کر لے گیا ایک تنکا تھا پڑا رہتا تھا فرشِ خاک پر اِک بگولا کس بلندی پر اُڑا کر لے گیا...
  3. شاکرالقادری

    نور ہدا ۔۔۔ ایک نیا لیگیچر فری قرآنی فونٹ پی ڈی ایف اور ایم ایس ورڈ میں مکمل ٹیکسٹ بھی دستیاب

    ایم ایس ورڈ میں مکمل ٹیکسٹ والی زپ فائل خراب ہے صرف تین کلو بائٹ کی یہ فائل ان زپ نہیں ہوتی ۔ ۔ ۔ نور ہدایت والوں کو مطلع کیجئے گا
  4. شاکرالقادری

    تبصرہ: الاپ ۔ ۔ مشتاق عاجز کا شعری مجموعہ

    میں نے محفل کو کبھی بھی بیگانہ نہیں جانا محفل تو ہماری معشوقہ دل نواز ہے:)
  5. شاکرالقادری

    الاپ ۔ ۔ مشتاق عاجز کا شعری مجموعہ

    عمرِ عزیز بھول بھلیّاں میں کٹ گئی جو بھی ملا وہ ایک پہیلی سُنا گیا ============ اے مسافر! آرزو کا راستہ کیسا لگا؟ زیرِ پائے شوق پہلا آبلہ کیسا لگا؟ اُڑتے بادل کے تعاقب کا نتیجہ کیا رہا؟ عشق میں دیوانگی کا تجربہ کیسا لگا؟ دو جہاں دامن میں بھر لینے کی خواہش کیا ہوئی؟ اپنی باہوں کا ِسمٹتا دائرہ...
  6. شاکرالقادری

    الاپ ۔ ۔ مشتاق عاجز کا شعری مجموعہ

    لہو میں اِک اُجالا موجزن محسوس کرتا ہوں جواں بیٹوں میں اپنا بانکپن محسوس کرتا ہوں رگوں میں اجنبی سانسوں کی خوشبو رقص کرتی ہے ُسلگتی روح پر ِکھلتا بدن محسوس کرتا ہوں گئے دن کا پُرانا پیرہن پھر چاہیے مجھ کو نئے دن کے لبادے میں گھٹن محسوس کرتا ہوں کہاں جلتا ہوا سورج ہتھیلی پر لیے پھرنا کہاں یہ دن...
  7. شاکرالقادری

    الاپ ۔ ۔ مشتاق عاجز کا شعری مجموعہ

    جل جلالہ مرے غم کی عمر دراز کر ، مرے دردِ دل کو دوام دے میں دعا بدست ہوں اے خدا ! کوئی خاص شے مجھے عام دے ================= صلی اللہ علیہ وسلم اک چاندؐ جو کرتا نہ ِمری ُپشت پناہی مٹھی میں اندھیرا مجھے بھرنے ہی لگا تھا ====================== دل میں ُچبھے نہ ِجن کو کبھی خار زیست کے کیا...
  8. شاکرالقادری

    تبصرہ: الاپ ۔ ۔ مشتاق عاجز کا شعری مجموعہ

    اعجاز بھائی! مجھے ذاتی پیغام میں اپنا پوسٹل ایڈریس بھیجئے گا ۔ ۔ ۔ ۔ میں نے آپ کی خدمت میں "سمپورن" ارسال کرنی ہے تاخیر کے لیے شرمندہ بھی ہوں اور معذرت خواہ بھی جہاں تک الاپ کا تعلق ہے ۔ ۔ ۔ ۔ اس کی ان پیج فائلیں حکم کریں تو ای میل کردوں "سمپورن" کی فائنل فائل ابھی تک مجھے ملی نہیں جونہی ملتی...
  9. شاکرالقادری

    الاپ ۔ ۔ مشتاق عاجز کا شعری مجموعہ

    فہرست نذرانۂ نعت بحضورِؐسرورِکونین۔۱۵ سلام۔۱۷ بزم ایسی ہم نشیں پہلے نہ تھی۔۱۹ داستانِ حیات کیا کہیے۔۲۱ چاک ہوں گی آستینیں بھی گریبانوں کے ساتھ۔۲۲ ابتدائے شوق کی لمبی ملاقاتیں گئیں۔۲۳ سب کے کندھوں پہ سر نہیں ہوتے۔۲۴ دل سے جب دل لگی نہیں ہو گی۔۲۶ جی بھی لیتے ہیں اور فنا بھی ہے۔۲۷ بہت نازک...
  10. شاکرالقادری

    الاپ ۔ ۔ مشتاق عاجز کا شعری مجموعہ

    ۔۔۔مسافرِ نواز بہتیرے عشق تو لڑکپن ہی سے میرے رگ و َپے میں سرایت کرگیا تھا اور میں رنگ و نور و نکہت کے آتے جاتے موسموں میں ہجر و وصال کی لذتوں اور رعنائیوں سے آشنا ہو چکا تھا مگر اظہار طلب آسودہ اور نا آسودہ جذبات میرے اندر جس شاعر کو پروان چڑھا رہے تھے وہ مجھ پر ۱۹۶۳ء میں آشکار ہوا۔ایک...
  11. شاکرالقادری

    الاپ ۔ ۔ مشتاق عاجز کا شعری مجموعہ

    ’’ہے کوئی اس سا دوسرا تنہا‘‘ ہر انسان اپنی ذات میں ایک شہر بے مثال ہوتا ہے۔ جس کی اپنی تاریخ ہوتی ہے، جغرافیہ ہوتا ہے، ثقافت ہوتی ہے، اپنے موسم ہوتے ہیں، اقدار وروایات اور تہذیبی تسلسل ہوتا ہے۔ لیکن اس کی شناخت کا ایک حوالہ اس کی عمارتوں کا طرزِ تعمیر، سڑکیں، باغات، چوک، گلیاں اور چوبارے بھی...
  12. شاکرالقادری

    الاپ ۔ ۔ مشتاق عاجز کا شعری مجموعہ

    میں یہاں پر اٹک کے مشہور ادیب اورشاعر جناب مشتاق عاجز کے شعری مجموعہ کو برقیا کر پیش کر رہا ہوں اراکیں سے درخواست ہے کہ وہ اس تھریڈ میں تبصرے نہ کریں بل کہ تبصروں کے لیے یہاں تشریف لائیں تاکہ کتاب کا تسلسل برقرار رہے اراکین صرف شکریہ کا بٹن دبا کر اپنی پسندیدگی کا اظہار کر سکتے ہیں انتساب...
  13. شاکرالقادری

    علامہ اقبال کے کلام کا اردو ترجمہ

    خلیل الرحمان صاحب اتنے سادہ، پرکار، مصرعہ بہ مصرعہ بلکہ(تقریباً) لفظ بہ لفظ ترجمہ پر مبارک باد قبول کیجئے اور ہاں! یہ سلسلہ جاری رکھیے گا شکریہ
  14. شاکرالقادری

    تاج نستعلیق کہاں گیا؟

    برادران گرامی ترسیموں کی تکمیل کا کام اب صرف چند سو ترسیموں کے فاصلہ پر ہے اس کے بعد فونٹ کی ٹیسٹنگ کا مرحلہ شروع ہو ہو جائے گا انشأ اللہ
  15. شاکرالقادری

    کون ہے جو محفل میں آیا - 69

    وہی تو۔ ۔ ۔!:)
  16. شاکرالقادری

    کون ہے جو محفل میں آیا - 69

    وعلیک السلام۔ ۔ ۔ ۔ ۔ لیکن یہ استادی سمجھ میں نہیں آرہی:)
Top