نتائج تلاش

  1. شاکرالقادری

    غالب کے ایک شعر کی تشریح میں مدد درکار ہے

    برادر حجاز! از قول شماکہ "شاعر بذاتہ شاعر ہوا کرتا ہے" کلی اتفاق دارم۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ شاعر بذاتہ شاعر ہے، شعر کہنا اس کی فطرت میں شامل ہے۔ لیکن وہ اپنے خیالات کا اظہار صرف شعر میں نہیں کرتا بلکہ اظہار خیال کے دیگر ذرائع کو بھی وہ بھر پور انداز میں استعمال کرتا ہے یہ ایک الگ اور طویل بات...
  2. شاکرالقادری

    غالب کے ایک شعر کی تشریح میں مدد درکار ہے

    روحانی بابا! میں استاد ابراہیم ذوق کے ابتدائی نوعیت کے احوال کو وکیپیڈیا سے یہاں نقل کر رہا ہوں
  3. شاکرالقادری

    غالب کے ایک شعر کی تشریح میں مدد درکار ہے

    عزیز محترم! پہلے تو اس بات کی وضاحت کردوں کہ ابتدائے سخن میں غالب نے میرزا عبدالقادر بیدل کی پیروی میں مشکل پسندی کو اختیار کیا تھا تاہم جوں جوں غالب کو اس بات کی تفہیم ہوتی گئی کہ شاعری میں بیدل کا اسلوب گویا معمہ سازی اور چیستان سازی کے سوا کچھ نہیں ہے اس لیے انہوں نے اس سے کنارہ کشی کی اور...
  4. شاکرالقادری

    غالب کے ایک شعر کی تشریح میں مدد درکار ہے

    معانی تو شاعر کے بطن میں ہوا کرتے ہیں میں نے تو محض ظن و تخمین سے کام چلایا تھا ۔۔ تاہم مجھے اس بات سے اختلاف ہے کہ غالب جیسا شخص جو ابتدائے شعر میں ہی بے دل کا دلدادہ تھا اس لیے اس کے متعلق یہ سوچنا کہ اس کے کسی شعر میں معانی عنقا ہو سکتے ہیں غلط ہے ہاں غالب کو بعد میں یہ احساس ضرور ہو گیا تھا...
  5. شاکرالقادری

    غالب کے ایک شعر کی تشریح میں مدد درکار ہے

    کلیدی لفظ "تعمیر" ہے اور جیومیٹری فن تعمیر کا لازمہ ہے۔۔ اسی بات کی روشنی میں دیگر اصطلاحات اور علامات کو دیکھیے تو بات کچھ کچھ سمجھ میں آجائے گی۔۔۔ در اصل غالب نے جیومیٹری کو بڑتا ہے اس شعر میں ۔۔ اب اس شعر کو پڑھیے خشت کے نیچے کوئی اضافت نہیں لگائی جائے گی بلکہ اسے یو ں پڑھا جائے گا خشت...
  6. شاکرالقادری

    اس جہاں میں ایسی کوئی بات ہو

    بہت خوب وارث بھائی! ویسے عروضی ہونے کے ناطے مجھے آپ سے اتنی سست اور دھیلی بندشوں کی توقع نہ تھی تاہم پہلی کاوش کے طور پر داد نہ دینا بھی بخل ہوگا
  7. شاکرالقادری

    چھتے سے شہد کا حصول کیسے ممکن ہے

    جی چھتا اگر چھوٹی مکھی کا ہے تو واقعی ڈرنا نہیں چاہیئے آرام سے شاخ کاٹ کر اٹھا لائیں مکھیاں چھتے پر بیٹھی رہتی ہیں بعض لوگ تو آرام سے کسی چیز کی مدد سے مکھیوں کو آہستہ آہستہ چھتے پر سے ہٹا دیتے ہیں جیسے سلائس پر مکھن لگایا جاتا ہے لیکن یاد ہے کہ معمولی نوعیت کے حفاظتی انتظامات کرنا آپ کی...
  8. شاکرالقادری

    تاسف برما کے مظلوم مسلمان بھائیوں کیلئے اجتماعی دعا

    بہت شکریہ باباجی! تو چلیں ایک مرتبہ پھر گاڑی کو ٹریک پر ڈالتے ہیں اور دعا مانگنے کی کوشش کرتے کیونکہ آہ جب دل سے نکلتی ہے اثر رکھتی ہے پر نہیں طاقتِ پرواز مگر رکھتی ہے آمین یا الہ العالمین
  9. شاکرالقادری

    تاسف برما کے مظلوم مسلمان بھائیوں کیلئے اجتماعی دعا

    ہم نے اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرا دیا اور دعا پر آمین اور پھر ثم آمین بھی کہدی لے دے کہ اپنے پاس بچی تھی بس اک دعا وہ بھی در قبول سے بچ کر گذر گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اب تو ہم سے دعا کا معصوم اور بے ضرر سا حق بھی چھیننے کی کوشش کی جا رہی یا الہی یہ ماجرا کیا ہے
  10. شاکرالقادری

    تاسف شاکر عزیز (دوست) کی صحت یابی کے لیے دعا۔

    اللہ کریم سے شاکر عزیز کی صحت یابی کے لیے دعا ہے اللہ تعالی ان سے ہر قسم کی آفات کو دور رکھے اور ان پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے آمین
  11. شاکرالقادری

    ساتویں سالگرہ محفلِ مشاعرہ 10 جولائی 2012

    خرم شہزاد خرم! اس پرجوش استقبال کے لیے بہت شکریہ! صدر محفل، دیگر شرکائے مشاعرہ خواتین و حضرات آپ سب کی خدمت میں سلام پیش کرتا ہوں ایک مدت ہوئی غزل کہنا ترک کردی، صرف نعت کہتا ہوں لیکن وہ بھی سال بھر میں ایک آدھ ۔۔ اس لیے بہت عرصہ پہلے کے کہے ہوئے کچھ اشعار آپ کی خدمت میں پیش کر کے اجازت چاہوں...
  12. شاکرالقادری

    جمہوریت کی کہانی (نئی کتاب)

    فاتح برادر اچھا مزاح کر لیتے ہو ۔۔۔۔۔خاص طور پر القلم کے قارئین کے لیے ہے تو عام طور پر کوئی بھی استعمال کر سکتا ہے ویسے میں نے جب محفل والوں کے لیے پیش کر دی اور القلم اپنے آپ کو محفل سے الگ نہیں جانتی تو اس قسم کے طنزیہ جملے لکھنے سے محض آپ کے ذوق کی تسکین تو ہو سکتی ہے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا
  13. شاکرالقادری

    حضرت بلال بن رباح

    حضرت بلال بن رباح یہ کتاب القلم کے معزز رکن عظیم احمد نے القلم کے قارئین کے لیے ترتیب دی ہے اور انہوں نے اس کتاب میں موجود مواد مختلف مستند کتابوں سے کشید کیا ہے اس کتاب میں صحابی رسول صلعم حضرت بلال ؓ کا مختصر احوال زندگی بیان کیا گیا ہے ۔ یہ کتاب خاص طور پر القلم کے قارئین کے لیے مرتب کی گئی...
  14. شاکرالقادری

    جمہوریت کی کہانی (نئی کتاب)

    جمہوریت کی کہانی القلم لائبریری میں نئی کتاب کا اصافہ جمہوریت کی کہانی یہ کتاب القلم کے معزز رکن عظیم احمد نے القلم کے قارئین کے لیے ترتیب دی ہے اور انہوں نے اس کتاب میں موجود مواد مختلف مستند کتابوں سے کشید کیا ہے اس کتاب کا خصوصی موضوع آج کے دور کا مقبول ترین نظامِ حکومت یعنی جمہوریت ہے ۔...
  15. شاکرالقادری

    محفل کے شعرا ء کے خوبصورت کلام کی پیروڈیز

    ہمارے کسی شعر پر بھی پیروڈی ہو جائے
  16. شاکرالقادری

    ساتویں سالگرہ ہفتہ لائبریری: وارم اپ ٹائم :) پروگرام و ترتیب

    اردو لائبریری ہماری تاریخ کا ایک اور اہم سنگ میل ہوگی ۔ ۔ ۔ ۔ ان شأ اللہ خدا ان اردو کے دیوانوں کے جنون کو قائم و دائم رکھے آمین
  17. شاکرالقادری

    ساتویں سالگرہ مسکراتے محفلین ۔۔۔۔

    مقدس بیٹا۔۔۔۔ مجھے کی بورڈ پر بٹھایا ہے یا ہارمونیم پر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ویسے دونوں باتیں ہی میرے لیے درست ہیں ۔ ۔ ۔ اللہ تمہیں خوش رکھے
  18. شاکرالقادری

    تعارف ڈاکٹر سہیل عباس خان کو اردو محفل میں خوش آمدید

    شکریہ بھتیجے ،! اور یہ فاتح بھائی کی طرف الووں کے جاگنے کا وقت ۔ ۔ ۔ ۔ چہ معنی دارد
Top