نتائج تلاش

  1. کاشف سعید

    ایک غزل تنقید کے لیے

    السلام و علیکم، احباب سے تنقید اور اصلاح کی درخواست ہے۔ روز جیتا ، مرتا ہوں آفتاب جیسا ہوں سمندر پی آیا ہوں کہنے کو تو دریا ہوں خود کو گھیرے رہتا ہوں میں جبھی تو تنہا ہوں میں ازل سے پُورا ہوں اور ازل سے پیاسا ہوں تپتا سا میں صحرا ہوں اور خود میں پھیلا ہوں تجھ کو ساتھ لے کر میں تنہا پھرتا...
  2. کاشف سعید

    سود اور وفاقی وزیر خزانہ

    الف نظامی صاحب، جی زرِ ضمانت کہیں نہیں رہا۔ کتنی دفعہ اقرار کروں؟ "حاملِ ہذا کو مطالبہ پر ادا کرے گا" ایک جھوٹ ہے تو آپ اسٹیٹ بینک کے خلاف مقدمہ کر دیں۔ورنہ اسٹیٹ بینک سے اس بات کا مطلب پوچھ لیں جو میرے خیال میں یہ ہے کہ اسٹیٹ بینک آپ کو ایک خاص مالیت کا نوٹ (مثلا" پھٹا ہوا یا پرانا) دینے پر...
  3. کاشف سعید

    سود اور وفاقی وزیر خزانہ

    الف نظامی صاحب، جی آپ نے نہیں کہا۔ مگر میرے جملے "میری ناقص معلومات کے مطابق کاغذی یا پلاسٹک یا لوہے تانبے کی کرنسی کا سود کے وجود سے کوئی تعلق نہیں" پرآپ کے تبصرے سے مجھے غلط فہمی ہو گئی کہ شائد آپ کوئی تعلق دیکھتے ہیں۔ معذرت۔ کاغذی کرنسی اور افراطِ زر کے تعلق پر پہلے بات کر چکا ہوں۔ ڈپازٹس...
  4. کاشف سعید

    سود اور وفاقی وزیر خزانہ

    الف نظامی صاحب، کیا مدعا کرنسی نوٹوں اور سود کے تعلق کا نہیں تھا؟ یہ افراط زر کہاں سے بیچ میں آ گیا؟ دوبارہ کہوں گا کیا آپ وضاحت فرمائیں گے کہ زر ضمانت کے بغیر کرنسی جاری کرنے سے سود کا وجود کس طرح لازم آتا ہے؟ اگر زر ضمانت اور کرنسی برابر مقدار کے ہوں تب بھی فریکشنل ریزرو بینکنگ افراطِ زر کو...
  5. کاشف سعید

    سود اور وفاقی وزیر خزانہ

    الف نظامی صاحب، چلیں بات کاغذی نوٹوں سے چل کر زر ضمانت تک آ گئی۔ اُمید ہے کہ خرابی پیدا ہونے سے آپ کی مراد سود کا وجود میں آنا ہے۔ کیا آپ وضاحت فرمائیں گے کہ زر ضمانت کے بغیر کرنسی جاری کرنے سے سود کا وجود کس طرح لازم آتا ہے؟ جہاں تک علامہ اقبال کی بات ہے، میرے خیال میں وہ کمرشل بینکوں کی ہی...
  6. کاشف سعید

    سود اور وفاقی وزیر خزانہ

    میں ایک معیشت دان ہوں گو مالیاتی معاشیات میری فیلڈ نہیں۔ مگر میری ناقص معلومات کے مطابق کاغذی یا پلاسٹک یا لوہے تانبے کی کرنسی کا سود کے وجود سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ سب کرنسیاں سود سے پاک نظام میں بھی کام کر سکتی ہیں۔ رہا علامہ اقبال کا یہ بیان کہ "بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ بینک کم شرح سود کے عوض ایک...
  7. کاشف سعید

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    صبح سویرے اٹھتے ہی کس کا چہرا دیکھوں میں صبح اٹھنے کی جلدی میں خواب ادھورا دیکھوں میں دعا کرو کہ دعا میں مری اثر ہو جائے میں اس کا نام نہ لوں، اور اسے خبر ہو جائے الف عین صاحب، خوب اشعار ہیں!
  8. کاشف سعید

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    ترا وقار مرے ساتھ سے عبارت ہے مثالِ دُرِثمیں میں تری کلاہ میں ہوں کہاں وہ دور کہ جچتا نہ تھا نظر میں تری کہاں یہ وقت کہ میں بھی تری نگاہ میں ہوں راس آ جائے ترے خواب کی زنجیر جنہیں وہ کبھی نیند سے بیدار نہیں ہو سکتے یہ تو ممکن ہے تعلق نہ رکھیں تجھ سے مگر دوست ہیں باعث آزار نہیں ہو سکتے ہم...
  9. کاشف سعید

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    زہر بنا دیا گیا آبِ حیاتِ کنجِ لب کشتۂ زندگی تھا میں، موت نے ہی امر کیا لکھتے پھریں جو لکھتے ہیں فلسُوف خیر و شَر سب سوچنے کی طرز پہ موقوف خیر و شَر کاسے میں ان کے ساغرِ جم اور امیدِ حور بانٹے ہیں ٹھیکروں میں جو موصوف خیر و شر واہ کیا بات ہے فاتح صاحب!
  10. کاشف سعید

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    اس خار خار دشت میں اِن نفرتوں کے بیچ کیونکر ہوئی کسی سے محبت نہ پوچھیے جو شہرِ ذات کی پہنائیوں میں ڈوب چکا اسے نشے کے لیے حاجتِ سبو کیوں ہے خوب اشعار ہیں محمد خلیل الرحمٰن صاحب!
  11. کاشف سعید

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    گئے دنوں کی یاد بھی، رلاتی ہے، ہنساتی ہے کہیں پہ غم، کہیں خوشی، حیات اسی کا نام ہے یہ آ کے جاتی روشنی، یہ جا کے آتی تیرگی کسے یہاں ثبات ہے، کسے یہاں دوام ہے بہت خوب ، ابن سعید صاحب!
  12. کاشف سعید

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    ضرور کچھ غلط لکھا گیا شرف کے باب میں یہ زر کا انتظام ، احترام کیسے ہو گیا یہ جْوئے درد کس طرح زمین ِ جاں پہ بہہ پڑی فصیل ِ ضبط ِ غم کا انہدام کیسے ہو گیا جب بھی چُپکے سے نکلنے کا ارادہ باندھا مجھ کو حالات نے پہلے سے زیادہ باندھا چلتے پھرتے اسے بندش کا گماں تک نہ رھے اُس نے انسان کو اس درجہ...
  13. کاشف سعید

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    اُٹھا کے راکھ سے ذرّہ، ستارہ کر کے دیکھیں گے فلک، دریائے حیرت کا کنارہ کر کے دیکھیں گے کسی دن، آگ کے شعلے سے بادل بھی بنائیں گے کسی دن، برف گالے کو شرارہ کر کے دیکھیں گے تمہارے نام ، کچھ پل کر کے صدیوں کا سکوں پایا تمہارے نام، جیون اب تو سارا کر کے دیکھیں گے خوب اشعار ہیں محترمہ عائشہ بیگ عاشی!
  14. کاشف سعید

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    تغیراتِ زندگی کے مرحلے عجیب ہیں پلی کہیں، بڑھی کہیں ،بسی کہیں، مری کہیں محترمہ عائشہ بیگ عاشی، یعنی آپ جہاں پلی وہاں بڑھی نہیں؟ یہ کچھ ایسا نہیں ہو گیا جیسے کسی کو پالا تو کہیں اور گیا ہو اور پوسا کہیں اور؟
  15. کاشف سعید

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    میں لوح و قلم کا تو منکر نہیں مگر آج تیر و کماں چاہیے خوش ہے ان کے پاس دل ،پھرکیا گلا دوست ہی جب دشمنوں سے جا ملا سید عاطف علی صاحب۔ واہ واہ!
  16. کاشف سعید

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    غم نے پالا ہے مجھ کو اور اب میں غم کا پروردگار ہو گیا ہوں مہدی نقوی حجاز صاحب۔ بہت اچھے!
  17. کاشف سعید

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    میرا چلنا جو گوارا ہی نہیں تجھ کو تو مرے قدموں میں یوں راہوں کو بکھیرا کیوں ہے جس نے بخشے ہیں اندھیروں کے یہ تحفے مجھ کو اُس کے ہاتھوں کی لکیروں میں سویرا کیوں ہے ایم اے راجا صاحب، خوب اشعار ہیں۔
  18. کاشف سعید

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    رائج ہے میرے دیس میں نفرت کا قاعدہ ہو جس سے اختلاف، اُسے مار ڈالیے اس مشاعرے کے بہترین اشعار میں سے ہے۔ نوید رزاق بٹ صاحب، واہ واہ!
  19. کاشف سعید

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    میں خواب دیکھتا ہوں اور شعر کہتا ہوں ہنروروں نے اسے بھی ہنر ہی جانا ہے بہت اچھے، آصف شفیع صاحب!
  20. کاشف سعید

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

    مجھ کو ہے معلوم کہ میں ہوں اِک معمولی جوئے کم آب جس میں گریں دریاؤں کے دھارے ، ایسا سمندر تُم بھی نہیں محمد حفیظ الرحمٰن، شعر اچھا ہے ۔ کیا جوئے کم آب کے ساتھ معمولی غیر ضروری نہیں لگتا؟
Top